Pak Urdu News

Pak Urdu News this page about international current news update like sports,weather, current afair

سیلاب متاثرین اب کس حال میں ہیں اور ان کی مدد کیسے کی جا رہی ہے؟ سکھر سے آپ بھی دیکھیے
13/09/2022

سیلاب متاثرین اب کس حال میں ہیں اور ان کی مدد کیسے کی جا رہی ہے؟ سکھر سے آپ بھی دیکھیے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک ہندولڑکی کے ساتھ بات کرنے کے جرم میں ایک مسلمان لڑکے پر ظلم کے وہ پہاڑ توڑ ڈالے گئ...
13/09/2022

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک ہندولڑکی کے ساتھ بات کرنے کے جرم میں ایک مسلمان لڑکے پر ظلم کے وہ پہاڑ توڑ ڈالے گئے کہ دیکھ کر ہی انسان کانپ کر رہ جائے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق مسلم نوجوان کے ساتھ یہ غیرانسانی سلوک ریاست کرناٹک کے شہر مینگلورو میں کیا گیا۔ مسلمان نوجوان اور ہندو لڑکی کالج فیلو تھے اور دونوں کھڑے باتیں کر رہے تھے، جب اسی کالج کے 7ہندو لڑکے آ گئے اور مسلمان نوجوان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

ملزمان نے مسلم لڑکے کو ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر لوہے کی سلاخ گرم کرکے اس کی پیٹھ کو داغتے رہے۔ ملزمان اس دوران ویڈیو بھی بناتے رہے جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ مسلم نوجوان کا نام محمد حنیف ہے جبکہ اسے تشدد کا نشانہ بنانے والوں میں ڈکشٹ، دھنش، پراجوال، تنوج، اکشے، موکشت اور گوتم شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شکست کی بڑی وجہ مڈل آرڈ...
13/09/2022

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شکست کی بڑی وجہ مڈل آرڈر بیٹسمین کا پرفارم نہ کرنا ہے ۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ایک وجہ تجربہ کار باؤلنگ نہ ہونا بھی ہے ، شروع میں لڑکوں نے بہت اچھی باؤلنگ کی لیکن وہ پریشر کو ہینڈل نہ کر سکے اور مومینٹم برقرار نہ رکھ سکے جس سے ٹارگٹ 171 رنز تک پہنچا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے 5کھلاڑی 58 رنز پر آؤٹ کر دیئے تھے لیکن اس کے بعد سری لنکن مڈل آرڈر بیٹسمین راجا پکسے نے 45 گیندوں پر 71 رنز بنائے اور ٹیم کے مجموعے کو نہ صرف 170 تک لے گئے بلکہ ناٹ آؤٹ بھی رہے۔

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا کی جنگ حقیقت میں تبدیل ہو گئی ، پولیس نے معروف ٹک ٹاکر ندیم عرف نانی والا کو ی...
13/09/2022

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا کی جنگ حقیقت میں تبدیل ہو گئی ، پولیس نے معروف ٹک ٹاکر ندیم عرف نانی والا کو یوٹیوبر کو اغواءکے بعد تشدد کرنے کے الزام میں سیالکوٹ سے گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ سارامعاملہ احمد علی کی جانب سے ندیم عرف نانی والا کے بارے میں بنائی گئی ایک مضحکہ خیز ویڈیو سے شروع ہوا جو کہ ندیم عرف نانی والا سے برداشت نہ ہوئی اور اس نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں ، کام صرف دھمکیوں تک نہیں رہا بلکہ وہ اپنے 4ساتھیوں کے ہمراہ سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ پہنچا جہاں اس نے یوٹیوبر احمد علی اور اس کے بھائی کو مبینہ طور پر اغواءکرنے کی کوشش کی لیکن یوٹیوبر احمد علی کا بھائی کسی طرح وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، احمد علی کے بھائی نے فوری پولیس سے رابطہ کیا اور ساری صورتحال کے بارے میں بتایا ، ندیم عرف نانی والا احمد علی کو لے گیا اور اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے تشددکا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے وقت پر کارروائی کرتے ہوئے ندیم عرف نانی والا کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے ساتھ 4ساتھی بھی موقع پر ہی پکڑے گئے ، پولیس نے مغوی کو بھی بازیاب کروا لیا ۔

کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) مہینوں تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد یوکرین نے ایک بڑا جوابی حملہ شروع کیا  جس کے نتیجے میں شم...
13/09/2022

کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) مہینوں تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد یوکرین نے ایک بڑا جوابی حملہ شروع کیا جس کے نتیجے میں شمال مشرقی علاقے کا ایک بڑا حصہ واپس لے لیا ، یوکرین کے اس طوفانی حملے نے قابض روسی افواج کو عجلت میں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

