Voice of Borki

Voice of Borki Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of Borki, Media/News Company, Parachinar.

09/10/2025

پچھلے ایک سال سے محصور پارا چنار کے دو بہادر جوان سپاہی کل سنٹرل کرم میں وطن پہ قربان ہوگئے وطن کے ساتھ اس سے بڑی وفاداری اور کیا ہو سکتی ہے۔🥹
اے وطن تو گواہ رہنا

کرم:سنٹرل کرم کے علاقے علی شیرزئی میں گزشتہ شام دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اورکزئی سکاؤٹس کے 11 افسران اور جوانوں ...
08/10/2025

کرم:سنٹرل کرم کے علاقے علی شیرزئی میں گزشتہ شام دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اورکزئی سکاؤٹس کے 11 افسران اور جوانوں کی نماز جنازہ آج اورکزئی سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر کلایہ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں جی او سی نائن ڈویژن کوہاٹ میجر جنرل شاہد امیر، کمشنر کوہاٹ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر اورکزئی، قائم مقام ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ، اعلی عسکری اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ قبائلی مشران اور عمائدین نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے شہداء کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔

بعد ازاں شہداء کی متیں ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائی شہروں کو تدفین کے لیے روانہ کر دی گئیں

01/10/2025

مولا امام حسین علیہ السلام کی عظیم شخصیت کا ایک پہلو انکا کرم ہیں یعنی اس کریم کے در سے کوئی سوالی مایوس نہیں لوٹتا ۔ہمیں بھی یہی درس دیا گیا ہے۔
علامہ شاکر حسین میثم کی زبانی مولا حسین کے کرم کا ایک بہتریں واقعہ۔

30/09/2025

مولانا الطاف حسین ابراہیمی کی گفتگو

"انا للہ وانا الیہ راجعونمرجعِ اعلیٰ سید علی سیستانی کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمتِ واسعہ نازل فرمائ...
29/09/2025

"انا للہ وانا الیہ راجعون
مرجعِ اعلیٰ سید علی سیستانی کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمتِ واسعہ نازل فرمائے۔"

بسم الله الرحمن الرحیمالحمد لله ربّ العالمین، والصلاة والسلام علی سیدنا محمد و آلہ الطاہرینمحترم و مکرم حجۃ الاسلام و ال...
16/09/2025

بسم الله الرحمن الرحیم
الحمد لله ربّ العالمین، والصلاة والسلام علی سیدنا محمد و آلہ الطاہرین
محترم و مکرم حجۃ الاسلام و المسلمین *نجم الحسن ابراهیمی زید عزّه*
الحمد للہ! یہ ہمارے گاؤں بوڑکی کے لیے باعثِ صد افتخار و مباہات ہے کہ جناب عالی نے سالہا سال کی خلوص و اخلاص سے سرشار علمی کاوشوں، معارفِ محمد و آلِ محمد علیہم السلام کے حصول اور نفس کی تزکیہ میں جدوجہد کے بعد، اپنے استادِ فرزانہ اور حکیم متألّه و مفسر کبیر *حضرت آیت الله العظمیٰ جوادی آملی دامت برکاته* کے دستِ مبارک سے لباسِ مقدّس روحانیت سے شرفیاب ہو کر اس عظیم و معنوی مقام کو حاصل کیا۔
یقیناً یہ لباس محض ایک ظاہری نشان نہیں بلکہ ایک الٰہی عہد ہے جو دین کی پاسداری، معارفِ قرآن و اہل‌بیت علیہم السلام کی ترویج، اور امتِ اسلامی کی خدمت کی ذمہ داری کا عکاس ہے۔ ہم، اہالیانِ بوڑکی گاؤں، اس عظیم روحانی کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بارگاہِ ربّ العزّت میں دعاگو ہیں کہ خداوند متعال آپ کے علمی و عملی فیوضات کو روز افزوں فرمائے، اور آپ کا وجود گراں قدر ہمیشہ دینِ مبین اسلام اور پیروانِ اہل‌بیت علیہم السلام کے لیے خیر و برکت کا سرچشمہ بنا رہے۔
ہمارے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ ہمارے گاؤں کی سرزمین سے ایسی برگزیدہ شخصیت اُبھری ہے جو آج قوم اور ملت کی امیدوں کا مرکز ہے۔ ہمیں قوی امید ہے کہ آپ اپنی علمی و عملی مساعی کے ذریعہ قرآن و اہل‌بیت علیہم السلام کے معارف کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے میں کامیاب ہوں گے اور ہمیشہ امامِ عصر ارواحنا فداه کے وفادار سپاہی رہیں گے۔
*اہالیانِ گاؤں بوڑکی*

چاند گرہن کے وقت قرآن و دعا کے ساتھ ساتھ “نمازِ آیات” پڑھنا واجب ہے۔ یہ 2 رکعت کی نماز ہے اور ہر رکعت میں 5 رکوع ادا کیے...
07/09/2025

چاند گرہن کے وقت قرآن و دعا کے ساتھ ساتھ “نمازِ آیات” پڑھنا واجب ہے۔ یہ 2 رکعت کی نماز ہے اور ہر رکعت میں 5 رکوع ادا کیے جاتے ہیں۔ اس وقت اللہ کی پناہ اور رحمت مانگنا افضل ہے۔ 🌙🤲

07/09/2025

🌒 چاند گرہن، پاراچنار

"حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ"

07/09/2025

اگر کل سے ٹل پارا چنار مین روڈ نہ کھولا گیا، تو ڈیزل اور پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاراچنار کا تعلیمی سیشن پھر سے خطرے میں پڑسکتا ہے
ذمہ داران و حکام نوٹس لیں۔۔!!

دنیا کی تاریخ میں وہی قومیں کامیاب اور سرخرو ہوئیں جنہیں بہادر، شجاع اور دلیر لیڈر نصیب ہوئے۔ ایک بہترین بہادر شجاع لیڈر...
07/09/2025

دنیا کی تاریخ میں وہی قومیں کامیاب اور سرخرو ہوئیں جنہیں بہادر، شجاع اور دلیر لیڈر نصیب ہوئے۔ ایک بہترین بہادر شجاع لیڈر ہمیشہ اپنی قوم کے لئے ڈھال بنتا ہے۔ وہ ظلم اور نا انصافی کے اگے نہیں جھکتا۔ سچائی اور حق پر ڈھٹے رہتا ہے اور اپنی قوم کو وقار اور سربلندی کی راہ دکھاتا ہے۔
شہید آغا کی کمی قوم شدت سے محسوس کر رہی ہے۔اللّه ہمیں شہید آغا جیسی قیادت سے ایک بار پھر نواز دے ۔۔۔۔۔امین۔۔🥹💔🥹

06/09/2025

ابھی وقت ہے وسائل ہیں پورا قوم نکل کے نظام بلاک کرے اسے پہلے کہ پھر پیٹرول تک ختم ہو جائے ، چائے چینی سب ختم ہو۔۔

Address

Parachinar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Borki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share