Parachinar Press Club

Parachinar Press Club Independent and real News about District Kurram

05/02/2024

کلام ولی اللہ کی مزید تشریح:
یہ ارشاد تین جملوں پر مشتمل ہے:

پہلے جملہ میں خود پسندی سے پیدا ہونے والے نتائج و اثرات کا ذکر کیا ہے کہ اس سے دوسروں کے دلوں میں نفرت و حقارت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ چنانچہ جو شخص اپنی ذات کو نمایاں کرنے کیلئے بات بات میں اپنی برتری کا مظاہرہ کرتا ہے وہ کبھی عزت و احترام کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا اور لوگ اس کی تفوق پسندانہ ذہنیت کو دیکھتے ہوئے اس سے نفرت کرنے لگتے ہیں اور اسے اتنا بھی سمجھنے کو تیار نہیں ہوتے جتنا کچھ وہ ہے، چہ جائیکہ جو کچھ وہ اپنے آپ کو سمجھتا ہے وہی کچھ اسے سمجھ لیں۔

دوسرا جملہ صدقہ کے متعلق ہے اور اسے ایک ’’کامیاب دوا‘‘ سے تعبیر کیا ہے، کیونکہ جب انسان صدقہ و خیرات سے محتاجوں اور ناداروں کی مدد کرتا ہے تو وہ دل کی گہرائیوں سے اس کیلئے دُعائے صحت و عافیت کرتے ہیں جو قبولیت حاصل کر کے اس کی شفایابی کا باعث ہوتی ہے۔

چنانچہ پیغمبر اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ:

دَاوُوْا مَرْضَاكُمْ بِالصَّدَقَةِ.

اپنے بیماروں کا علاج صدقہ سے کرو۔ (الکافی، ج۴، ص۳)

تیسرا جملہ حشر میں اعمال کے بے نقاب ہو نے کے متعلق ہے کہ انسان اس دنیا میں جو اچھے اور برے کام کرتا ہے وہ حجاب عنصری کے حائل ہونے کی وجہ سے ظاہری حواس سے ادراک نہیں ہو سکتے۔ مگر آخرت میں جب مادیت کے پردے اٹھا دیئے جائیں گے تو وہ اس طرح آنکھوں کے سامنے عیاں ہو جائیں گے کہ کسی کیلئے گنجائش انکار نہ رہے گی۔

چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے:

﴿ يَوْمَٮِٕذٍ يَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ۙ لِّيُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ‏ ۝ فَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهٗ ؕ‏ ۝ وَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ‏ ﴾

اس دن لوگ گروہ گروہ (قبروں سے ) اُٹھ کھڑے ہوں گے تاکہ وہ اپنے اعمال کو دیکھیں، تو جس نے ذرّہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا، اور جس نے ذرّہ بھر برائی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا۔ (سورۂ زلزلہ، آیت۶-۸)

پاراچنار ( نماںندہ ایکسپریس)کرم کے  معروف عالم دین علامہ سید شجاع حسین الحسینی نے کہا ہے کہ انتحابات ایک جمہوری عمل ہے و...
05/02/2024

پاراچنار ( نماںندہ ایکسپریس)
کرم کے معروف عالم دین علامہ سید شجاع حسین الحسینی نے کہا ہے کہ انتحابات ایک جمہوری عمل ہے ووٹرز برادرانہ اور پرامن طور پر ووٹ ڈال کر اپنے رائے دہی کا حق استعمال کریں
میڈیا سے اپنے بات چیت میں ممتاز عالم دین اورآیت اللہ ڈاکٹر علامہ سید شجاع حسین الحسینی نےکہا کہ انتحابات کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں سے ناخوشگوار واقعات کی اطلاعات مل رہی ہے جوکہ افسوسناک ہیں انہوں نے کہا کہ شہری اپنے رائے دہی کا حق اس طریقے سے استعمال کریں کہ دوسرے ووٹرز اور شہریوں کو مشکل کا سامنا نہ ہوں اور پرامن و برادرانہ ماحول میں جمہوری عمل کو انجام دیں انہوں نے امیدواروں سے بھی ووٹرز اور سپوٹرز کو پرامن رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ خوش اخلاقی اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتحابی عمل کو انجام تک پہنچانے سے ہم سر خروہونگے اور ایسا کرنے سے صحیح معنوں میں ہم ملک و قوم کی خدمت کرسکتے ہیں