یوکرین کی جنوبی کمان نے کہا کہ اس کی افواج نے جنوب میں 500 مربع کلومیٹر کے علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 روسی فوجی ہلاک ہوئے اور ان کے 20 جنگی آلات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ رات اپنے خطاب میں کہا " ستمبر کے آغاز سے لے کر آج تک، ہمارے فوجیوں نے پہلے ہی یوکرین کے مشرق اور جنوب میں 6,000 مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقے کو آزاد کرا لیا ہے۔ ہمارے فوجیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔"
زیلنسکی نے مغربی اتحادیوں سے ہتھیاروں کے نظام کی فراہمی میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ یوکرین کی فوجیں روس سے واپس چھینے والے علاقوں پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں۔

ہریانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاء کپ میں  پاکستان کے خلاف میچ میں کیچ ڈراپ کرنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ارشدیپ...
07/09/2022

ہریانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاء کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں کیچ ڈراپ کرنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ارشدیپ سنگھ کی والدہ کو بھارتی پنجاب کے وزیر کھیل نے فون کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

پاکستان کے خلاف میچ میں کیچ چھوڑنے پر سکھ کھلاڑی ارشدیپ سنگھ کو بھارتی شائقین آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں ، میچ کے انتہائی اہم موڑ پر ارشدیپ سنگھ نے پاکستانی بلے باز آصف علی کا کیچ چھوڑ دیا تھا جس پر بھارتی شائقین انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں یہاں تک کہ انہیں خالصتانی بھی کہہ ڈالا جبکہ کچھ انتہا پسند بھارتی انہیں پاکستانی جاسوس بھی کہہ رہے ہیں ، اس صورتحال میں بھارتی پنجاب کے وزیر کھیل نے ارشدیپ سنگھ کی والدہ کو فون کیا اور ان کی ڈھارس بندھائی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیر کھیل گرمیت سنگھ نے ارشدیپ کی والدہ سے کہا کہ اگر ڈیتھ اوور میں آپ کو باؤلنگ دی گئی تو اس کا مطلب کہ کپتان سب سے زیادہ آپ پر بھروسہ کرتا ہے ، ہر کسی کا اچھا دن بھی آتا ہے اور برا دن بھی ،کھیل کو کھیل ہی لینا چاہئے ، میں اور آپ دونوں ارشدیپ سنگھ کو لینے ائیرپورٹ جائیں گے ۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں 18 اوورکی تیسری گیند پر آصف علی نے اونچی ہٹ ماری تھی مگر فیلڈر ارشدیپ سنگھ نے ان کا انتہائی آسان کیچ چھوڑ دیا تھا ۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں پاک فوج کی سینئر قیادت سے متعلق بیان پر پاک فوج نے رد...
07/09/2022

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں پاک فوج کی سینئر قیادت سے متعلق بیان پر پاک فوج نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان آرمی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قوم کی حفاظت کیلئے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے ، نازک وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان آرمی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے،پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش پاکستان کے مفاد میں نہیں،،آرمی چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار کو متنازعہ بنانا بھی پاکستان اور پاک فوج کے مفاد میں نہیں،پاک فوج کی سینئرقیادت کی اہلیت، حب الوطنی دہائیوں پر محیط بے داغ ہے،تمام طریقہ کار کے باوجود سینئر سیاستدانوں کی عہدے کو متنازعہ بنانے کی کوشش افسوسناک ہے،آرمی چیف کی تعیناتی کا آئین میں واضح طریقہ کار موجود ہے

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانیہ کی نئی وزیراعظم لز ٹرس نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر عہدے کا چارج...
07/09/2022

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانیہ کی نئی وزیراعظم لز ٹرس نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے اپنی نئی کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی "رائٹڑز "کے مطابق برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کابینہ میں 4 اہم ترین وزارتوں پر سفید فام مرد کو عہدہ نہیں دیا گیا ، تھریس کوفی کو ہیلتھ سیکرٹری اور ڈپٹی وزیراعظم، کاسی کوارٹنگ کو چانسلر جبکہ جیمزکلیورلی کو برطانیہ کے نیا سیکرٹری خارجہ مقررکیا گیا ہے،رپورٹس کے مطابق سویلا بریورمین کو ہوم سیکرٹری، وینڈی مورٹن کو چیف وہپ کے عہدے پرتعینات کیا گیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے بین ویلس کو سیکرٹری دفاع بنایا گیا ہے، وہ 2019 سے اسی عہدے پر موجود تھے،نئی کابینہ میں برینڈن لوئیس لارڈ چانسلر اور سیکرٹری جسٹس بنا دیے گئے جبکہ ندیم ضحاوی وزیر برائے ایکوالیٹیز بنائے گئے ہیں۔

پینی مورڈینٹ لیڈر آف ہاو¿س آف کامنز جبکہ لارڈ ٹرو لیڈر آف ہاؤس آف لارڈ مقررکیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ سے ملاقات اور حکومت بنانے کی باضاطہ دعوت ملنے کے بعد لز ٹرس نے ڈاو¿ننگ اسٹریٹ کا چارج سنبھال لیا تھا اور اب ان کی جانب سے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

