18/08/2026
پتوکی/سرائے مغل( عصمت شہزاد سے)
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار
سرائے مغل پولیس نے ایس ایچ او ریاست ڈھڈی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینی گئی نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سرائے مغل اور گردونواح میں شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
#پتوکی #گرفتاریاں #قصور