Swabi 24 News HD , صوابی 24 نیوز

Swabi 24 News HD , صوابی 24 نیوز (Factual journalism)
(Helping and supporting the oppressed)
The only news page with 24 hours coverage

16/04/2025

اسلام آباد میں ایسی خوفناک بارش اور اولے برسے عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،،،
یااللہ رحم

06/04/2025

(( ضلع صوابی باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایک ناخوشگوار واقعہ ))
خیبر سحر نیوز / صوابی پیج / سائل کے مطابق باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں ڈاکٹروں کو مریض اور مریض کے ساتھ آنے والے لواحقین کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ روا رکھا۔

تفصیلات/ سائل کے مطابق گاڑ مانیری بالا سے تعلق رکھنے والے شکیل خان بیمار بچہ جس کو جھٹکے کی بیماری تھی۔۔ سیریس حالت میں ہسپتال لایا گیا . جس کے ساتھ ہسپتال کے ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف اور سیکیورٹی گارڈ نے انتہائی نامناسب رویہ اپنایا !!

سائل نے ڈپٹی کمشنر صوابی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی اور ہیلتھ منسٹر ۔ سیکٹری ہیلتھ سے پوری انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔

۔ اگر ہسپتال کا عملہ اپنی صفائی میں کچھ کہنا چاہتے ہیں تو ہمارا پیج اعجاز خان / صوابی خاص حاضر ہے ۔ اس سلسلے میں باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے انتظامیہ سے حالت زار معلوم کرنے کی کوشش کی گئی مگر جواب نہ ملا

خیبر سحر نیوز !!!

06/04/2025
04/04/2025

پشتو کے معروف کامیڈین میراوس کا نماز جنازہ آپنے ابائی گاؤں تنگی میں شاڑو میاں صاحب قبرستان میں سپردِ خاک ہوا جنازے میں سیاسی اور سماجی رہنماؤں سمیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی😭۔

04/04/2025

میراوس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس اصل نام حیات خان، کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے تنگی، ضلع چارسدہ میں ادا کردی گئی۔

جنازے میں اہل خانہ، دوست احباب، فنکار برادری اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ہر آنکھ اشکبار تھی اور شرکاء نے ان کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا کیونکہ اپنے فن کے ذریعے آپ نے نہ صرف خوشیاں بانٹیں، بلکہ منشیات کے روک تھام میں اہم کردار ادا کیا۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے. آمین

25/03/2025

پٹھانوں نے پہلی بار صحیح راستہ اختیار کیا ہے جزبات کے بجائے دلیل کے ساتھ گفتگو کرنا انشاءاللہ جیت ممکن ہے

(سلیم خان ایڈووکیٹ کا ڈی پی او صوابی کے نام کھلاخط)محترم جناب اظہر خان ڈی پی او صاحب صوابی کے نام کھلا خط !!جناب عالی آد...
22/03/2025