07/09/2022

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے بعد سری لنکا سے بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست پر شائقین کرکٹ بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے، بھارتی ٹیم کو کچھ سیکھنے کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کھیلنے کا مشورہ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد بھارت کا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کا دارومدار اگر مگر کی صورتحال پر آ گیا ہے،بھارت کی پہلے پاکستان اور اب سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر میدان میں بھارتی ٹیم اپ سیٹ تو میدان کے باہر بھارتی مداح شدید غم و غصے میں ہیں اور ٹیم پر تنقید اور طنز کے تیر برسائے جا رہے ہیں۔

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں آٹھویں کلاس کی طالبہ کی والدہ نے بیٹی سے زیادہ نمبر لی...
07/09/2022

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں آٹھویں کلاس کی طالبہ کی والدہ نے بیٹی سے زیادہ نمبر لینے والے لڑکے کو زہر دے کر مار دیاہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پدوچیری شہر میں پیش آیا،جہاں ایک طالبہ کی والدہ نے بیٹی کی کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے لڑکے کو زہر دے دیا۔رپورٹس کے مطابق پرائیویٹ سکول کی آٹھویں کلاس کا سٹوڈنٹ بالامانی کندن نے اپنی جماعت میں ٹاپ کیا لیکن اس کی پہلی پوزیشن دوسرے نمبر پر آنے والی لڑکی کی ماں کو بالکل ہضم نہیں ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز لڑکی کی والدہ سکول آئی اور بالامانی کو کولڈ ڈرنک دی لیکن جیسے ہی وہ گھر پہنچا تو وہ اُلٹیاں کرنا شروع ہوگیا، اس نے بتایا کہ میرے کلاس کی لڑکی کی والدہ نے اسے بوتل پینے کو دی تھی۔
طبیعت خراب ہونے پر لڑکے کو فوراً ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی اپنی جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق لڑکے کی پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ بوتل میں زہر شامل تھا۔پولیس اہکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔گرفتاری کے بعد لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بالامانی ہمیشہ کلاس میں ٹاپ کرتا تھا جبکہ میری بیٹی دوسری پوزیشن حاصل کرتی تھی اس لیے میں نے حسد میں اسے زہر دے دیا۔

راجستھان (ویب ڈیسک) بھارت میں 6 کروڑ روپے لوٹنے والے 3 ڈاکو ایک معمولی غلطی کرنے کی وجہ سے پکڑے گئے۔  پولیس نے ملزمان کو...
05/09/2022

راجستھان (ویب ڈیسک) بھارت میں 6 کروڑ روپے لوٹنے والے 3 ڈاکو ایک معمولی غلطی کرنے کی وجہ سے پکڑے گئے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 ہزار گرام سے زائد سونا، 3 کلو چاندی اور 106 ہیرے برآمد کرلیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکوؤں اور دہلی پولیس کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل ملزمان کی معمولی غلطی کی وجہ سے ان کی گرفتاری پر ختم ہوا۔راجستھان میں ڈکیتی کے واقعہ میں ایک ملزم نے پولیس یونیفارم پہن کر موٹر سائیکل سوار کو روکا اور بیگ چیک کروانے کو کہا اسی دوران 2 ڈاکو اور آگئے جنھوں نے موٹر سائیکل سواروں کے آنکھوں میں مرچ ڈالی اور بیگ میں میں موجود زیورات لوٹ کر لے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈکیتوں کا شکار بننے والے موٹر سائیکل سوار ڈلیوری بوائے تھے اور زیورات پہنچانے جا رہے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا گیا کہ ملزمان ڈکیتی کے بعد ایک ٹیکسی میں سوار ہوکر بھاگے۔راستے میں ڈاکو چائے پینے رُکے تھے لیکن نقد رقم نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل والے کو آن لائن پیسے ٹرانسفر کیے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ہوٹل پہنچی اور ملزمان کی بینک معلومات حاصل کرلیں جس سے ان کا پتہ مل گیا۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کیل...
05/09/2022

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں پانچ ارب روپے سے زائد کے عطیات دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں سے تقریباً نصف رقم جمع ہوچکی ہے۔

عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ان کی ٹیلی تھون مہم کے نتیجے میں اب تک 2.3 ارب روپے کے عطیات جمع ہوچکے ہیں جس پر وہ پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا "وہ لوگ جنہیں اپنےاعلان کےمطابق عطیات جمع کروانےہیں وہ ازراہِ کرم جمع کروائیں۔میری ٹیم ان سمندرپار پاکستانیوں کی مددکیلئےکام کررہی ہےجوبڑی رقوم کی ترسیل کیلئے(c)501 3کےاستثنیٰ کے منتظر ہیں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر ملکی انٹیلی جنس حکام کی اطلاع پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے لندن سے چوری ہونے والی لگژ...
05/09/2022

