
24/03/2025
بلوچ وکٹری
عزیز سنگھور
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما، سمی دین بلوچ، کی گرفتاری کے دوران ان کا وکٹری کا نشان بلند کرنا اس بات کی علامت ہے کہ بلوچ جدوجہد کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا۔ یہ نہ صرف مزاحمت کی علامت ہے بلکہ ایک مضبوط پیغام بھی ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت کسی بھی ریاستی جبر سے خوفزدہ نہیں ہے۔
یہ منظر تاریخ میں ان تمام مزاحمتی تحریکوں کی یاد دلاتا ہے، جہاں رہنما گرفتاری کے وقت بھی اپنی نظریاتی وابستگی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ سمی دین بلوچ کا یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ بلوچ عوام اور ان کی قیادت جدوجہد کے ہر مرحلے میں پرعزم ہے، چاہے وہ سڑکوں پر ہو یا جیل کی سلاخوں کے پیچھے۔
یہ گرفتاری اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتی ہے کہ ریاستی جبر میں مزید شدت آ رہی ہے، لیکن اس کے باوجود بلوچ تحریک میں ہمت اور حوصلہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