(سلیم خان ایڈووکیٹ کا ڈی پی او صوابی کے نام کھلاخط)
محترم جناب اظہر خان
ڈی پی او صاحب صوابی
کے نام کھلا خط !!
جناب عالی آداب !!
مودبانہ عرض ہے کہ میں ضلع صوابی کا ایک سیاسی سماجی کارکن ہوں آپ بیشک اپنے سٹاف سے معلوم کر لیں میری کبھی یہ خوائش نہیں رہی ہے کہ ضلعی انتظامی افسران کے دفتروں میں ملاقات کیلئے جاکر ان کا وقت ضائع کروں لیکن آپ سے اس اہم امن امان کے عوامی مسئلے پر بات کرنے کیلئے میرے کافی کوشش کے باوجود آپ سے میری ملاقات خدا جانے کیوں نہ ہو سکی اس لئے بہ امر مجبوری آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں
جناب عالی
میں نے آپ کے چارج سنھبالتے ہی آپ کو اسی طرح ایک خط کے زریعے عرض کیا تھا کہ ضلع صوابی میں امن امان انتہائ ناگفتہ بہ ہے آیس جیسے خونی نشہ اور مواد ہمارے گلی کوچوں میں کھلے عام فروخت ہو رہا ہے جس کو کنٹرول کرنے اور امن بحال کرنے کیلئے آپ کے زیر کمان پولیس نفری ناکافی ہے اور اس میں مزید پولیس نفری کی ضرورت ہے لیکن یہاں معاملہ بلکل الٹا ہے یہاں صوابی میں جو ناکافی نفری آپ کے زیر کمان ہے اس میں بہت ساری نفری آپ نے منتخب نمائندوں اور ان کے رشتےداروں اور سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں کے سیکیورٹی اور ٹوپکماری پر مامور کر رکھا ہے جو تنخواہ تو سرکار سے لیتے ہیں اور قانون اور آئین کے خلاف متزکرہ بالا صاحبان کی حفاظت پر مامور ہیں جو نہ تو ان کا استحقاق بنتا ہے اور نہ ہی قانون میی اس کی کوئ گنجائش ہے اور آپ نے صوابی بار ایسوسی ایشن کے ایک پروگرام میں اپنی تقریر میں میرے اس گزارش سے اتفاق بھی کیا تھا ،،، سلیم لالا ٹھیک ہی تو کہہ رہا ہے پولیس لوگوں کو ذاتی سیکیورٹی کیلئے نہیں بلکہ امن امان بحال کرنے کیلئے بھرتی ہوا ہے
جناب عالی
آج بھی آپ کے زیر کمان بہت ساری پولیس نفری منتخب نمائندوں ان کے رشتےداروں اور سیاسی جماعتوں کے عہدہ داروں کی حفاظت پر غیر قانونی طور پر مامور ہے حلانکہ ضلع صوابی میں کسی بھی منتخب نمائندے ، اور کسی بھی سیاسی جماعت کے عہدیدار کو خطرہ یا Threat letter آپ کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا ہے اور اگر کسی صاحب کو خطرہ ہے تو اپنے لئیے اپنے پیسوں سے گارڈ رکھ سکتا ہے سرکار ی خزانے سے تنخوا لینے والے پولیس عوام کے نوکر ہیں ان صاحبان کے ہرگز نوکر نہیں ہیں کہ مفت میں ان کے بندوق بردار بن جائیں
جناب عالی
میری یہ گزارش انتہائ جایز اور قانونی ہے اور یہ آپ کے فرائض منصبی میں شامل ہے کہ آپ اپنے زیر کمان پولیس نفری کو منتخب نمائندوں ان کے رشتہ داروں اور سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں کے ذاتی بندوق برداری سے فارغ کرکے ان کو ضلع صوابی میں امن امان بحال کرنے اور آیس جیسے خطرناک نشہ اور مواد کے روک تھام پر مامور کریں آپ اپنے دفتر سے پتہ کر سکتے ہیں کہ آپ سے پہلے ڈی پی او صاحب نے مجھے ایک Threat letter جاری کیا تھا اور پولیس گارڈ مجھے بھی دیا تھا لیکن میں نے وہ پولیس گارڈ شکریہ کے ساتھ واپس کیا تھا کہ مجھ سے زیادہ ضلع صوابی کی امن امان اہم ہے میں اپنا حفاظت خود کروں گا
استدعا ہے کہ میرے اس جائز اور قانونی درخواست پر امن عامہ کے تناظر میں منظور کرکے متزکرہ بالہ صاحبان سے سے غیر قانونی پولیس سیکیورٹی کو واپس لینے کے احکامات صادر فرمائیں۔
سلیم خان ایڈوکیٹ ترجمان ایکشن کمیٹی صوابی
سابقہ ایم پی اے
ممبر مرکزی کمیٹی عوامی نیشنل پارٹی ✌️

خیبرپختونخوا پولیس کے یونیفارم الاونس ماہانہ 700 روپے کا نوٹیفکیشن جاری ، اب ماہانہ تنخواہ میں یہ الاونس ملے گا۔فوری طور...
20/03/2025

خیبرپختونخوا پولیس کے یونیفارم الاونس ماہانہ 700 روپے کا نوٹیفکیشن جاری ، اب ماہانہ تنخواہ میں یہ الاونس ملے گا۔
فوری طور پر نافذ العمل ہوگا

ایبٹ آباد ریجن نے نیشنل T20 کپ میں فیصل آباد ریجن کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ،خیام خان (صوابی) نے 67 جبکہ کامران غلام نے 63 ر...
20/03/2025

ایبٹ آباد ریجن نے نیشنل T20 کپ میں فیصل آباد ریجن کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ،خیام خان (صوابی) نے 67 جبکہ کامران غلام نے 63 رنز کی اننگز کھیلی

Address

The Only News Page With 24 Hours Coverage Of Swabi District News
Panjpir
23430

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi 24 News HD , صوابی 24 نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share