Alkhara Youth Organization Tapandy

Alkhara Youth Organization Tapandy non political page only growth public problems,

28/02/2026

Welldone kwf

انا للہ وانا الیہ راجعوننہایت افسوس اور دلی رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہہمارے گاؤں کے معزز بزرگ معاذ اللہ خان (والدِ ...
03/01/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
نہایت افسوس اور دلی رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
ہمارے گاؤں کے معزز بزرگ معاذ اللہ خان (والدِ محمد غلام حاجی محمد سلام اور رزاق) اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔
وہ ایک نیک، سادہ مزاج اور خوش اخلاق انسان تھے، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے،
ان کے درجات بلند فرمائے،
انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
تمام اہلِ علاقہ سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
نمازِ جنازہ
کل بروز اتوار
بتاریخ: 04/01/2026
بوقت: 11:00 بجے بمقام تپندے میں ادا کی جائے گی

02/01/2026

📢 اہلِ محلہ تپندے پاتراک کی پرجوش اپیل، امیدوں کی کرن جگانے کے لئے
محترم ایم پی اے جناب گُل ابراہیم صاحب اور محترم ایم این اے جناب صبغت اللہ صاحب
ہمارے محلہ تپندے پاتراک میں تقریباً 250 سے زائد بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت، تعلیم کے لئے دور دراز جانے کی بجائے، ہمارے اپنے گھر کے باہر سکول کی صورت میں ممکن ہے۔
ہم آپ دونوں معزز شخصیات سے پرخلوص اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کے تابناک مستقبل کے لئے تپند پاترک میں فوری طور پر سکول کے قیام کے لئے عملی اقدامات فرمائیں۔
تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے، اور تپندے پاتراک کو سکول کی اشد ضرورت ہے۔
اہلِ محلہ تپندے پاتراک
Malak Gul Ibrahim Khan MPA Pk11
Ihsan Ullah Roghani
Muhammad Ayaz
Dir Welfare Organizaiton Peshawar
KP Elementary & Secondary Education Department
Higher Education Archives & Libraries Department Khyber Pakhtunkhwa
Murad Ali Khan

درخواست برائے قیامِ سکولبنام:محترم ایم پی اے صاحبجناب گُل ابراہیم صاحباورمحترم ایم این اے جناب صبغت اللہ صاحبمحترم و مکر...
01/01/2026

درخواست برائے قیامِ سکول
بنام:
محترم ایم پی اے صاحب
جناب گُل ابراہیم صاحب
اور
محترم ایم این اے جناب صبغت اللہ صاحب
محترم و مکرم حضرات!
ہم اہلِ محلہ تپندے پاتراک آپ کی خدمت میں نہایت ادب و احترام کے ساتھ یہ گزارشات پیش کر رہے ہیں۔
محترم حضرات!
ہمارا محلہ تپند پاترک ایک گنجان آبادی پر مشتمل علاقہ ہے جہاں اس وقت تقریباً ڈھائی سو (250) سے زائد بچے موجود ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے پورے محلے میں نہ پرائمری سکول موجود ہے اور نہ ہی مڈل سکول۔ اس وجہ سے ہمارے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے بہت دور دراز علاقوں کے سکولوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
دور دراز سکول ہونے کی وجہ سے بچوں کو روزانہ لمبا سفر طے کرنا پڑتا ہے، جس میں انہیں شدید مشکلات، وقت کا ضیاع، مالی بوجھ اور سکیورٹی کے خدشات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی والدین غربت اور مسائل کی وجہ سے اپنے بچوں کو مسلسل سکول بھیجنے سے قاصر ہیں، جس کے نتیجے میں بہت سے بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں۔
محترم جناب گُل ابراہیم صاحب!
آپ ہمارے علاقے کے منتخب نمائندہ ہیں اور ہمیں آپ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ ہم آپ سے پُرخلوص اپیل کرتے ہیں کہ آپ اپنے اختیارات اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمارے محلے تپندے پاتراک میں پرائمری اور مڈل سطح کے سکول کے قیام کے لئے فوری اقدامات فرمائیں۔
اسی طرح ہم محترم جناب ایم این اے صبغت اللہ صاحب سے بھی مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس نیک مقصد میں ہماری آواز بنیں اور اعلیٰ حکام تک ہماری یہ درخواست پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔
ہمیں کامل یقین ہے کہ اگر ہمارے محلے میں سکول قائم ہو جاتا ہے تو ہمارے سینکڑوں بچے زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوں گے، جہالت میں کمی آئے گی، اور ہمارا علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا۔
آخر میں ہم ایک بار پھر آپ دونوں معزز شخصیات سے دلی اپیل کرتے ہیں کہ ہماری اس جائز اور بنیادی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد عملی اقدامات کئے جائیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو عوام کی خدمت کا مزید موقع عطا فرمائے۔
آمین۔
والسلام
اہلِ محلہ تپند ےپاتراک

19/09/2025

سعودی عرب کی سرزمین پر پہلی بار پاکستانی پرچموں کا لہرانا ایک انوکھا منظر ہے___
یہ صرف پرچم نہیں، بلکہ اس دباؤ اور بدلتی فضاؤں کا عکس ہیں، جن کا آج مسلم ممالک سامنا کر رہے ہیں___
یہ مناظر آنے والے وقت کے اشارے دے رہے ہیں___ 🌍🇵🇰🇸🇦

27/04/2025
کیا واقعی جاز بانڈہ وادئ کمراٹ دیر اپر میں ہے ؟زیادہ تر لوگ اس خوبصورت میدان کو وادئ کمراٹ سے منسوب کرتے ہیں جی نہیں " ی...
18/04/2025

