08/10/2022
۔ 07 اکتوبر2022ء) شیخوپورہ میں آٹھ افراد کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔یہ افسوسناک واقعہ شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں آٹھ افراد کو مختلف مقامات پر کلہاڑی کے وار کر کے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سو رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے گرفتار شخص ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔
ڈی پی او فیصل مختار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے سارے قتل رات تین بجے کے بعد کیے جب سارا گاؤں سورہا تھا۔وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی میں شیخوپورہ میں پیش آیا اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائے جائے۔
دوسری جانب بورے والا تھانہ صدر کی حدود میں بیوی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر گاؤں کے بااثر زمینداروں نے کسان کو کلہاڑی سے وار کرکےقتل کردیا۔
تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاؤں 152/ ای بی کے رہائشی محنت کش کسان منظور احمد کھوکھر کھیتوں میں کام کرنے جارہا تھا کہ راستے میں اچانک اسی گاؤں کے بااثر زمینداروں حسن علی ،منظور احمد،عبدالرحمان اور اسحاق عرف ساقی نے اسے روک کر کلہاڑی سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، زخمی کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
تھانہ صدر پولیس نے مقتول کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔جبکہ ) ضلع غربی پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل اور زخمی کرنے والے 2 ملزمان کوتکنیکی مہارت بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی شعبہ تفتیش محمد عارف اسلم رائو کے مطابق گلشن معمار تفتیشی پولیس نے مختلف کارروائی میں تھانہ گلشن معمارکی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری سمیع ابراہیم کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے ملزم علی حسن ولد محمد افضل کو گرفتار کرلیاجبکہ دوسری کارروائی میں ملزم عمان سید ولد حضرت سید گرفتارکیاگیا ہے ملزمان کراچی شہر سے اسلحہ کے زور پہ موبائل چھین کر انہیں بعد میں افغانستان بھجوا دیتے تھے ملزم سے 3 چھینے ہوئے موبائل برآمد کرکے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Follow For More Updates..