Khadokhel News

Khadokhel News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khadokhel News, Media/News Company, Panjpir.

09/10/2022

آٸیں میں آپ سب کو PST ٹیچر(احتجاج کرنے والوں) کی کہانی سناتا ہوں..🙂😀

گورنمنٹ کی طرف سےاشتہار جس میں SST CT PET DM PST وغیرہ وغیرہ کی اسامیاں بمعہ سکیل جاری ہوتا ہے.
موجودہ PST پوسٹ پر براجمان اساتذہ کی کثیر یا ایسے کہہ لیں 75-80% تعداد PST سمیت CT PET DM (15 سکیل) پر ایپلاٸ کرتے ہیں.. اور کچھ تو SST پوسٹ پر بھی ایپلاٸ کر دیتے ہیں..لیکن کرتے کراتے PST پر سلیکٹ ہو جاتے ہیں.. ایپلاٸ کرتے اور سیلییکٹ ہونے کے وقت بھی انہیں معلوم ہوتا ہے سکیل 12 ہی ہے.. لیکن سلیکٹ ہونے پر مٹھاٸیاں بانٹی جاتی ہیں ، سٹیٹس لگاۓ جاتے ہیں (الحمد اللہ) ، congrats کے پیغامات وصول کرتے ہیں.. 😊
پھر انہیں آفر لیٹر ایشو ہوتا ہے کہ بھٸ یہ 12 سکیل ہے اور یہ سیلیری..... سوچ لو... لیکن یہ خوشی خوشی ، بنا ایک دو دن سوچنے کے فوراً یہ لوگ PST جاب accept کر لیتے ہیں... خوشی کا سماں ہوتا ہے بچے کو جاب مل گٸ ، گھر کے پاس ہی تو ہے وغیرہ وغیرہ....😀
پھر جونہی یہ سکول میں قدم رکھتے ہیں تو ان کے ذہن میں آتا ہے کہ یہ کیا؟؟ یہ سکیل تو میرے شیان شان ہی نہیں ہے.. پھر فتور بڑھتا ہے اور احتجاج شروع ہو جاتا ہے کہ میرا سکیل بڑھایا جاۓ ، ایجوکیشن تو سب کے لیے ایک ہے وغیرہ وغیرہ...
لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ 15 سکیل کی پوسٹ CT PET DM میں فیل ہو چکے ہیں..😜

نوٹ::: اگر گورنمنٹ PST سلیکشن بھی Districtwise کرے تو یقین جانے یہ جو آدھے سے زیادہ پود ہے یہ پراٸیوٹ سکول کے دس ہزار کے پیچھے خوار ہوتی دکھاٸ دے.😁

((=>کہنے کا مقصد یہ ہیکہ اگر کسی کو لگتا ہے سکیل کم ہے تو جاب چھوڑ کے اچھے سکیل پر سلیکٹ ہو، PMS CSS کا امتحان دے کہ 17 سکیل میں جاۓ، گورنمنٹ یا کوٸ روکتا تھوڑا ہی ہے..) خواہمخواہ گند نہ ڈالے))😀😃😀شکریہ
بقلم خود............پلیز جتنا ہوسکے شئیر کیجئے

27/09/2022
عنقریب سڑکوں پر ایسی مخلوق نظر آئے گی مسٹر اینڈ مسزمیرے وطن عزیز کے حرامی حکمرانوں
20/09/2022

عنقریب سڑکوں پر ایسی مخلوق نظر آئے گی
مسٹر اینڈ مسز
میرے وطن عزیز کے حرامی حکمرانوں

04/09/2022

آج سے بارہ سال پہلے ستمبر 2010 میں پاکستان میں سیلاب آیا تو اقوام متحدہ کی سفیر مشہور اداکارہ انجلینا جولی پاکستان کے دورے پر تشریف لائیں تاکہ پاکستان کی امداد کا تعین کیا جائے ۔

واپسی پر انجلینا جولی نے اقوام متحدہ میں اپنی رپورٹ پیش کی جس میں پاکستان کی بہت جگ ہنسائی ہوئی ، رپورٹ میں چند اہم باتوں کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں۔
اس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر شدید دکھ ہوا جب میرے سامنے حکومت کے بااثر افراد سیلاب سے متاثرین کو دھکے دیکر کر مجھ سے ملنے نہیں دے رہے تھے ۔

