
17/08/2025
جمعیت علماء اسلام تحصیل پنوعاقل کی مجلس عاملہ کا اجلاس تحصیل امیر محترم حضرت مولانا سائین غلام اللہ ھالیجوی صاحب کی صدارت میں جامعہ مدینۃ العلوم حمادیہ پنوعاقل میں منعقد ہوا ۔
اجلاس کی کاروائی تحصیل سیکریٹری جنرل مولانا علی اکبر عباسی صاحب چلارہے تھے ۔
اجلاس میں مختلف ایجنڈائوں پر غور و فکر کیا گیا بالخصوص جمعیت علماء اسلام سندہ کے زیر اہتمام 11 سیپٹبمر کو امن کاروان میں تحصیل پنوعاقل سے بھرپور شرکت کروانے کے لیئے حکمت عملی جوڑی گئی ۔ 20 آگسٹ صوبائی عمومی اجلاس میں تحصیل پنوعاقل سے تمام صوبائی عمومی میمبران پابندی کے ساتھ شرکت کریں ۔
31 اگسٹ کو تحصیل مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سیلاب متاثرین کو گھروں کی مد میں سندہ بینک کی طرف سے جاری ہونے والی رقم میں سندہ بینک کے نمائندو کی طرف سے ناجائز کٹوتی اور سفارش کے بنیاد پر من پسند لوگوں کو ترجیح دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
چونکہ یہ کام ھینڈس اور سرسو کا ہے اسلیئے مولانا علی اکبر عباسی صاحب کی قیادت میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو ان دو انجییوز کے افسران سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات کا اظھار کریگی اگر ہمارے تحفظات دور نہ کیئے گئے تو ہم بھرپور احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں