Parachinar press club

Parachinar press club This is officially page of Parachinar press club where you can see and read only published news of P

This is officially page of Parachinar press club where you can see and read only published news of Parachinar and kurram agency on print media

29/12/2025

پاراچنار
آج صبح چھ بجے پاراچنار شہر کے مین بازار میں دوکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کے باعث دوکان میں موجود کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا اس دوران دوکان کے مالک اور مارکیٹ میں موجود دیگر لوگوں نے ریسکیو 1122 کو لگاتار فون کالز کرتے رہے مگر ان کی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد دوکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا عوامی حلقوں نے ریسکیو 1122 کی اس غفلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس حوالے سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے دوکان کے مالک سید صادق حسین کے مطابق دو ہفتے قبل ان کا کمسن بیٹے کو ایمرجنسی کی بنیاد پر پشاور پہنچانا تھا اس وقت بھی ریسکیو 1122 نے انہیں بروقت ریسپانس نہیں دیا جس کے باعث ان کا کمسن بیٹا جاں بحق ہوگیا تھا انہوں نے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کی ہے

پاراچنار سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے گاؤں للمئے باغ میں ٹیوب ویل کا افتتاح کردیا اس موقع پر ان کے ہمراہ خطیب جامع مسجد ...
28/12/2025

پاراچنار
سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے گاؤں للمئے باغ میں ٹیوب ویل کا افتتاح کردیا اس موقع پر ان کے ہمراہ خطیب جامع مسجد علامہ فدا حسین مظاہری ، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی ضامن حسین ، عنایت لالا ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حشمت بنگش ، جنرل سیکرٹری چیئرمین ملک سید اصغر اور دیگر مشران بھی موجود تھیں علامہ فدا حسین مظاہری نے سابق وفاقی وزیر ساجد طوری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا علاقے کیلئے خدمات اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے خدمات قابل ستائش ہیں بعد ازاں ساجد طوری بمعہ کابینہ ممبران مختلف علاقوں میں عذر خواہی کیلئے گئے خصوصا شبلان میں انجنیئر شجاعت حسین کے چچا کے وفات پر ان کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی کی

27/12/2025
پاراچنار المصطفیٰ اسکول اینڈ کالج پاراچنار میں آج بروز ہفتہ 27 دسمبر کو سالانہ تقریب (اینول فنکشن) نہایت شاندار، منظم او...
27/12/2025

پاراچنار
المصطفیٰ اسکول اینڈ کالج پاراچنار میں آج بروز ہفتہ 27 دسمبر کو سالانہ تقریب (اینول فنکشن) نہایت شاندار، منظم اور پُرجوش انداز میں منعقد کی گئی، جس میں طلبہ نے اپنی تعلیمی، ثقافتی اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ تقریب کا آغاز ننھے منے بچوں کی دل موہ لینے والی خوش آمدیدی تقاریر سے ہوا، جس کے بعد مختلف ٹیبلوز، تقاریر، ملی نغمے اور دیگر دلچسپ پروگرام پیش کیے گئے۔
تقریب میں صدر تحریک حسینی پاراچنار ماسٹر یونس علی، رکن انجمن حسینیہ پاراچنار ڈاکٹر علی محمد بنگش، پرنسپل (GCMS) پاراچنار سید حسین علی شاہ ، پرنسپل عنایت حسین ،چیئرمین خیات علی سمیت معززینِ علاقہ، اساتذہ کرام اور طلبہ کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مہمانوں نے اپنے خطابات میں المصطفیٰ اسکول اینڈ کالج کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی انتھک محنت اور اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
پروگرام کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں مہمانوں کے ہاتھوں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، جبکہ کامیاب تقریب کے انعقاد پر اسکول انتظامیہ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ چیئرمین المصطفی ایجوکیشنل کمپلیکس خاجی سجاد حسین نے سارے شرکاء ،مہمانان اور طلبہ کے والدین کا پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
آخر میں دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

پاراچنار طوری ہاؤس پاراچنار میں شہید بے نظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی جس میں پارٹی رہنماؤں ...
27/12/2025

پاراچنار
طوری ہاؤس پاراچنار میں شہید بے نظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی جس میں پارٹی رہنماؤں کارکنوں اور قبائلی عمائدین کثیر تعداد میں شریک ہوئیں اس موقع پر اپنے خطاب میں پی پی پی کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک عالمگیر شخصیت تھی اور انہوں نے اپنی سیاسی خدمات کے ذریعے ملک کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا انہوں نے خواتین کے حقوق کی ترقی ،خواتین کی تعلیم، صحت اور سیاسی شرکت کو فروغ دیا اور ان کی حکومت نے غربت کے خلاف اقدامات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوششیں کیں ان کی سیاسی قیادت اور خدمات کو پاکستان کی تاریخ میں اہم مقام حاصل ہے پی پی پی کے ضلعی صدر حشمت بنگش اور جنرل سیکرٹری چیئرمین ملک سید اصغر اور قاضی افتخار نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے قبائلی عوام کیساتھ بے پناہ محبت رکھتی تھی اور قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور بنیادی انفراسٹرکچر شہید بے نظیر بھٹو ہی کی مرہون منت ہے اور قبائلی عوام کا پیپلز پارٹی کیساتھ دلی لگاؤ ایک اٹل حقیقت ہے مقررین نے شہید جمہوریت کو بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کیا اس موقع پر درجنوں افراد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی جس کو سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے روایتی انداز میں بغلگیر ہوکر پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہا

