PakhtunKhwa Radio Kurram

PakhtunKhwa Radio Kurram Official page of PakhtunKhwa Radio Kurram

وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کی کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے کی شدید مذمتابتدائی اطلاعات کے مطابق دھم...
18/09/2026

وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کی کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت متعدد شہری شہید و زخمی ہوئے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے، وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔کوہاٹ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زخمیوں کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے، اسلام سمیت کوئی بھی مذہب ایسی بزدلانہ کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتا،دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے،دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔شفیع جان، وزیر اطلاعات و سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، حکومت خیبر پختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکے کا نوٹس، واقعے کی شدید مذمت‎•وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام سے وا...
18/09/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکے کا نوٹس، واقعے کی شدید مذمت
‎•وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی
‎"دہشت گردی کا یہ بزدلانہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے،زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،ہسپتالوں میں زخمیوں کے فوری علاج اور ضروری طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے،شدید زخمیوں کو ضرورت کے مطابق دیگر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے،دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔"
‎ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی

17/09/2026
16/09/2026
ضلع کرمریسکیو 1122 کا ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ
14/09/2026

ضلع کرم
ریسکیو 1122 کا ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

14/09/2026
13/09/2026
11/09/2026
ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرم نے پاکستان ریڈ کریسنٹ پاراچنار کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکریٹری پاک...
09/09/2026

ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرم نے پاکستان ریڈ کریسنٹ پاراچنار کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکریٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کرم نے انہیں PRCS کی خدمات، جاری انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں، نمایاں کامیابیوں اور ضلع کرم کے عوام کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے عوامی خدمت اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں پاکستان ریڈ کریسنٹ کے قابلِ قدر کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع بھر کی کمزور اور ضرورت مند کمیونٹیز کے لیے سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور فلاحی خدمات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے کوششوں کو مزید مضبوط کیا جائے۔

انسانی خدمت، عوامی فلاح اور ضرورت مندوں کی مدد ہمارا مشترکہ عزم ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز
انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس پاکستان
کینیڈین ریڈ کراس
ترکش ریڈ کریسنٹ

Address

Parachinar
26300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PakhtunKhwa Radio Kurram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category