پاراچنار( نما یندہ ایکسپریس)یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر پاراچنار میں   بھی ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا پاراچنا...
05/02/2024

پاراچنار( نما یندہ ایکسپریس)
یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر پاراچنار میں بھی ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا
پاراچنار میں یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر گورنر کاٹیج سے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود اور قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ عرصہ دراز سے مظالم ہورہے ہیں اور بین الاقوامی طاقتیں کشمیریوں پر مظالم روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں مقررین نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور انہیں یہ حق دلانے کیلئے عالمی طاقتیں اپنا کردار ادا کرے ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا ریلی کے شرکاء نے مختلف بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن کشمیریوں کی حمائیت میں نعرے درج تھے

سلام علیکم۔ برداران عزیز۔ پیج میں مشکل پیش آنے کی وجہ سے کافی عرصہ بعد رابطہ ہورہا ہے۔ معذرت قبول فرمائیں۔
05/02/2024

سلام علیکم۔ برداران عزیز۔ پیج میں مشکل پیش آنے کی وجہ سے کافی عرصہ بعد رابطہ ہورہا ہے۔ معذرت قبول فرمائیں۔

17/06/2021

پاراچنار کے اب و ہوا اور خوشگوار موسموں کی وجہ سے یہاں کی سبزی میوہ جات مونگ پھلی وغیرہ اپنی منفرد حیثیت رکھتے ہیں اسی طرح یہاں کا شہد بھی دنیا بھر میں اپنا الگ مقام رکھتا ہے۔۔۔۔

13/06/2021

پاراچنار
مسلمانوں کے پاس قرآن کا افاقی نظام موجود ہے اور غیر مسلموں کی طرف دیکھنا ان کے لئے ذلت و رسوائی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار امام خمینی کی 32ویں برسی کے موقع پر تحریک حسینی کی زیر اہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے سرپرست اعلی علامہ سید عابد حسین الحسینی ،ڈاکٹر سید حسین جان،انجمن حسینیہ کے مشیر حسین، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا سید نقی شاہ الحسینی علامہ باقر حسین حیدری اور صدر تحریک حسینی مولانا عابد حسین جعفری نے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے جس انقلاب اسلامی کی بنیاد رکھی آج اس کے ثمرات پورے عالم اسلام کو مل رہے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ یہ انقلاب اسلامی ہی ہےکہ آج اسرائیل امریکہ اور دیگر اسلام دشمن قوتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اور عالم اسلام میں ان باطل قوتوں کے خلاف زمین ہموار ہوچکی ہے اور عنقریب یہ شیطانی قوتیں نیست و نابود ہوجائیں گی
علماء کرام نے کہا کہ شاہ ایران نے امام خمینی کے احتجاج کی کال پر اعلان کیا کہ آج جو بھی گھر سے نکلے گا قتل کیا جائے گا ۔ اس کے مقابلے میں امام خمینی نے اعلان کیا کہ آج جوبھی گھر میں رہے گا اس کا ایمان سالم نہیں رہےگا تاریخ گواہ ہے کہ اس دن سارا ایران گھروں سے باہر امڈ آیا حتی کہ بیماریوں کے لئے بسترے باہر لگادئیے گئے اور یوں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی داغ بیل ڈال دی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ آجکل سیاست کے نام پر جو کچھ ہورہا ہے قابل مذمت ہے دراصل سیاست انبیاء کا میراث ہے جنہوں نے اسلام اور امت مسلمہ کی سربلندی اور کامیابی کے لئے دن رات کام کیا انہوں نے کہا کہ اسلامی سیاست قوم کو تارکیوں سے روشنیوں کی طرف نکالنے کا نام ہے