پاراچنار سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے سرحدی علاقے بغدی میں صحت کی بنیادی مرکز اور ٹیوب ویل کا افتتاح کردیا اس موقع پر ان...
26/12/2025

پاراچنار
سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے سرحدی علاقے بغدی میں صحت کی بنیادی مرکز اور ٹیوب ویل کا افتتاح کردیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پی پی پی ضلع کرم کی کابینہ اور اقوام بغدی کے مشران اور جوان بھی موجود تھیں میڈیا سے بات چیت میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دور دراز علاقہ ہونے کے باعث علاقہ بغدی گوں نا گوں مسائل سے دوچار ہیں جن میں صحت اور پانی بنیادی مسلہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے اس علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مسلہ حل کردیا اور انشاء روڈ سمیت دیگر مسلوں کے حل کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں علاقہ بغدی کے عمائدین نے سابق وفاقی وزیر ساجد طوری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پسماندہ علاقے میں صحت کی بنیادی مرکز قائم کرکے ان کا دیرینہ مسلہ حل کردیا مشران کا کہنا تھا کہ اس سے قبل وہ اپنے مریضوں کو علاج کیلئے بروقت پاراچنار نہیں پہنچا سکتے تھے علاقے میں بی ایچ یو نہ ہونے کے باعث اکثر ان کے مریض خصوصا نوزائیدہ بچے فوت ہوجاتے تھے اب اللہ کے فضل سے انہیں گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات مہیا ہونگے جس پر وہ وفاقی وزیر کا تہہ دل سے مشکور ہیں اسی طرح بغدی میں پانی کا مسلہ سنگین تر تھا جس پر وفاقی وزیر نے مختلف دیہاتوں میں ٹیوب ویل بناکر ابنوشی کا مسلہ قریبا کم کردیا اور انشاء اللہ مزید توقع ہے کہ وفاقی وزیر اس سلسلے میں علاقے کو سہولیات فراہم کریں گے اس سے قبل وفاقی وزیر ڈوگر میں خوارج کے ہاتھوں شہید ہونے والے حوالدار عادل حسین کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ پی پی پی ضلع کرم کے صدر حشمت بنگش اور جنرل سیکرٹری چیئرمین ملک سید اصغر اور دیگر کابینہ ممبران بھی موجود تھیں

پاراچنار سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کے ایم یو پاراچنار کیمپس کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کے مسائل سنیں  اور انہیں حل...
26/12/2025

پاراچنار
سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کے ایم یو پاراچنار کیمپس کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کے مسائل سنیں اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
کے ایم یو کے ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ کے ایم یو پاراچنار کیمپس پشاور کیمپس کے بعد کامیاب ترین ادارے کے طور پر ابھر رہا ہے اور پاراچنار کیمپس کی تسلیم شدہ کامیابی نہ صرف ادارے کی انتظامی کاوشوں بلکہ طلبہ کی لگن اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل طلباء صحت کے حوالے سے اپنی خدمات بطور احسن انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ پاراچنار جیسے خطے سے تعلق رکھنے والے تربیت یافتہ صحت کے پیشہ ور افراد اپنے علاقے کی صحت کی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں اور ان کی خدمات سے علاقائی صحت کے انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی بعد ازاں وفاقی وزیر نے طلبہ و طالبات کے مسائل سنیں جس میں ٹرانسپورٹیشن ، انٹرنیٹ سروس کی بلا تعطل فراہمی دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کیلئے ہاسٹل کا قیام وغیرہ شامل تھیں جس پر سابق وفاقی وزیر نے انہیں حل کرنے کی بھرپور کوششیں کرنے کا وعدہ کیا اس سے قبل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر روشن علی نے کیمپس کی کامیابیوں اور مشکلات کے حوالے سے مفصل روشنی ڈالی اور سابق وفاقی وزیر کی خدمات اور انہیں کے ایم یو پاراچنار کیمپس آمد اور ان کے مسائل سننے پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نے کیمپس میں موجود عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے طلبہ و سٹاف کی دلجوئی اور اظہار یک جہتی کیلئے کرسمس کیک بھی کاٹا

پاراچنار۔۔ضلع کرم کے علاقے زیڑان قباد شاہ خیل سے تعلق رکھنے والے  لائس نائیک مسرت حسین ولد حاجی صفت علی وطن عزیز کی خدمت...
25/12/2025

