JUI Basheer Media

JUI Basheer Media مولانا فضل الرحمان صاحب زندہ آباد

امن بحال کرو جے یو آء ضلع سکھر نے تحریک کا شیڈول جاری کردیا سکھر میں امن و امان کی تشویش ناک صورتحال پر جمعیت علماء اسلا...
05/01/2026

امن بحال کرو جے یو آء ضلع سکھر نے تحریک کا شیڈول جاری کردیا سکھر میں امن و امان کی تشویش ناک صورتحال پر جمعیت علماء اسلام کا اہم اعلان
سکھر کی بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کی مجلسِ عاملہ، تمام تحصیلوں کے امراء اور نظماء عمومی کا مشترکہ اجلاس جامعہ حمادیہ پیاروواھ روھڑی میں حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلع سکھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت، قتل و غارتگری، لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے اور کرائم کی مؤثر روک تھام اور ریکوری نہ ہونا انتظامیہ کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے جمعیت علماء اسلام کے زیرِ اہتمام “امن بحال کرو تحریک” کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا ہے۔
اس تحریک کے تحت ضلع بھر میں طے شدہ شیڈول کے مطابق احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے، جن کے ذریعے حکومتی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔
جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر عوام کے ساتھ مل کر ہر فورم پر امن و امان کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھے گی، ان شاء اللہ۔

جاری کردہ:
حافظ عبدالحمید مھر
سکریٹری جنرل
جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر

جے یو آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل، ضلع سکھر

Address

Sukkur Sindh
Pano Aqil

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Basheer Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JUI Basheer Media:

Shortcuts

Share