Chinar Digital

Chinar Digital Welcome to Chinar Digital
Stay updated with daily news, Islamic Videos, and podcasts on various topics.

کرم میں بارودی سرنگوں کا خطرہ، مائن کلیئرنس کا مطالبہپاراچنار: ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو سے تین روز کے دوران ...
18/08/2026

کرم میں بارودی سرنگوں کا خطرہ، مائن کلیئرنس کا مطالبہ

پاراچنار: ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو سے تین روز کے دوران مبینہ بارودی سرنگوں اور آئی ای ڈیز کے دھماکوں میں تین افراد کے زخمی ہونے کے واقعات کے بعد شہریوں نے متعلقہ اداروں سے متاثرہ اور مشتبہ علاقوں میں فوری مائن کلیئرنس کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد ضلع کے بعض حساس علاقوں میں بارودی سرنگوں اور آئی ای ڈیز کی موجودگی کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث عام شہریوں، چرواہوں، کسانوں اور طلبہ کی نقل و حرکت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ پیواڑ، بوشہرہ اور دیگر حساس علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران بارودی سرنگوں کی نشاندہی کرکے انہیں صاف کیا گیا تھا۔ تاہم حالیہ واقعات کے تناظر میں ان علاقوں کی دوبارہ تکنیکی جانچ کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے متاثرہ اور مشتبہ علاقوں کا سروے کرکے ضرورت کے مطابق ماہر مائن کلیئرنس اور آئی ای ڈی ٹیمیں تعینات کریں، جبکہ عوامی گزرگاہوں اور دیگر اہم راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

عوامی حلقوں نے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں بارودی سرنگوں اور مشتبہ اشیا سے متعلق آگاہی مہم چلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ طلبہ اور دیگر شہری ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بارودی سرنگوں کی موجودگی ایک سنگین عوامی تحفظ کا مسئلہ ہے، جس کے تدارک کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت سروے، نشاندہی اور مائن کلیئرنس ضروری ہے

18/08/2026
فخر ضلع کرم فخر المہدی سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کرم کے سپوت، فخرِ مالی خیل عزت علی، لیکچرارِ اردو، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ک...
17/08/2026

فخر ضلع کرم
فخر المہدی سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان
کرم کے سپوت، فخرِ مالی خیل عزت علی، لیکچرارِ اردو، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار کا اعزاز!
مستقل مزاجی، محنت اور عزمِ صمیم ہی وہ چراغ ہیں جو انسان کو کامیابی کی منزل تک پہنچاتے ہیں۔ ہمیں ضلع کرم کے سپوت، فخرِ مالی خیل عزت علی، لیکچرارِ اردو، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے، جنہوں نے انٹرنیشنل رائٹرز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ’’14 اگست کی اہمیت اور پاکستان‘‘ کے عنوان سے منعقدہ آل پاکستان تحریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ اعزاز محض عزت علی کی کامیابی نہیں بلکہ پاراچنار اور ضلع کرم کے لیے علمی و ادبی افتخار ہے۔
کرم کو اپنے اس فرزند پر ناز ہے، اور پاراچنار کو اپنے قلم کار پر فخر۔
بہت بہت مبارک باد!
اس تحریری مقابلے کے حتمی رینکنگ
1. پہلی پوزیشن: لیکچرار عزت علی پارا چنار
2 ۔دوسری پوزیشن: یاسر دانیال صابری
3۔ تیسری پوزیشن: آمنہ یونس، سکردو
4۔ چوتھی پوزیشن: سید فاران جاوید
5۔ پانچویں پوزیشن: مہوش اختر
6۔ چھٹی پوزیشن: عائشہ گُل
7۔ ساتویں پوزیشن: نگینہ بتول آزر
8۔ آٹھویں پوزیشن: خالد حسین رضا میو
9۔ نویں پوزیشن: شبیر حسین کمال
10۔ دسویں پوزیشن: راؤ شہزاد، پیرمحل
Izat Ali See less

ڈنڈر صحرا میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر ایک چرواہا شدید زخمی ہوگیاتفصیلات کے مطابق زخمی چرواہے کی شناخت...
16/08/2026