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر ملکی انٹیلی جنس حکام کی اطلاع پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے لندن سے چوری ہونے والی لگژری گاڑی کراچی سے برآمد کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی سمگلنگ کے حکام نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں کارروائی کرتے ہوئے بینٹلی گاڑی برآمد کرلی۔ گھر کے مالک کی شناخت جمیل شفیع کے نام سے ہوئی جس نے بتایا کہ اسے یہ گاڑی نوید بلوانی نے دلوائی تھی۔ جب نوید بلوانی سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔ کسٹمز حکام نے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی لندن سے چوری ہوئی اور ایک یورپی ملک کے سفارتخانے کی جعلی دستاویزات پر پاکستان لائی گئی تھی۔ گاڑی کو کسٹمز ویئر ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ضبط کی گئی گاڑی کو محکمہ ایکسائز نے غیر قانونی طور پر رجسٹر کیا، گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے ٹیکس بھی ادا نہیں کیا گیا۔

پسرور کے مکینک نے رکشہ کو جیب میں تبدیل کر دیا، دیکھ کر بڑے بڑے انجینئر بھی حیران رہ جائیں
05/09/2022

پسرور کے مکینک نے رکشہ کو جیب میں تبدیل کر دیا، دیکھ کر بڑے بڑے انجینئر بھی حیران رہ جائیں

غزہ (ویب ڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی حکمراں جماعت حماس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے  کے دو ملزمان سمیت 5 افراد ...
05/09/2022

غزہ (ویب ڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی حکمراں جماعت حماس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے دو ملزمان سمیت 5 افراد کو پھانسی دیدی، ان میں سے تین افراد پر قتل کا الزام تھا۔

عالمی خبر رساں کے مطابق غزہ کی حکمراں پارٹی حماس کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح 5 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ملزمان کو اپنی صفائی کا مکمل موقع دیا گیا اور انصاف کے سارے تقاضوں کو پورا کیا گیا۔ جس میں سے دو نے 1991 میں اسرائیل کو حماس سے وابستہ افراد اور راکٹ لانچنگ پیڈز کی معلومات فراہم کی تھیں۔
حماس حکومت کی وزارت داخلہ کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں جن افراد کو پھانسی دی گئی ان کی عمریں 44 اور 54 سال ہے جو خان یونس کے رہائشی ہیں۔ تاہم اُن کے نام نہیں ظاہر کیے گئے۔بقیہ جن تین افراد کو پھانسی دی گئی ان پر قتل کا الزام تھا۔ ان تینوں کی بھی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہےکہ امریکا یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان کے سیلاب م...
31/08/2022

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہےکہ امریکا یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے خوراک ، پانی اور پناہ گاہوں کیلئے 30 ملین ڈالرز فراہم کر رہا ہے ۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز "کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تباہ کن سیلاب سے دوچار ہے، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ 16 اگست کو بھی یو ایس ایڈ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے فوراَ1 لاکھ ڈالرز کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں نافذ شرعی قوانین کے تحت کسی قاتل کو جب سزائے موت دی جاتی ہے تو اسے پھندے پر سرکاری اہلکار...
31/08/2022

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں نافذ شرعی قوانین کے تحت کسی قاتل کو جب سزائے موت دی جاتی ہے تو اسے پھندے پر سرکاری اہلکاروں کی بجائے مقتول کا کوئی رشتہ دار لٹکاتا ہے۔ اسی قانون کے تحت گزشتہ روز ایک بیٹی کو اپنے ہاتھوں سے اپنی ماں کو موت کے گھاٹ اتارنا پڑ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سزائے موت پانے والی اس خاتون کا نام مریم کریمی تھا جس نے اپنے شوہر کو قتل کیا تھا۔

مریم کریمی کا ابراہیم نامی شوہر مبینہ طور پر اسے سالہا سال سے گھریلو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔ مریم اس سے طلاق مانگتی تھی مگر وہ اس سے انکاری رہا۔ جس پر بالآخر تنگ آ کر مریم نے اسے قتل کر دیا۔ عدالت کی طرف سے شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں اسے سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر عملدرآمد مقتول کی وارث ہونے کی وجہ سے مریم کی بیٹی کے ہاتھوں کروایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مریم کو سزائے موت دینی ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ اس کی 19سالہ بیٹی کے ہاتھ میں تھا۔ جس نے اسے موت کی سزا دینے کا فیصلہ کیا۔ مریم کو ایک کرسی پر کھڑا کر کے گلے میں پھندہ ڈال دیا گیا اور اس کی بیٹی نے لات مار کر کرسی اس کے پیروں کے نیچے سے نکال دی۔ قتل کی اس واردات میں مریم کے ساتھ اس کا والد بھی ملوث تھا۔ اسے بھی اپنی بیٹی مریم کے ساتھ ہی پھانسی دی گئی۔ مریم کی بیٹی نے ہی اپنے ماں کے ساتھ ساتھ اپنے نانا کو بھی پھانسی دی۔

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹسیلاب کی صورتحال: ن...
27/08/2022

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
سیلاب کی صورتحال: نواز شریف نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کردیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے ایم این ایز، ایم پی ایز، ورکرز اپنی توانائیاں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختص کردیں۔

نواز شریف نے پاکستان اور بیرون ملک مقیم پارٹی اراکین اور کارکنوں کو بھی اہم ہدایت کی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاست انتظار کر سکتی ہے، اس وقت ہماری اولین ترجیح مشکلات میں گھرے ہمارے بہن بھائی ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہمیں ہر ممکن اقدامات کرنے ہوں گے۔