پاراچنار۔۔
ضلع کرم کے علاقے زیڑان قباد شاہ خیل سے تعلق رکھنے والے لائس نائیک مسرت حسین ولد حاجی صفت علی وطن عزیز کی خدمت انجام دیتے ہوئے دنیا کابلند ترین محاذ سیاچن کے مقام پر شہید ہو گئے۔ شہید کا جسدِ خاکی آ ج ان کے آبائی گاؤں لایا گیا جہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ نمازِ جنازہ ادا کی گئ۔نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران سول انتظامیہ، سیاسی و مذہبی شخصیات، قریبی رشتہ داروں اور علاقے کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاقے میں فضا "شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے" جیسے نعروں سے گونج اُٹھی۔شہید مسرت حسین کی قربانی پر ضلع کرم اور قوم قبادشاہ خیل کو فخر ہے۔ اُنہوں نے دشمن کے مقابل دفاع وطن کا فریضہ انجام دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی شہادت قوم کے لیے ایک اعزاز ہے اور ان کے خاندان کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
شہید کی تدفین ان کے آبائی قبرستان زیڑان قباد شاہ خیل میں اد کر دی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کی طرف سے سلامی پیش کی گئی اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردو میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

25/12/2025

ضلع کرم میں طویل عرصے کے بعد کھیلوں کے میدان آباد، کوہِ سفید کے دامن میں واقع گراؤنڈ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری۔ویلج کونسل حسن زئی کے کھیلوں کے اختتامی تقریب

پاراچنار سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں سالر ٹیوب ویل کا افتتاح کیا اس موقع پر  اسکول کی پرنسپ...
25/12/2025

پاراچنار
سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں سالر ٹیوب ویل کا افتتاح کیا اس موقع پر اسکول کی پرنسپل میڈم نوشین اور پی پی پی ضلع کرم کی کابینہ بھی موجود تھیں سابق وفاقی وزیر نے فیتہ کاٹ کر ٹیوب ویل کا باقاعدہ افتتاح کردیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ساجد طوری کا کہنا تھا کہ علاقے کی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں نہ صرف ٹیوب ویل بلکہ رابطہ سڑکیں اور بی ایچ یوز زیر تکمیل ہیں جس سے عوام کو بہتر سہولیات مہیا ہونگے انہوں نے کہا کہ سکول میں ٹیوب ویل سے نہ صرف طالبات کو صاف پانی میسر ہوگا بلکہ مقامی ابادی بھی اس سے مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس قسم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف تعلیمی اداروں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ مقامی آبادی کے معیار زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔ سکول کی پرنسپل میڈم نوشین نے سابق وفاقی وزیر ساجد طوری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سکول میں صاف پانی نہ ہونے کے باعث سکول اسٹاف اور طالبات کو مشکلات کا سامنا تھا ٹیوب ویل کی فراہمی سے ان کا یہ دیرینہ مسلہ حل ہوگیا ہے

پاراچنار ایس ایس ٹی یونین ڈسٹرک کرم کے انتخابات مکمل ، سر مشتاق حسین صدر جبکہ سر سہیل زمان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے گورن...
21/12/2025

پاراچنار
ایس ایس ٹی یونین ڈسٹرک کرم کے انتخابات مکمل ، سر مشتاق حسین صدر جبکہ سر سہیل زمان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
گورنمنٹ مڈل بورڈنگ سکول پاراچنار میں ہونے والے انتخابات میں ڈسٹرکٹ کرم کے مڈل ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول کے ایس ایس ٹی اساتذہ نے حصہ لیا انتخابات انتہائی خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا جس میں سر مشتاق حسین ایس ایس ٹی صدر جبکہ سر سہیل زمان ایس ایس ٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اساتذہ نے نئے منتخب شدہ کابینہ کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے عزم کا اظہار کیا

ڈی پی او کرم ملک حبیب خان کی ہدایات پر مقامی پولیس نے امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے ضلع ...
20/12/2025

ڈی پی او کرم ملک حبیب خان کی ہدایات پر مقامی پولیس نے امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر جنرل ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

مقامی پولیس حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر قائم ناکہ بندیوں کے ذریعے علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کے تحت مجموعی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کر رہی ہے

کرم پولیس نے ناکہ بندیوں میں چیکنگ کے دوران ملزم بلال ولد شریف سکنہ صدہ کے قبضے سے 500 گرام چرس، 300 گرام آئس اور ایک عدد پستول برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا

مقامی پولیس نے جاری اسنیپ چیکنگ کے دوران سینکڑوں گاڑیوں کے شیشوں سے کالے رنگ کے اسٹیکرز ہٹا دیے جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے غیر قانونی نمبر پلیٹس اتار کر ٹریفک قوانین کے تحت چالان پیش کیے گئے

پولیس نے گاڑیوں کے شیشوں پر کالے رنگ کے اسٹیکرز لگانے کے جرم میں 04 دکانداروں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جبکہ اس دوران پولیس نے شک کی بنیاد پر 05 مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا، جن کی جانچ پڑتال جاری ہے

اس موقع پر ڈی پی او کرم ملک حبیب خان کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے اور مقامی پولیس کو ہمہ وقت سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت ہائی الرٹ رکھا گیا ہے

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں آپ کا تعاون ہی ہمارے اجتماعی امن کی ضمانت ہے۔

Address

Kechehri Road Parachinar
Parachinar

Telephone

+923028895543

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parachinar press club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share