Voice Of Ahmadzai وائس آف احمدزئی

Voice Of Ahmadzai     وائس آف احمدزئی Give respect and take respect.. Help the poor .

آج کے المناک واقعے میں شھید والد کے بعد اُن کی دونوں بیٹیاں بھی شھادت کے عظیم رُتبے پر فائز ہوگئیں۔😢😢   #پاراچنار
05/09/2025

آج کے المناک واقعے میں شھید والد کے بعد اُن کی دونوں بیٹیاں بھی شھادت کے عظیم رُتبے پر فائز ہوگئیں۔
😢😢

#پاراچنار

اطلاعات کے مطابق ابو کے ساتھ ایک بیٹی بھی شہید ہو گئی 🥺💔اور دوسری بیٹی کی حالت تشویشناک ہےNo words in my mind 😭💔😭شہید زا...
05/09/2025

اطلاعات کے مطابق ابو کے ساتھ ایک بیٹی بھی شہید ہو گئی 🥺💔
اور دوسری بیٹی کی حالت تشویشناک ہے
No words in my mind 😭💔😭
شہید زاہد حسین

اقرار نامہ (واقعے کی ذمہ داری قبول) واقعہ  3 ستمبر 2025 احمد خان کلے مہورہمیں سید تجمل حسین یہ اقرار کرتا ہوں کہ احمد خا...
04/09/2025

اقرار نامہ (واقعے کی ذمہ داری قبول)
واقعہ 3 ستمبر 2025 احمد خان کلے مہورہ

میں سید تجمل حسین یہ اقرار کرتا ہوں کہ احمد خان کلے کا واقعہ ذاتی دشمنی ہے اس کو مذہبی رنگ نہ دیا جائے۔ جس کی تفصیل ذیل ہے

۔30 جنوری 2025 کو میرے بھائی شہید سید محمد نقی کو قاضی آباد قبرستان میں نزد مکان فرہاد بڈھ بیر میں شہید کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ثبوت کی بنا پر سکندر عزیز کو گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد سکندر عزیز نے چار بندوں کے خلاف گواہی دی جو اس واقعے میں شامل تھے لیکن سکندر عزیز نے سب کچھ عمل دین پہ ڈال دیا کہ یہ سب اس نے کیا ہے۔ سکندر عزیز کے بیان پر عمل دین کو حکومت نے گرفتار کر لیا۔ عمل دین کو ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا اور پانچویں پیشی پر بھی ہائی کورٹ حاضر نہیں ہوا۔ عمل دین، شہید سید محمد نقی کا دس سال سے ساتھی تھا اور ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ عمل دین بمعہ ساتھیوں نے سید محمد نقی کو بارہ کروڑ روپے کیلئے شہید کیا۔
عمل دین کے زبانی کہ میرے نواسے کو کسی نے خیبر میڈیکل سنٹر پشاور کے سامنے قتل کیا اور میں نے بدلہ لینے کیلئے سید محمد نقی کو شہید کیا لیکن یہ کام غلطی میں کسی اور کو قتل کرنے کی جگہ کیا۔
پھر عمل دین نے تین چار دفعہ اقرار کیا کہ مجھ سے غلطی ہوئی اور میں اسکا ازالہ کرنا چاہتا ہیں لیکن ابھی تک وہ خاموش رہا اور کچھ نہیں کیا۔ پاکستان ہائی کورٹ نے عمل دین اور سکندر عزیز کو ضمانت پر رہا کیا اور سکندر کا کہنا ہے کہ سید محمد نقی کی شہادت میں عمل دین نے مجھے بھی دو لاکھ روپے دئے ہیں۔ یہ سکندر نے تب کہا جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا اور اس نے سارے راز سے پردہ فاش کیا۔
میں اہل سنت بھائیوں کو یہ بھی بتانا چاہتا کہ میرے شہید بھائی کا کیس صدہ تحصیل میں عمل دین کے خلاف دائر ہے اور یہ کیس بڈھ بیر پشاور سے یہاں بھیجا گیا ہے۔
میں اہل سنت اور اہل تشیع دونوں کو التجا کرتا ہوں کہ اس واقعے کو مذہبی رنگ نہ دیا جائے۔ یہ ذاتی دشمنی کی بنا پر کیا گیا ہے۔ وہ ابھی بھی میرے بارہ کروڑ کا قرضدار ہے اور اس کے جانے سے میرا قرض اترا نہیں اس کے گھر والے ابھی بھی میرے قرضدار ہیں۔ میں نے صرف قصاص لیا ہے اور جو جو میرے بھائی کے کیس میں ملوث ہیں ان کو بھی میں نے نہیں چھوڑنا۔
آج مورخہ ۳ ستمبر ۲۰۲۵ کا جو واقعہ ہوا یہ میں نے اپنے بھائی کے یتیم بچوں کی خاطر کیا۔
میں عمل دین اور اسکے بھتیجے کو زندہ گاڑی سےاتارنا چاہتا تھا لیکن گاڑی میں موجود اس کے ساتھیوں نے مزاحمت دکھائی اور ایک نے پستول سے مجھ پہ فائر کیا۔ اللہ کے کرم سے میں بچ گیا اور اپنی حفاظت میں مجھے فائر کرنا پڑا۔