ٹانک(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے گاﺅں میں سیلاب میں پھنسے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خیب...
27/08/2022

ٹانک(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے گاﺅں میں سیلاب میں پھنسے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خیبرپختونخوا حکومت کو سیلاب متاثرین کی مدد کے سلسلے میں معاونت کی پیشکش کر دی۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان کا خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں واقع گاﺅں سیلاب میں گھر چکا ہے اور گاﺅں کا زمینی راستہ کٹ چکا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے یہ بھی بتایا کہ ٹانک بھی پورا پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور گلیاں تالاب بنی ہوئی ہیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ”ہم خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کرتے ہیں اور اس مصیبت کے دنوں میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔“ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں لوگ درختوں پر پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں اور ابھی سیلاب کا ایک بڑا ریلا ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف آ رہا ہے۔ اس آفت سے نمٹنا کسی ایک تنظیم کے بس کی بات نہیں۔ حکومت بھی محدود وسائل کی وجہ سے اکیلی کچھ نہیں کر سکتی۔ لوگوں کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے آنا ہو گا۔

روسی خاتون کی طرف سے کئی سال تک اٹلی میں نیٹو فوج کے افسران کی جاسوسی کا انکشاف، کہانی ایسی کہ کسی کو یقین نہ آئےلندن(ما...
27/08/2022

روسی خاتون کی طرف سے کئی سال تک اٹلی میں نیٹو فوج کے افسران کی جاسوسی کا انکشاف، کہانی ایسی کہ کسی کو یقین نہ آئے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی ایک خاتون جاسوس کے سالہا سال تک اٹلی کے شہر نیپلز میں نیٹو فوج کے افسران کی جاسوسی کرنے کا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا اصلی نام ’اولگا کولوبووا‘ ہے تاہم وہ ’ماریا ایڈیلا کوفیلڈ ریویئرا‘ کے نام سے یورپی ممالک میں گھومتی رہی اور روسی فوج کے لیے جاسوسی کرتی رہی۔ اس نے 2006ءمیں اپنا شناخت تبدیل کرکے ماریا نام اپنایا۔

شناخت بدلنے کے بعد وہ روس سے نکلی اور یورپ، جنوب مشرقی ایشیاءاور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں رہائش پذیر رہی۔ اس دوران وہ بار بار اٹلی جاتی رہی اور بالآخر اٹلی کے شہر نیپلز میں مستقل سکونت اختیار کر لی جو نیٹو افواج کا صدر مقام ہے۔ وہاں اولگا عرف ماریا نے زیوات کا ایک سٹور بنا لیا اور اس بہانے سے اشرافیہ میں تعلقات پیدا کیے۔
ان تعلقات کے ذریعے ماریا نے متعدد نیٹو حکام کے ساتھ دوستی کی اور ان سے معلومات اکٹھی کرتی رہی۔ کئی سال جاسوسی کرنے کے بعد 2018ءمیں اولگا واپس ماسکو چلی گئی اور کبھی پکڑی نہیں گئی۔ رپورٹ کے مطابق اولگا کے متعلق یہ انکشاف نیدرلینڈ کے تحقیقاتی صحافیوں کے ایک گروپ ’Bellingcat‘ نے کیا ہے۔ ان صحافیوں نے بتایا ہے کہ اولگا کو متعدد نیٹو حکام تک رسائی حاصل تھی۔ یہ اعلیٰ سطحی حکام ایسے تھے جن کے پاس انتہائی حساس معلومات بھی ہوتی تھیں، جو روس کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی تھیں۔

اولگا نے 2012ءمیں ایکواڈور کے روسی نژاد کاروباری شخص کے ساتھ شادی کی تاہم ان کا یہ رشتہ بہت مختصر رہا۔ اس شادی کے ایک سال بعد اس آدمی کی پراسرار طور پر موت واقع ہو گئی تھی۔ اس وقت اولگا عمر کی 40کی دہائی میں ہے۔ وہ روس کے بدنام زمانہ جاسوس نیٹ ورک ’illegals‘ کا حصہ تھی۔ یہ خفیہ ایجنٹس کا ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو سالہا سال کی کڑی ٹریننگ کے بعد جاسوس بنتے اور بیرون ممالک مشن سرانجام دیتے ہیں۔ تربیت کے بعد ان ایجنٹس کو جعلی شناخت دی جاتی ہے اور ٹارگٹ ممالک میں بھجوا دیا جاتا ہے جہاں وہ ایک دوہری زندگی جیتے ہوئے کئی سال یا عشرے گزارتے ہیں۔

واشنگٹن  دوا ساز کمپنی موڈرنا نے نے اپنی حریف ویکسین بنانے والی کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک پر کوویڈ ویکسین شاٹس تیا...
27/08/2022

واشنگٹن دوا ساز کمپنی موڈرنا نے نے اپنی حریف ویکسین بنانے والی کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک پر کوویڈ ویکسین شاٹس تیار کرنے میں اپنی ٹیکنالوجی کی نقل کرنے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ موڈرنا نے جمعہ کو کہا کہ حریف کمپنیوں نے 2010 اور 2016 کے درمیان دائر کردہ پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی ۔

