DOGAR NEWS.

DOGAR NEWS. عوامی خدمت۔

05/07/2026

ضلع کرم سدہ فائبر وائی فائی دفتر
صارف نے صرف سست انٹرنیٹ کی شکایت کی، مگر جواب میں بدتمیزی اور تلخ رویہ ملا۔ اگر یہ درست ہے تو انتظامیہ فوری نوٹس لے۔
بل پورا، مگر سروس ادھوری! شکایت کرنے پر اگر صارف کی تذلیل کی جائے تو یہ ہرگز قابلِ قبول نہیں۔
سست انٹرنیٹ پر سوال کرنا صارف کا حق ہے، بدتمیزی یا ناروا سلوک کسی کا حق نہیں۔
اچھی سروس کے ساتھ اچھا رویہ بھی ہر ادارے کی ذمہ داری ہے۔ شکایت پر عزت سے جواب دیا جانا چاہیے۔
اگر صارفین کی آواز دبائی جائے گی تو اعتماد کیسے قائم رہے گا؟
انتظامیہ اس معاملے کا نوٹس لے۔



خق مہر قوم مسوزئی ۔
05/07/2026

خق مہر قوم مسوزئی ۔

 # # سنٹرل کرم: ہمیں بارود نہیں، تحفظ اور امن چاہیے!​"ہمیں خوف کے سائے سے نجات چاہیے،ہمیں بارود نہیں، اپنے بچوں کا محفوظ...
30/06/2026

# # سنٹرل کرم: ہمیں بارود نہیں، تحفظ اور امن چاہیے!
​"ہمیں خوف کے سائے سے نجات چاہیے،
ہمیں بارود نہیں، اپنے بچوں کا محفوظ کل چاہیے!"
​سنٹرل کرم کی غیور اور امن پسند عوام طویل عرصے سے توپ بمباری، فضائی شیلنگ اور ڈرون حملوں کے خوفناک سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ راتوں کی بے چینی، دھماکوں کی گونج اور معصوم شہریوں، بچوں اور بزرگوں کی نفسیاتی و جسمانی غیر یقینی صورتحال اب ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔
​ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آئینِ پاکستان کے تحت اپنی دھرتی پر امن، سکون اور تحفظ کے ساتھ جینا ہمارا بنیادی اور قانونی حق ہے۔ ہمارا یہ پُرامن احتجاج بارود کے اس کھیل کے خلاف اور اپنی بقا کی جنگ ہے۔ ہم امن چاہتے ہیں، اور امن صرف وعدوں سے نہیں بلکہ عملی تحفظ سے آتا ہے۔
​ # # # ہمارے بنیادی مطالبات:
​بمباری اور ڈرون حملوں کا فوری خاتمہ: سنٹرل کرم کے رہائشی علاقوں اور گردونواح میں ہر قسم کی شیلنگ، توپ بمباری اور ڈرون حملوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
​شہریوں کا یقینی تحفظ: مقامی آبادی کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ کوئی بھی شخص اپنے ہی گھر میں خود کو غیر محفوظ محسوس نہ کرے۔
​خوف کے ماحول کا خاتمہ: خطے سے جنگ اور خوف کے بادل چھانٹ کر وہاں ترقی، تعلیم اور امن کے دور کا آغاز کیا جائے۔
​ # # # ہماری اپیل:
​تمام مکاتبِ فکر، خصوصاً نوجوانوں، قلم کاروں اور معزز عمائدین سے گزارش ہے کہ سنٹرل کرم کی مظلوم عوام کے تحفظ کے لیے اس پُرامن آواز کا حصہ بنیں۔ آج اگر ہم اپنی نسلوں کے تحفظ کے لیے یکصدا نہ ہوئے، تو بارود کا یہ دھواں ہمارا مستقبل نگل جائے گا۔
​ہم مزید لاشیں اٹھانے اور خوف میں جینے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اربابِ اختیار سے مطالبہ ہے کہ سنٹرل کرم کے عوام کو جینے کا حق دیا جائے!




24/06/2026

جیل کی اونچی دیواریں، قید و بند کی صعوبتیں اور عمر قید کی دھمکیاں کبھی ان آوازوں کو زنجیر نہیں کر سکتیں جو حق، انصاف اور عوامی حقوق کے لیے بلند ہوتی ہیں۔
​ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے یہ ثابت کیا ہے کہ جبر کے ہتھکنڈے شعور کے سامنے ہمیشہ ہار جاتے ہیں۔ قید صرف جسموں کو کیا جا سکتا ہے، نظریات اور عوامی تحریکوں کو نہیں۔
​حق کی یہ آواز نہ کبھی دبی ہے، نہ کبھی دبے گی! ✊⛓️

افسوسناک خبر مانڑے چینے کے رہائشی زرمت خان، راشیدخان، عابداللہ کا بھائی اور آفتاب، مہتاب، سلمان، طارق کا چچا اخسان اللّٰ...
21/06/2026

افسوسناک خبر
مانڑے چینے کے رہائشی زرمت خان، راشیدخان، عابداللہ کا بھائی اور آفتاب، مہتاب، سلمان، طارق کا چچا اخسان اللّٰہ والد مرخوم سرورخان بقضاء الہٰی وفات پاچکا ہے
نمازِجنازہ آج عصر کے وقت 05:00 بجے اپنے آبائی گاؤں مانڑہ چینہ میں کیا جائے گا ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
🤲💔21/06/2026
Regard.Abdul Ghafoor

15/06/2026

سنٹرل کرم ٹنڈوری میں ڈروان اٹیک ایک گھر کے چار افراد شہید اور مکمل طور پر مسمار ۔

یہ کوئی عام پین نہیں، بلکہ پین کی شکل میں چھپا ایک خطرناک گرنیڈ ہے۔ بظاہر سادہ نظر آنے والی یہ چیز درحقیقت جان و مال کے ...
12/06/2026

یہ کوئی عام پین نہیں، بلکہ پین کی شکل میں چھپا ایک خطرناک گرنیڈ ہے۔ بظاہر سادہ نظر آنے والی یہ چیز درحقیقت جان و مال کے لیے شدید نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ جیسے ہی اسے دبایا جاتا ہے، اس کے اندر موجود بارودی مواد نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ خود بھی اس سے دور رہیں اور اپنے بچوں کو بھی اس کے بارے میں آگاہ کریں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Address

سنٹرل کرم ڈوگر
Parachinar
1233

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DOGAR NEWS. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share