ڈنڈر صحرا میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر ایک چرواہا شدید زخمی ہوگیا
تفصیلات کے مطابق زخمی چرواہے کی شناخت حامد حسین ولد گل حسین سکنہ بغکی حال ڈنڈر روڈ کے نام سے ہوئی ہے جو مویشی چرانے کے دوران بارودی سرنگ کی زد میں آگیا دھماکے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے حامد حسین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی دونوں ٹانگیں کاٹنی پڑیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے علاقے میں بارودی سرنگوں کی موجودگی سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے

Congrat to Shining stars of Kunj Ali Zai
15/08/2026

Congrat to Shining stars of Kunj Ali Zai

پاراچنار: پیواڑ کی سرزمین پر قائدِ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی 38ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئیپاراچنار ک...
09/08/2026

پاراچنار: پیواڑ کی سرزمین پر قائدِ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی 38ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

پاراچنار کے پیواڑ کی سرزمین پر قائدِ شہید، سفیرِ انقلاب علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی 38ویں برسی نہایت عقیدت، احترام اور ولولۂ ایمانی کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں عقیدت مندوں، علماء، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائدِ شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی روشن اور انقلابی زندگی، افکار و نظریات، ملی خدمات اور ہمہ جہت شخصیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینیؒ محض ایک سیاسی یا مذہبی رہنما نہیں تھے، بلکہ وہ اخلاق، بلند کردار، علم و معرفت، اتحادِ امت، حریت اور مزاحمت کی ایک روشن مثال تھے۔ ان کی پوری زندگی ظلم و استبداد کے خلاف جدوجہد، مظلومین کی حمایت، ملتِ تشیع کے اتحاد اور امتِ مسلمہ کے درمیان وحدت و اخوت کے فروغ کے لیے وقف رہی۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی بابرکت زندگی جرأت، استقامت، حریت، پائیداری اور ملی یکجہتی کا وہ لازوال درس ہے جو آج بھی ہر حریت پسند اور باشعور انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے اپنی فکر، کردار اور عملی جدوجہد کے ذریعے ایک ایسی روشن روایت قائم کی جس کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی شخصیت اخلاص، بصیرت، شجاعت اور قربانی کا حسین امتزاج تھی۔ انہوں نے اپنی مختصر مگر بابرکت زندگی میں ملت اور وطن کے لیے جو خدمات انجام دیں، ان کے انمٹ نقوش تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ روشن رہیں گے۔

قائدِ شہید کی فکر، جدوجہد اور پیغامِ وحدت آج بھی زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔

پاراچنار کے نوجوانوں کی رہائی کے لیے فوری کردار ادا کیا جائےپاراچنار کے تقریباً 12، 13 نوجوان جو اس وقت ایران میں مبینہ ...
09/08/2026

پاراچنار کے نوجوانوں کی رہائی کے لیے فوری کردار ادا کیا جائے
پاراچنار کے تقریباً 12، 13 نوجوان جو اس وقت ایران میں مبینہ طور پر گرفتار/لاپتا ہیں، ان کے اہلِ خانہ شدید پریشانی اور اذیت میں مبتلا ہیں۔ یہ ہمارے اپنے بچے اور نوجوان ہیں، ان کی سلامتی اور باعزت واپسی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
عوام نے موجودہ MNA، MPA، سابق MNA ساجد حسین طوری، انجمن حسینیہ پاراچنار اور تحریک حسینی پاراچنار سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو فوری طور پر متعلقہ پاکستانی حکام، وزارتِ خارجہ، ایرانی سفارتخانے اور ایران کے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں اور ان نوجوانوں کی محفوظ اور فوری رہائی/واپسی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر مطالبہ کرتے ہیں کہ اس انسانی مسئلے پر تمام نمائندے اور ذمہ دار ادارے متحد ہو کر کوشش کریں۔ متاثرہ خاندانوں کو فوری معلومات فراہم کی جائیں اور نوجوانوں کی خیریت، قانونی حیثیت اور مقام کے بارے میں واضح کیا جائے۔
پاراچنار کے ان نوجوانوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔
ان کی رہائی کے لیے آج ہی عملی اقدامات کیے جائیں

فسوسناک خبر لوئرکرم کے علاقے اپر ساتین میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ذرائع ...
09/08/2026

فسوسناک خبر
لوئرکرم کے علاقے اپر ساتین میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں

Address

Parachinar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chinar Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share