مجھے اس وقت اور تکلیف ہوئی جب پاکستان کے وزیراعظم نے یہ خواہش ظاہر کی اور مجبور کیا کہ میری فیملی کے لوگ آپ سے ملنا چاہتے ہیں میں ان کی بے چینی دور کروں ، میرے انکار کے باوجود وزیراعظم کی فیملی مجھ سے ملنے کیلئے ملتان سے ایک خصوصی طیارے میں آئی اسلام آباد آئی اور میرے لئے قیمتی تحائف بھی لائی ، وزیراعظم کی فیملی نے میرے لئے کئی اقسام کے طعام میری دعوت کی ، ڈائننگ ٹیبل پر انواع اقسام کے کھانے دیکھ کر مجھے شدید رنج ہوا کہ ملک میں لوگ فاقوں سے مر رہے تھے اور یہ کھانا کئی سو لوگوں کیلئے کافی تھا جو صرف آٹے کے ایک تھیلے اور پانی کی ایک چھوٹی بوتل کیلئے ایک دوسرے کو دھکے دیکر ہماری ٹیم سے حاصل کرنے کے خواہشمند تھے ۔
مجھے حیرت ہوئی کہ ایک طرف بھوک ، غربت اور بد حالی تھی اور دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس اور کئی سرکاری عمارتوں کی شان و شوکت ، ٹھاٹھ باٹھ ، حکمرانوں کی عیاشیاں تھیں ، یورپ والوں کو حیران کرنے کیلئے کافی تھا ۔

انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کو مشورہ دیا کہ پاکستان کو مجبور کیا جائے کہ امداد مانگنے سے پہلے شاہی پروٹوکول ، عیاشیاں اور فضول اخراجات ختم کریں۔

اس پورے دورے کے دوران انجلینا جولی نے پاکستان کے میڈیا اور فوٹو سیشن سے دور رہنا پسند کیا۔

اس بات کو آج بارہ سال ہونے کو آئے ہیں اور اس رپورٹ سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح ہوا مگر ہم آج بھی اسی روش پر قائم ہیں ، آج بھی وہی صورت حال ہے ، ووٹر بھوکے مر رہے ہیں اور حکمرانوں کی عیاشیاں جاری وساری ہیں ، یہی حکمران رجیم چینج میں اربوں روپے کے عوض ضمیر خرید کرتے رہے مگر ان کے پاس عوام کو دینے کیلئے ایک ڈھیلا بھی نہیں ہے۔

 #اعلان فوتگی #خدوخیل بونیر گاؤں ڈاگئ محلہ خواجس خیل مشوانی قوم سے تعلق رکھنے والے پشتونوں کی ثقافتی کھیل کوڈا کا دلدادہ...
01/09/2022

#اعلان فوتگی
#خدوخیل بونیر
گاؤں ڈاگئ محلہ خواجس خیل مشوانی قوم سے تعلق رکھنے والے پشتونوں کی ثقافتی کھیل کوڈا کا دلدادہ ہر دلعزیز مشر جناب رحمان شاہ ماما مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ہے اللہ تعالیٰ انکو جنت الفردوس نصیب فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل آمین
انکی نماز جنازہ آج بروز جمعرات بمطابق 1/9/2022 بعد از نماز مغرب ادا کی جائیگی تمام بھائی جنازے میں شریک ہوکر ثواب دارین حاصل کریں.

😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭فیصل آباد کی رہائشی بچی خدیجہ ہے جسے اس کی دوست کے بھائی نے پسند کر لیا اور ازاں بعد شادی کی خواہش کا اظ...
22/08/2022

😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭
فیصل آباد کی رہائشی بچی خدیجہ ہے جسے اس کی دوست کے بھائی نے پسند کر لیا اور ازاں بعد شادی کی خواہش کا اظہار کیا، خدیجہ نے شادی سے انکار تو کر دیا تاہم وہ بھول گئی تھی کہ وہ یتیم بھی ہے، بے سہارہ بھی ہے اور عدم قانون کے ملک پاکستان کی رہائشی بھی ۔۔

خدیجہ کو جوتے چٹوائے گئے، بال کاٹے گئے، عزت سے محروم کیا گیا اور انکار کرنے کی جرات پر ایسا نشان عبرت بنایا گیا کہ خدیجہ تو بعد از مرگ بھی بھول نہ پائے گی تاہم دیکھنے والوں کی بھی روح کانپ اٹھے گی
یہ وہ ملک ہے جس کے بارے کہا جاتا ہے کہ "پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں"
کیا اس سے بڑھ کر کوئی ظلمت ہوگی؟ کیا اس سے بڑھ کر کوئی تذلیل انسانیت ہو گی ؟
خدیجہ کو جب تک انصاف نہ مل جائے ہم اس مہم کو نہیں روکیں گے
آپ بھی اس اصلا کار خیر میں حصہ ڈالیں اور خدیجہ کےلیے علم انصاف بلند کریں