موڈرنا کے مطابق فائزر اور بائیو این ٹیک نے ان کی ایم آر این اے ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی۔ موڈرنا کے مقدمے کے بعد فائزر کے شیئرز کی قیمت میں 1.4 فیصد جب کہ بائیو این ٹیک کے حصص کی قیمت میں دو فیصد کمی ہوئی ہے۔

موڈرنا نے جمعہ کو ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ مقدمہ، جو غیر متعین مالیاتی ہرجانے کا مطالبہ کرتا ہے، میساچوسٹس میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ اور جرمنی میں ڈسلڈورف کی علاقائی عدالت میں دائر کیا جا رہا ہے۔

موڈرنا کے چیف ایگزیکٹیو سٹیفن بینسل نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم یہ مقدمے اس جدید ایم آر این اے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی حفاظت کے لیے دائر کر رہے ہیں جس کا ہم نے آغاز کیا، اسے بنانے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی، اور اسے کووڈ 19 کی وبائی بیماری سے پہلے کی دہائی کے دوران پیٹنٹ کروایا۔

روم  ایک اطالوی شخص جس نے سپین کے سفر سے واپسی کے چند دن بعد  بیماریوں کی علامات کی ایک سیریز کی شکایت کی۔   اسے  بخار، ...
27/08/2022

روم ایک اطالوی شخص جس نے سپین کے سفر سے واپسی کے چند دن بعد بیماریوں کی علامات کی ایک سیریز کی شکایت کی۔ اسے بخار، تھکاوٹ، اور گلے کی سوزش تھی ، جس کے بعد اس کے مونکی پوکس، کوویڈ 19 اور ایچ آئی وی کے لیے ٹیسٹ کیے گئے جو کہ مثبت آئے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس 36 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوسکی، نے سپین میں 16 جون سے 20 جون تک پانچ دن گزارے۔ ملک میں اپنے قیام کے دوران، اس نے متعدد مردوں کے ساتھ غیر محفوظ جنسی تعلقات کا اعتراف کیا۔

وطن واپسی کے چند دن بعد 2 جولائی کو اس کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا، اسی دوپہر کو اس کے بائیں بازو پر دانے پڑنے لگے۔ اگلے دن، اس کے دھڑ، نچلے اعضاء، چہرے اور گلوٹس پر چھوٹے سسٹ نما پھوڑے نمودار ہوئے۔ 5 جولائی تک یہ مزید پھیل چکے تھے اور جلد پر چھوٹے ٹکڑوں میں تبدیل ہو گئے تھے۔ تب ہی وہ شخص اٹلی کے کیٹانیا کے سان مارکو یونیورسٹی ہسپتال گیا، جہاں اسے بعد میں متعدی امراض کے یونٹ میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کے متعدد ٹیسٹ کروائے جن میں پتا چلا کہ وہ شخص مونکی پاکس میں مبتلا ہے۔
متعدد ٹیسٹوں میں جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشنزکی تحقیقات بھی شامل تھیں جس کے نتائج نے اس میں ایچ آئی وی ون کی تصدیق کردی۔ آخری بار ستمبر 2021 میں اس کا ایچ آئی وی انفیکشن کا معائنہ کیا گیا تھا تاہم اس وقت اس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

27/08/2022

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر پر اپنے ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ میں فحش گوئی کا الزام عا...
27/08/2022

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر پر اپنے ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ میں فحش گوئی کا الزام عائد کیا جاتا ہے، جو بہت حد تک درست بھی ہے۔ گزشتہ دنوں کرن جوہر نے اس کا ایک اور ثبوت مہیا کرتے ہوئے اداکارہ کیارا ایڈوانی سے ایک ایسا سوال پوچھ لیا کہ کیارا ایڈوانی کا چہرہ شرم سے لال ہو گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کافی وِد کرن کی اس قسط میں کیارہ ایڈوانی اور شاہد کپور بطور مہمان شریک ہوئے جہاں دونوں نے کچھ چشم کشا انکشافات بھی کیے۔
شو میں شاہد کپور اور کیارہ ایڈوانی کی ایک فلم کے سین کی بات ہوئی جس میں ان دونوں کو قربت کے لمحات میں دکھایا گیا تھا۔ یہ موضوع آیا تو کرن جوہر نے متجسس ہوتے ہوئے کیارا سے پوچھ لیا کہ ”آپ نے ’یہ‘ کبھی نہیں کیا؟“ اس پر کیارا شرما جاتی ہے اور کہتی ہے کہ ”میری ماں بھی یہ شو دیکھے گی۔“

کیارا کے اس جواب پر کرن جوہر کہتے ہیں کہ ”تو کیا ہوا؟ کیا تمہاری ماں سمجھتی ہے کہ تم ابھی کنواری ہو؟“کرن کی اس بات پر کیارا سر نیہوڑا کر بیٹھ جاتی ہے اور دھیمے سے کہتی ہے ’کاش ایسا ہو۔‘