کیا واقعی جاز بانڈہ وادئ کمراٹ دیر اپر میں ہے ؟
زیادہ تر لوگ اس خوبصورت میدان کو وادئ کمراٹ سے منسوب کرتے ہیں
جی نہیں " یہ خوبصورت سیاحتی علاقہ وادئ لاموتئ میں ہے اور کمراٹ کی بلکل مخالف سمت میں واقع ہے جس کے پہاڑی سلسلے سوات سے ملتے ہیں
جب کہ وادئ کمراٹ کے پہاڑی سلسلے چترال سے ملتے ہیں
جاز بانڈہ لاموتئ کوہستان دیر اپر کا سب سےخوبصورت علاقہ ہے
یہاں کی مشہور مقامات کنڈ بانڈہ, جس کے ساتھ ایک نہیں دو خوبصورت آبشاریں بھی ہے اور پاکستان کی سب سے خوبصورت ترین جھیل "کٹورہ جھیل"بھی ہے اور جاز بانڈہ کی دوسری طرف باڈگوئ پاس جیسا خوبصورت سیاحتی مقام بھی ہے
میرے یہاں کی پہلے ٹور کی خوبصورت عکس جو کہ ستمبر 2016 کا ہیں
اب یہاں بے شمار ہوٹلوں کی وجہ سے الحمدللہ بہت زیادہ ٹورسٹ یہاں اتے ہیں
البتہ اب یہاں یہ سرسبز میدان اپ کو بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں
مقامی لوگوں کے علاوہ ٹورسٹ حضرات یہاں صفائی وغیرہ کی خاص خیال رکھیں
شکریہ
جاز بانڈہ لاموتئ ویلی کوہستان دیر اپر copied

الحمدللہ نوجوان تنظیم تپندے کی وساطت سے بیاڑ اور تپندے ،شیٹکون ، منگالہ کی بجلی کا مسلہ بحال  ہوا۔ ہمارے طرف سے سب کو اپ...
14/04/2025

الحمدللہ نوجوان تنظیم تپندے کی وساطت سے بیاڑ اور تپندے ،شیٹکون ، منگالہ کی بجلی کا مسلہ بحال ہوا۔ ہمارے طرف سے سب کو اپیل ہے کہ اپنے بقا یا جات کو بروقت جمع کریں ۔
ہمارا مقصد عوام کی خدمت ۔

پودینہ (mint) ایک خوشبودار اور فائدہ مند جڑی بوٹی ہے جسے دنیا بھر میں کھانوں، چائے اور دیسی علاج میں استعمال کیا جاتا ہے...
13/04/2025

پودینہ (mint) ایک خوشبودار اور فائدہ مند جڑی بوٹی ہے جسے دنیا بھر میں کھانوں، چائے اور دیسی علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے کچھ اہم فوائد درج ذیل ہیں:

صحت کے فوائد:
1. بدہضمی اور معدے کے لیے مفید:
پودینہ ہاضمہ بہتر بناتا ہے، گیس اور پیٹ درد کو کم کرتا ہے۔ پودینہ کی چائے معدے کی جلن میں بھی آرام دیتی ہے۔
2. سانس کی تازگی:
پودینہ میں موجود مینتھول منہ کی بدبو ختم کرتا ہے اور سانس کو تروتازہ بناتا ہے۔
3. سردی اور کھانسی میں آرام:
پودینہ بلغم کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور سانس کی نالی کو صاف کرتا ہے
4. سردرد میں مفید:
پودینہ کا تیل یا پتے ماتھے پر ملنے سے ٹھنڈک پہنچتی ہے اور سردرد میں آرام ملتا ہے۔
5. جلد کے لیے فائدہ مند:
پودینہ کا رس یا ماسک جلد پر لگانے سے دانے، کیل مہاسے اور خارش میں آرام آتا ہے۔
6. ذہنی سکون:
اس کی خوشبو دماغ کو ٹھنڈک دیتی ہے، ذہنی دباؤ اور تھکن کم کرتی ہے۔
7. مدافعتی نظام مضبوط کرتا ہے:
اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ copied

11/04/2025

بائیکاٹ مہم پر اُٹھایا جانے والا سوال!

جب بھی بائیکاٹ مہم شدت اختیار کرتی ہے، مرعوب ذہن کے لوگ سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پر سوال اُٹھاتے ہیں کہ یہ ایپس بھی امریکی و اسرائیلی ہیں، اپنے موبائل ایسے ایپس ختم کرو، پھر دیگر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی بات کرنا!

پہلی بات تو یہ ہے کہ ایسے لوگوں کو زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جنہوں نے خود بھی کچھ نہیں کرنا، اور جو کچھ کرنے والے ہیں ان کی بھی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔

دوسری بات جو سمجھنے کی ہے وہ یہ ہے:

"وٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر اور یوٹیوب وغیرہ جن گ کے ہتھیار ہیں، ہتھیاروں کا کبھی بائیکاٹ نہیں ہوتا، ہتھیار، بھلے دشمن کے بنائے ہوں، کیوں نہ ہوں، ہتھیاروں کو اُسی کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے"

08/04/2025

..محکمہ موسمیات نے موسمی الرٹ جاری کردیا,آج سے 11 اپریل تک شدید بارشوں کی پیشنگوئی کردی۔
کیا خیال ہے موسم کے بارے میں۔

08/04/2025

عشیری جبر میں قوم نے فیصلہ کرلیا کہ نکاح میں حق مہر صرف ایک تولہ ہوگا جبکہ درجنوں کپڑوں کا رواج ختم کردیا گیا اس سے نکاح آسان ہو جائے گا دیگر علاقوں کے عمائدین بھی اس طرح کے اقدامات کرے۔ copied

Address

Patrak

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alkhara Youth Organization Tapandy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Alkhara Youth Organization Tapandy:

Share