سید تجمل حسین
برادر شہید سید محمد نقی المعروف پائلٹ
گاؤں مہورہ۔

03/09/2025

اس کا حل یہی ہے کہ ابھی ابھی مرکز کے سربراہی میں اختجاج کےلئے لوگ نکلیں تاکہ ہمارے خلاف بھر وقت پروپیگنڈے کا روک تھام ہوجائے 💔

03/09/2025

جس مقتول کا قاتل نامعلوم ہو جائے
اس کا قاتل ریاست ہے
لوئر کرم واقعہ

25/08/2025

کسی پر بلا وجہ قتل یا جرم کا الزام لگانا ہتکِ عزت اور جھوٹا مقدمہ (False Accusation) شمار ہوتا ہے جس پر سزا بھی ہو سکتی ہے۔
آخر ہمارے حکومت اور ادارے کہاں سوئے ہوئے ہیں؟ آج تک نہ کسی مشر کو اس کی فساد انگیز تقریر پر سزا دی گئی اور نہ ہی کسی سوشل ایکٹیوسٹ کو اشتعال انگیز ویڈیوز اور پوسٹس پر گرفتار کیا گیا۔ اگر ایسے مجرموں کو فوری عبرتناک سزا نہ دی گئی تو یہ اداروں کی مکمل ناکامی اور نااہلی ثابت ہوگی۔

نوٹ :- ایم پی اے ریاض شاہین کے والد، سابق پولیٹیکل محرر طارق کی تقریر سن کر دل کو بے حد دکھ اور افسوس ہوا۔ افسوس اس بات پر ہے کہ جب ایک ایسے باوقار اور بااثر منصب پر فائز شخص کی سوچ اور الفاظ کا یہ عالم ہو، تو پھر عام عوام سے ہم کیا توقع رکھ سکتے ہیں؟
ایک بیٹا مذہبی سیاستدان، دوسرا لبرل ڈیموکریٹ، تیسرا فی سبیل اللہ فتنہ پرست ، اور ان سب کا باپ
واقعی ان کا ہی باپ نکلا۔

 fans
25/08/2025

fans

کبھی اہلِ سنت کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کبھی اہلِ تشیع کو۔یہ دراصل ہم سب کے ساتھ ایک کھیل ہے جس کے ذریعے ...
24/08/2025

کبھی اہلِ سنت کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کبھی اہلِ تشیع کو۔
یہ دراصل ہم سب کے ساتھ ایک کھیل ہے جس کے ذریعے کوئی تیسری قوت دوبارہ ہمارے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
لہٰذا اہلِ سنت اور اہلِ تشیع ہوش کے ناخن لیں اور اپنے اصل دشمن کو پہچانیں

#وائرل

روشنیوں کے دشمن ، کم ظرف اور دہشت گرد مائنڈ سیٹ والے لوگ ۔۔۔زیر نظر تصویر Virtual University Parachinar Campus کے ہیں ۔۔...
23/08/2025

روشنیوں کے دشمن ، کم ظرف اور دہشت گرد مائنڈ سیٹ والے لوگ ۔۔۔
زیر نظر تصویر Virtual University Parachinar Campus کے ہیں ۔۔ جو کئی سالوں سے لگا تار کٹھن اور مشکل حالات میں اپنی محنت سے اس کیمپس کو چار چاند لگا رہے ہیں ۔۔ یقینا یہ مٹی جنگ زدہ ہے ۔ کئی سالوں سے مختلف قسم کے واردات تعلیم کے میدان میں دہشت گرد مائنڈ سیٹ والے استعمال کررہے ہیں ۔
یونیورسٹی کے انتطامیہ کے مطابق TMA اور DC سے پراپر نوٹیفکیشن کے باجود جب اپنی ایڈمیشن کا ایڈوائزرمنٹ کے اشتہار شہر کے مصروف ترین دیواروں پر لگاتے ہیں ۔۔ تو رات کے ساتھ تعلیم دشمن چور انکے اشتہاروں کو پھاڑ دیتے ہیں ۔۔۔ حالانکہ اسی روڈ پر CCTV کیمرے بھی لگے ہوئے ۔۔۔
ہم اس طرح بزدل اور تعلیم دشمن سازش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔۔۔
یاد رہے یہ پارہ چنار کی واحد پرائیویٹ Virtual University ہے ۔ جو کٹھن اور مشکل حالات میں اپنا سفر طے کر رہی ہے۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ بدامنی کی وجہ سے پاراچنار بہت بُری طرح متاثر ہوا ہے خاص کر تعلیمی نظام بہت سے لوگ غربت کے شکار ہوئے ہیں جو اعلیٰ تعلیم کےلئے پاکستان کے دیگر بڑیے شہروں نہیں جاسکتے اُن کےلئے یہ یونیورسٹی کسی نعمت سے کم نہیں خدارا اپنے نسلوں پہ رحم کرو اس طرح حرکتوں سے بعض آجاؤ اور اس طرح تعلیمی سرگرمیوں کو پروموٹ کرو ناکہ رکاوٹ بنو۔۔۔۔۔۔


20/08/2025



#پاراچنار #احمدزئی #الوداع #جلوس #اربعین

Address

AhmadZai
Parachinar
26300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Ahmadzai وائس آف احمدزئی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Ahmadzai وائس آف احمدزئی:

Share