ایک عظیم علمی خانوادے سے تعلق رکھنے والے اور کراچی کے صف اول کے شاعر جناب اقبال مجیدی 10جون 1955کو چٹاکانگ ,مشرقی پاکستا...
27/08/2022

ایک عظیم علمی خانوادے سے تعلق رکھنے والے اور کراچی کے صف اول کے شاعر جناب اقبال مجیدی 10جون 1955کو چٹاکانگ ,مشرقی پاکستان میں پیدا ہوئے ۔ وہ مبارک مونگیری کے سپوت تھے جو خود بہت بڑے شاعر اور ادیب تھے، پیشہ کے اعتبار سے اقبال مجیدی ایک انجنیئر اور اردو کے لیکچرر تھے ۔ بلا کا شعر کہتے ، ایک خاص انداز کاترنم انہیں شاعروں میں انفرادیت بخشتا، وہ مشاعروں کی جان سمجھے جاتے تھے ۔ اقبال مجیدی نے ہمیشہ شعروادب ، مذہب ، سیات ، تاریخ اور سماجیات پر بات کی ، ان کے اشعار سے بھی ان کی ترقی پسندیت جھلکتی ہے۔
ڈاکٹر وزیر آغا کہتے تھے کہ ادب کو کسی مخصوص نظریے کی لاٹھی سے ہانکنا دراصل اس تخلیق کے ساتھ نہ صرف زیادتی ہے بلکہ تخلیق کے آگے بند باندھنے کے مترادف ہے ۔ اقبال مجیدی بند نہیں باندھتے تھے بلکہ ان کا شعر نئی جہتیں تلاش کرتا ہے ۔

اقبال مجید ی جدید لہجے کے شاعر تھے ، ان کی فنی صلاحیت اپنے اندر عالمگیریت کا پر چار کرتی ہے جس میں ترقی پسندی سے لے کر امن و محبت اور معاشرتی مسائل کا ہر نقطہ زیر موضوع ہے ۔ وہ اپنی روایتی اقدار کو بھی ساتھ لے کر چلتے ہیں اور اپنے عہد کی ذہنی اور نفسیاتی الجھنوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
معاملات محبت ہوں یا دنیاوی پیچیدگیاں ، ماضی کی تلخ و شیریں حکایات ہوں یا فردا کے حسین خواب ، رنج والم سے کیفیات کا بیان ہو کہ خود پرستی کا اشتہار، ان سب کی بابت اقبا ل مجیدی اپنا ایک خاص نقطہ نظر اور طریق بیان رکھتے ہیں ۔ شاعر سماج سے بہت کچھ حاصل کرتاہے اور مہد سے لحد تک سماج کا مقروض ہوتا ہے۔ اقبال مجیدی اپنی تخلیق کے ذریعے بہتر سماج کا خواب پیش کرتے نظر آتے ہیں ۔

ان کے چند اشعار دیکھیے !

اس کڑی دھوپ میں سائے کی توقع بے سود

ابر بھی سر سے جو گزرا تو گریزاں گزرا
ہر شخص یہاں جھوٹ کی چادر کو ہے اوڑھے

سچائی تجھے اوڑھنے والا نہیں ملتا

زردار ہی ہر دور میں زردار بنا ہے

بےزر کو یہاں ایک نوالہ نہیں ملتا

اقبال مجیدی اپنے والد سے بہت متاثر تھے اور مشاعروں میں بھی ان کے ساتھ شرکت کرتے ۔ والد کی وفات کے بعد تواتر کے ساتھ وہ ان کی یاد میں مشاعروں کا اہتمام اپنی ایک تنظیم 'حلقہ فکر جدید' کے پلیٹ فارم سے کرتے رہے ۔ اقبال مجیدی کے والد کے نام سےکراچی میں ایک سڑک 'شارع مبارک مونگیری' بھی منسوب ہے ۔

اقبال مجیدی نے بیرون ممالک میں بھی کئی مشاعروں میں شرکت کی ۔ وہ جشن عالی میں بھی شریک ہوئے جس کا اہتمام اردو سوسائٹی دبئی اور ابو ظہبی نے کیا تھا۔ انہوں نے دہلی میں منعقدہ 'جنگ آزادی 1857 ' شعری سمپوزیم میں بھی شرکت کی ۔ اقبال مجیدی کو شام بہار ٹرسٹ، انڈیا کے سالانہ بین الاقوامی مشاعرے ،جو کہ 1989،1990اور 1995 میں دوحہ ،قطر میں منعقد ہوئے ،میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہیں 1994میں آسٹریلیا کے کلائیڈ کیمرون کالج آف ائی ایل او ایجوکیٹر کی طرف سے پیش کردہ 'دی پیشنٹ پوئٹ' ایوارڈ اور سالیڈ ٹری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
اقبال مجیدی کو ادبی سرگرمیوں کی فہرست 2007 میں پاکستان کے 60 سالہ یوم آزادی کے موقع پر ملی نغموں کا مقابلہ جیتنےپرحکومت پاکستان کی طرف سے انعام سے نوازا گیا۔ 2010 میں اقبال مجیدی گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے۔ ڈاکٹرز نے ڈائلسز کا مشورہ دیا تو بچوں کے اسرار پر لندن چلے گئے جہاں ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آپریشن ہوا ۔انکی ادبی سرگرمیاں لندن میں بھی جاری رہیں اور وہاں بھی وہ مسلسل مشاعروں میں شرکت کرتے رہے ۔ لیکن ناسازی طبیعت کی وجہ سے چھ ہفتے کے لیے ہسپتال میں داخل رہے مگر افاقہ نہ ہوا ور 25مئی 2022کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔(انا لله و انا الیہ راجعون) آپ کے پسماندگان میں ایک شریک حیات ، دو صاحبزادیاں اور ایک صاحبزادہ شامل ہے ۔