08/06/2021

ریسکیو1122کےلئے ہم سے زبردستی اراضی لی جارہی ہے

مزکورہ اراضی کی اصل قیمت پانچ، چھ لاکھ مرلہ ہے ہمیں ڈیڑھ لاکھ دی جارہی ہے

06/06/2021

معاشرے میں کھوٹے سکوں کو پنپنے سے روکا جائے ۔۔۔۔۔۔۔

محکمہ تعلیم پاراچنار کو بدنام اور کرپٹ لوگوں سے پاک رکھا جائے بعض افراد جو کہ کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں کے سبب یہاں سے تبدیل کئے گئے تھے دوبارہ ایجوکیشن آفس میں اپنے تبادلوں کی کوششوں میں مصروف ہیں
جبکہ صرف چند مہینے پہلے ایجوکیشن آفس میں جن سیٹوں پر براجمان تھے غریب مرد اور فیمل اساتذہ سے تبادلوں پر لاکھوں روپے رشوتیں لے چکے ہیں اور اب دوبارہ صرف چند مہینوں کے دورانیے کے بعد ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں تبادلوں کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔ چاہیے تو یہ تھا کہ محکمہ ان عناصر کے صرف تبادلوں پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ ایسے عناصر کو ایسی کڑی سزائیں دیں کہ وہ دوبارہ سنبھلنے کے قابل ہی نہ رہ سکیں ۔چہ جائیکہ وہ صرف چند مہینے بعد ہی دوبارہ وہی سپنے دیکھنا شروع کر دیں ۔
ھم ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کے پی کے ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع کرم اور دیگر اعلی اور ذمہ دار حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سابقہ دور میں رشوت ستانی اوردیگر بےضابطگیوں اور اسکینڈل میں ملوث ان عناصر سے پاراچنار ایجوکیشن آفس کو پاک رکھیں۔ اور ان رشوت خور عناصر پر کڑی نظریں رکھتے ہوئے انہیں ایسے جگہوں سکولوں وغیرہ میں رکھے جائیں جہاں پر ان کےلئے کرپشن کے مواقع موجود نہ ہو
ھم ضلع کرم کے ایم این ایز ،سنیٹر اورایم پی ایز صاحبان کی توجہ بھی اس جانب مبذول کراتے ہوئے ان سے ان کرپٹ افراد کی سفارش نہ کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں تاکہ غریب نوکرپیشہ افراد کو ایسے عناصر کے ظلم و ستم سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارہ مل سکے اور معاشرےکی بھی ان کھوٹے سکوں سے جان خلاصی ہو ۔۔

21/05/2021

پاراچنار
پاراچنار میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی
پاراچنار میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد انجمن حسینیہ کے زیر اہتمام ایک بڑی ریلی نکالی گئی اس ریلی میں ضلع کرم کے ہزاروں افراد نے شرکت کی جلوس کے شرکاء مرکزی امام بارگاہ سے ہوتے ہوئے شہید پارک پہنچے جہاں پر جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے سربراہ علامہ سید عابد حسین الحسینی ،علامہ اخلاق حسین شریعتی،سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، علامہ واجد حسین، مولانا عابد حسین جعفری علامہ باقر حسین حیدری ،سید اخلاق حسین علامہ الطاف حسین ، جلال حسین نے کہا کہ آج فلسطین چیخ چیخ کر مسلمانوں کو پکار رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے خیبر کو مسلمانوں کا آخری چانس کہنے والوں کا فلسطنیوں نے آج غرور خاک میں ملا دیا اور حسن نصراللہ کی دھمکی کے بعد غاصب اسرائیل نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ 37 ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دینے والے صرف تلوار کی خالی رقص ہی جانتے ہیں
انہوں نے کہا کہ آج فاتح خیبر کا نواسہ خامنہ ای کی شکل میں ہمارے درمیان موجود ہیں جو اسرائیلیوں کاسارا غرور خاک میں ملا دیگا
انہوں نے کہا کہ یہ درس ہمیں کربلا سے ملا ہے کہ مظلوموں کی حمایت نہیں چھوڑنا ھم حسینی آخری دم تک فلسطینی مظلوموں کی مدد و حمایت کرتے رہیں گے

08/05/2021

Address

Kachehri Road
Parachinar
26300

Telephone

+923038518584

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parachinar Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Parachinar Press Club:

Share