04/09/2025
رات گئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او عمر نواز اور پولیس اہلکار امتیاز اور الطاف کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں ڈی پی او کرک شہباز الہی، ایس پی انویسٹی گیشن، ریسکیو افسران سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی اور جسد خاکی پر پھولوں کے ہار نچھاور کیے۔ بعد ازاں شہداء کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں پہنچایا گیا۔
ڈی پی او شہباز الہی نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