Justice_for_khadija_from_faisalabad

19/08/2022

تعلیم حاصل کرو اور تھوڑا شعور پیدا کرو، اپنا مقام خود بناو ورنہ ساری زندگی With ناظم صاحب، With مئیر صاحب، With MNAصاحب , صاحب With MPA اور With ACصاحب کہتے کہتے گزر جائے گی😅.

گاؤں چنگلئ ، تحصیل خدوخیل سے انتہائی افسوس ناک خبرتفصیلات کے مطابق بلال ولد مشتاق استاد آف چنگلئ، تحصیل خدوخیل ضلع بونیر...
17/08/2022

گاؤں چنگلئ ، تحصیل خدوخیل سے انتہائی افسوس ناک خبر

تفصیلات کے مطابق بلال ولد مشتاق استاد آف چنگلئ، تحصیل خدوخیل ضلع بونیر آج سٹیفا نہر میں ڈوب کر وفات پا گئے ہے۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ
مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین
نوٹ
برائے مہربانی اپنے گھروں میں نہایا کریں نہروں اور دریاؤں میں نہانے سے گریز کریں گرمی کی شدت کی وجہ سے اپنے گھر نہایا کریں تو بہتر ہوگا

16/08/2022

#اعلان فوتگی

#خدوخیل بونیر

گاؤں ڈاگئ محلہ لعل خیل جناب محمد شعیب ماماجی انتقال کرگئے ہے اللہ تعالیٰ انکو جنت الفردوس نصیب فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل آمین
انکی نماز جنازہ آج بروز منگل بمطابق 16/8/2022 بوقت شام 6:15 بجے ادا کی جائیگی تمام بھائی جنازے میں شریک ہوکر ثواب دارین حاصل کریں
یاد رہے کہ مرحوم جناب فضل اسلام کے والد محترم تھے
(((حیدرخان بونیری)))

سید نیاز علی شاہ کالے چشمے لگاکر کرسی پر تکبرانہ انداز میں بیٹھا ہوا شخص ایس ڈی ایف او مدین ہیں کس طرح تکبرانہ انداز میں...
15/08/2022

سید نیاز علی شاہ
کالے چشمے لگاکر کرسی پر تکبرانہ انداز میں بیٹھا ہوا شخص ایس ڈی ایف او مدین ہیں
کس طرح تکبرانہ انداز میں کرسی پر بیٹھا ہیں
بلکل سامنے اپنے باپ کے عمر کے بزرگوں کو زمین پر سامنے بٹھا کر افسری کا بھاشن دے رہا ہیں

افسوس
کم از کم
ان غریبوں کیلئے کوئی بینچ کا ہی تو بندوبست کرتے

تحصیل خدوخیل میں پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر عائشہ طاہر صاحبہ نے عوام کے دل جیت لیےتفصیلات کے مطابق تحصیل خدوخیل ضلع بونیر ک...
15/08/2022

تحصیل خدوخیل میں پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر عائشہ طاہر صاحبہ نے عوام کے دل جیت لیے

تفصیلات کے مطابق تحصیل خدوخیل ضلع بونیر کے پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر عائشہ طاہر صاحبہ نے قلیل عرصہ میں عوام کے دل جیت لیے۔ آپ نے علاقہ خدوخیل میں بہت کم مدت میں کرپشن کے مکمل خاتمے کا تہیہ کرلیا ہے، سرکاری ملازمین کو عوام کے خدمت کیلئے پابند بنایا، بازاروں دکانوں سے ناقص، مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خاتمے، عوام الناس کی شکایت پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے گاڑیوں اور اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کے خلاف کریک ڈاون کرنے اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر آپریشنز اور اقدامات اٹھائے۔
آپ کے ان عوام دوست اقدامات کی وجہ سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور علاقے کے سماجی کارکنان، شریف النفس اور آمن پسند لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ کے اس قسم کے اقدامات کو سراہا ہیں اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہیں۔

Address

Panjpir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khadokhel News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share