Voice News Pano Aqil

Voice News Pano Aqil Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice News Pano Aqil, News & Media Website, Pano Aqil.

13/06/2026
07/06/2026

سابقہ کونسلر ،سوشل ورکر مرحوم عقیل مغل کی یاد میں منعقدہ پہلا کلر کٹ ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ زفر سٹی کے نام
پنوعاقل مرحوم عقیل مغل کی یاد میں منعقد ہونے والے پہلے "لیٹ عقیل مغل کلر کٹ ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ 2026" کا شاندار فائنل ہائی اسکول گراؤنڈ پنوعاقل میں کھیلا گیا، جس میں زفر سٹی اور ایم سی سی سلطان پور کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
فائنل میچ میں ایم سی سی سلطان پور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 158 رنز کا ہدف دیا۔ سلطان پور کی جانب سے عامر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں زفر سٹی کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 25 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا اور ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی۔ زفر سٹی کی جانب سے یاسر بھٹو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز اسکور کیے، جن میں آخری اوور میں لگائے گئے 4 چھکے شامل تھے۔ جبکہ فراز نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر فراز بلوچ کو ان کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، جبکہ فائنل میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے پر یاسر بھٹو کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ٹورنامنٹ میں مہمان خاص ممتاز بھٹو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ پنوعاقل،سینئر صحافی شاہد مغل،اور صحافی برادری تھی آئے ہوئے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا ،فائنل میچ دیکھنے کے لیے کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی، جنہوں نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے سے بھرپور لطف اٹھایا،

30/05/2026

وفاقی منسٹر توانائی اویس احمد خان لغاری، سی ای او سکھر اعجاز احمد چنہ(سیپکو)، ایس ای سرکل گھوٹکی کاشف گلزار شیخ، ایکسی این روہڑی اور ایس ڈی او پنو عاقل راشد کنور کی بہترین کارکردگی پر شہریوں نے خراجِ تحسین پیش کیا۔

پنو عاقل میں عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی بجلی کی مسلسل فراہمی جاری رہنے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عوام کی جانب سے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنہ، گھوٹکی سرکل کے ایس ای کاشف گلزار شیخ اور ایس ڈی او راشد کنور کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن بغیر طویل لوڈشیڈنگ کے بجلی کی مسلسل فراہمی ایک خوش آئند اقدام ہے، جس سے شدید گرمی کے موسم میں عوام کو بڑا ریلیف ملا۔ لوگوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اس مرتبہ بجلی کی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جس پر متعلقہ حکام مبارکباد کے مستحق ہیں۔

عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر توانائی اور سیپکو انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسران کی بہترین حکمت عملی اور مؤثر اقدامات کے باعث عید کے موقع پر شہری سکون اور اطمینان کے ساتھ اپنی خوشیاں منا سکے۔

شہریوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام
کو گرمی اور لوڈشیڈنگ کی مشکلات سے نجات مل سکے۔
رپورٹر محمد کاشف
وائس نیوز پنوعاقل

26/05/2026

پنوعاقل: عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل
وائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں عبدالقوی انڈھڑ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں گھروں کے باہر مخصوص جگہ پر رکھیں تاکہ میونسپل کمیٹی کی سولڈ ویسٹ ٹیم بروقت انہیں اٹھا سکے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر رکھنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو مختلف علاقوں سے آلائشیں اور کچرا فوری طور پر منتقل کریں گی۔
چیئرمین میونسپل کمیٹی نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، اس لیے تمام شہری انتظامیہ کے ساتھ مل کر شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
رپورٹر محمد کاشف مھر
وائس نیوز پنوعاقل

26/05/2026

پنوعاقل
پنوعاقل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
یہ افسوسناک حادثہ سانگی تھانے کی حدود میں سکھر-ملتان موٹروے پر گاؤں وریام جتوئی کے قریب پیش آیا، جہاں پنجاب سے کراچی جانے والی دو مزدا گاڑیوں کے درمیان تیز رفتار تصادم ہوا۔
حادثے کے نتیجے میں ریحان قریشی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ غلام رسول اور وقاص شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے وہاڑی سے بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹر محمد کاشف
وائس نیوز پنوعاقل

24/05/2026

پنوعاقل: شہر کے اندر بے نظیر پارک کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے ٹوبیکو سگریٹ ایجنسی کے مالکان کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر 25 لاکھ روپے نقد رقم لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔

پنوعاقل
واقعے کے بعد متاثرہ افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پنو عاقل
شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کی جائے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔
رپورٹر محمد کاشف
وائس نیوز پنوعاقل

21/05/2026

پنوعاقل میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری عدم تحفظ کا شکار

پنوعاقل :کے گنجان آبادی والے علاقے سٹی اسکول کے قریب عبدالسلام شیخ کے گھر میں رات دیر گئے چوری کی بڑی واردات پیش آئی نامعلوم چور گھر سے تقریباً 5 تولہ سونا اور 5 سے 6 لاکھ روپے نقدی چوری کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

پنوعاقل:متاثرہ خاندان کے مطابق واردات رات کی تاریکی میں پیش آئی جبکہ علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے

پنوعاقل:متاثرہ خاندان نے ایس ایس پی سکھر اور ڈی آئی جی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے چوری شدہ سامان اور رقم برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
رپورٹر محمد کاشف
وائس نیوز پنوعاقل

19/05/2026

پنوعاقل: بلوچستان کے علاقے سے اغوا کیے گئے ٹھکراٹو کے گاؤں مبارکپور سے تعلق رکھنے والے چار مزدور نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اہلِ خانہ میں شدید خوف و ہراس اور بے چینی پھیل گئی ہے۔

پنوعاقل:مغوی نوجوانوں میں صاحب علی، سراج علی، ضمیر گل اور مراد علی مہتم شامل ہیں، جنہیں بلوچستان سے اپنے آبائی گاؤں واپس آتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا

پنوعاقل:اہلِ خانہ کے مطابق نوجوان محنت مزدوری کے سلسلے میں بلوچستان میں مقیم تھے اور عید کی چھٹیوں پر گھر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں لاپتہ ہوگئے

پنوعاقل :سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ورثا کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

پنوعاقل:ورثا نے حکومت، سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی نوجوانوں کو فوری
بازیاب کرا کے اہلِ خانہ کی بے چینی ختم کی جائے۔
رپورٹر محمد کاشف
وائس نیوز پنوعاقل

22/06/2025

پنوعاقل بائيجي ٿاڻي جي حد سبزي منڊي مان طاهر ملڪ جي سي ڊي موٽرسائيڪل ماڊل 2021 چوري ٿي وئي.

Address

Pano Aqil

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice News Pano Aqil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share