Kurram Press

Kurram Press Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kurram Press, Social Media Agency, Parachinar, Sadda, District Kurram, Parachinar.

ٹرمپ نے ایرانی مزائل حملوں میں ٹوٹا ہوا میز کا شیشہ منظر عام پر لایا
26/09/2025

ٹرمپ نے ایرانی مزائل حملوں میں ٹوٹا ہوا میز کا شیشہ منظر عام پر لایا

25/09/2025

سنٹرل کرم قلات میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک جانبحق اور دوافراد زخمی، جن کا تعلق مسوزئی قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔
22/09/2025

سنٹرل کرم قلات میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں
ایک جانبحق اور دوافراد زخمی، جن کا تعلق مسوزئی قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔

لنگڑا مجرم اور بے بس ادارے(رائے کالم... یوسف جان منگل)ضلع کرم ایک عرصے سے بدامنی اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ یہاں کی ا...
15/09/2025

لنگڑا مجرم اور بے بس ادارے
(رائے کالم... یوسف جان منگل)

ضلع کرم ایک عرصے سے بدامنی اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ یہاں کی انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے بارہا دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ امن قائم رکھنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، مگر زمینی حقیقت اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے۔ ایک مثال طہران طوری کی ہے، جو دہشت گردی، تخریب کاری اور درجنوں قتل کے سنگین مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود آزاد گھوم رہا ہے۔

یہ حقیقت حیران کن بھی ہے اور شرمناک بھی کہ ایک ایسا شخص جو جسمانی طور پر معذور ہے، بمشکل چند قدم چل سکتا ہے، وہ بھی انتظامیہ کے قابو میں نہیں آ رہا۔ اگر ادارے ایک لنگڑے مجرم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہیں تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ پورے ضلع کرم کو کیسے امن فراہم کرسکتے ہیں؟

مزید افسوسناک پہلو یہ ہے کہ یہ شخص نہ صرف کھلے عام دھمکی آمیز بیانات دیتا ہے بلکہ سوشل میڈیا کو بھی علاقے کے امن کو برباد کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ سنی اور شیعہ دونوں مکاتب فکر کے افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات نے صورتِ حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

یہ سب کچھ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے سکیورٹی اداروں اور انتظامی ڈھانچے میں کمزوریاں ہیں۔ جب تک ایسے عناصر کو عبرتناک سزا نہیں دی جاتی، ضلع کرم اور پورا ملک دہشت گردی کے سائے سے باہر نہیں نکل سکتا۔

وقت آگیا ہے کہ ریاست اپنی رِٹ قائم کرے، قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے اور یہ پیغام دے کہ کوئی بھی مجرم، خواہ وہ کتنا ہی بااثر یا کتنا ہی معذور کیوں نہ ہو، قانون سے بالاتر نہیں۔

12/09/2025

یہ کام طہران بھگوڑے کا لگتا ہے۔ شورکو روڈ پر چوری کی وارداتوں میں اضافہ ۔ ڈرائیور حضرات اس راستے پر آنے جانے سے گریز کریں

بوشہرہ کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں پر فائرنگ ۔بوشھرہ یردہ میں ایک افسوسناک اور تشویشناک واقعہ پیش آیا۔ قومی مشر، تعل...
11/09/2025

بوشہرہ کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں پر فائرنگ ۔
بوشھرہ یردہ میں ایک افسوسناک اور تشویشناک واقعہ پیش آیا۔ قومی مشر، تعلیم دوست شخصیت پرنسپل یاسین اپنی3 فیملی کے ساتھ کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ اچانک فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے۔ حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں لیکن خوش قسمتی سے پرنسپل یاسین اور ان کا خاندان بال بال بچ گیا۔
یہ واقعہ نہ صرف ایک شخص یا خاندان پر حملہ ہے بلکہ پورے ضلع کرم کے امن پر کاری ضرب ہے۔ ایسے اقدامات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بعض عناصر جان بوجھ کر یہاں کے پرامن ماحول کو برباد کرنا چاہتے ہیں
ضلع کرم کی تاریخ امن اور بھائی چارے کی مثال رہی ہے، لیکن وقتاً فوقتاً کچھ مخصوص گروہ اور خاندان علاقے کو خانہ جنگی اور فساد کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ آج کا یہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ایسے واقعات سے یہ پیغام ملتا ہے کہ یہ عناصر نہ صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے بلکہ بیرونی اشاروں پر بھی یہاں کے امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
اس واقعے کے باوجود ضلع کرم کے عوام نے ہمیشہ کی طرح اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لوگ جانتے ہیں کہ اگر امن تباہ ہوا تو سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کو اٹھانا پڑے گا۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کی آواز ایک ہے:
ہمیں امن چاہیے، فساد نہیں!
مطالبات
ہم حکومتِ پاکستان، ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔
اس میں ملوث افراد، بالخصوص طہران طوری اور اس کے گروہ کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ایسے تمام عناصر کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگائی جائے جو علاقے میں نفرت، تشدد اور انتشار کو ہوا دیتے ہیں۔

ضلع کرم کے عوام اپنے مشران کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر اُس قوت کے خلاف متحد ہیں جو ان کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرے گی۔ یہ واضح پیغام ہے کہ بوشھرہ کے عوام اور پورے کرم کے باشندے کسی صورت اپنے امن پر سودے بازی نہیں کریں گے۔
امن ہمارا حق ہے اور ہم اسے ہر قیمت پر قائم رکھیں گے۔

10/09/2025

آج کوہاٹ میں منگل قوم کا ایک اہم اجلاس عید نظر منگل فاروقی صاحب کی سرپرستی میں منعقد ہوا، جس میں منگل قوم کی تمام ضلعی کمیٹیوں کے نمائندگان اور قومی مشران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں قوم کو درپیش مسائل پر تفصیلی اور سنجیدہ گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے قوم کی تعمیر و ترقی، نوجوان نسل کی رہنمائی اور آنے والے وقت کے چیلنجز پر بھی غور کیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ منگل قوم ہمیشہ سے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کی مثال رہی ہے اور آئندہ بھی اسی راستے پر گامزن رہے گی۔

طویل مشاورت کے بعد قومی سطح پر ایک مرکزی
"منگل قومی شوریٰ" کے قیام کا تاریخی فیصلہ کیا گیا، جو قوم کے مسائل کے حل، مثبت رہنمائی اور اتفاق و اتحاد کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔ اجلاس کا اختتام اس دعا پر ہوا کہ اللہ تعالیٰ منگل قوم کو مزید یکجہتی، کامیابی اور استحکام عطا فرمائے۔۔آمین ثمہ آمین

09/09/2025
06/09/2025

بلا عنوان

Address

Parachinar, Sadda, District Kurram
Parachinar
26300

Telephone

+923003205511

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kurram Press posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share