06/09/2025
*پنوعاقل یوم دفاع پاکستان 06 ستمبر *
*وطن کو اپنے خون کا* نذرانہ پیش کرنے والے ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں پنو عاقل کا جاوید احمد ملک بھی ایسی ہی ایک قربانی میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امر ہو گیا* دیکھتے ہیں پنو عاقل سے شاہد مغل کی رپورٹ *
*سندھ کی دھرتی کے بیشتر سپوتوں نے ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے پنو عاقل کے مامن ملک کا فرزند جاوید احمد ملک بھی انہی دھرتی کے بیٹوں میں شامل ہے جو فرض کی ادائیگی میں وطن پر قربان ہوگیا*
*17 آگسٽ 2017 کو ایک جان لیوا بم دھماکے میں شہید ہونے والے یونٹ 106 انجینئر کے لانس نائیک جاوید احمد ملک کے پسماندگان آج بھی انہیں یاد کر کے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں*یہ شہیدوں کی قربانیاں ہی ہیں جس سے وطن کی فضا آج بھی معطر اور گلشن باغ باغ ہےشہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے کہ مصداق ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا. کیمرامین کاشف مہر کیساتھ شاہد مغل آج نیوز پنو عاقل*