جوبا (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی سوڈان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے نیویارک شہر میں 'ریپ کے ایک مبینہ واقعے' کے بعد ا...
27/08/2022

جوبا (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی سوڈان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے نیویارک شہر میں 'ریپ کے ایک مبینہ واقعے' کے بعد امریکہ میں مقیم اپنے ایک سفارت کار کو واپس بلا لیا ہے، اس اہلکار کو اس وقت تک معطل کر دیا گیا ہے جب تک جاری تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی
جنوبی سوڈان کی وزارت خارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے " ہمیں انتہائی افسوس ہے کہ ہمارا ایک سفارتکار نیو یارک شہر کے ایک رہائشی کے ساتھ مبینہ ریپ کے واقعے میں ملوث ہے۔ مذکورہ سفارتکار کو سوڈان واپس بلا لیا گیا ہے اور اسے معطل کردیا گیا ہے، یہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی۔"
وزارت خارجہ کے مطابق جنسی بدسلوکی چاہے کسی بھی شکل میں ہو انتہائی گھناؤنی اور ناقابل قبول ہے۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق جنوبی سوڈان کے سفارتکار پر الزام ہے کہ وہ نیو یارک میں متاثرہ کے فلیٹ میں زبردستی داخل ہوا اور اس کا ریپ کیا۔ پولیس نے پہلے تو اسے گرفتار کیا لیکن پھر سفارتی استثنیٰ کی بنیاد پر اسے رہا کردیا گیا۔

سیلاب متاثرین کے امدادی عطیات کیلئے صرف وفاقی حکومت کا ایک اکاؤنٹ ہے، عوام سے گزارش ہے جعلی اپیلوں سے آگاہ رہیں۔ آئی ایس...
26/08/2022

سیلاب متاثرین کے امدادی عطیات کیلئے صرف وفاقی حکومت کا ایک اکاؤنٹ ہے، عوام سے گزارش ہے جعلی اپیلوں سے آگاہ رہیں۔ آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اگست 2022ء) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ سیلاب کے امدادی عطیات کیلئے پاک فوج سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعلی ہیں، سیلاب متاثرین کے امدادی عطیات کیلئے وفاقی حکومت کا صرف ایک اکاؤنٹ ہے، عوام سے گزارش ہے جعلی اپیلوں سے آگاہ رہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے متعلق امدادی عطیات کیلئے وفاقی حکومت کا صرف ایک اکاؤنٹ ہے، حکومت پاکستان اس اکاونٹ کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے،سیلاب کے امدادی عطیات کے لیے پاک فوج کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے، فوج سے منسوب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اکاؤنٹس جعلی ہیں، سیلاب سے متعلق امدادی عطیات کیلئے کچھ جعلی اکاؤنٹس فوج سے منسوب کیے جا رہے ہیں، ایسے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں اور عوام سے گزارش ہے ایسی جعلی اپیلوں سے آگاہ رہیں۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امداری کاروائیوں کیلئے فوج بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امداری کاروائیوں کیلئے فوج بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، سندھ ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور جنوبی پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں امداری کاروائیوں کیلئے فوج بھیجی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتوں نے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کی ریکوزیشن وزارت داخلہ بھجوائی، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کیلئے ارسال کی گئی۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے تحت امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی جارہی ہے، پاک افواج کو چاروں صوبوں کے سیلاب سے آفت زدہ علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے۔
مزید برآں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سندھ اور بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جنرل قمرجاوید باجوہ کو سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرمی فلڈ ریلیف سنٹر قائم کیا گیا ہے، فلڈ ریلیف سنٹر کے ذریعے ملک بھر میں جاری امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ہوگی، فلڈ ریلیف سنٹر ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سے بھی رابطے میں رہے گا۔ اسی طرح ملک بھر میں بھی مختلف مقامات پر فلڈ ریلیف سنٹر قائم کئے جا رہے ہیں، پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہے۔
متاثرین کو شیلٹر، کھانے پینے کی اشیاء اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ میں ہلکی بارشیں ہوئیں، موہنجودڑو میں سب سے زیادہ 38 ملی میٹر بارش ہوئی، سانگھڑ، لاڑکانہ، خیرپور میں مختلف واقعات میں 13 افراد جاں بحق ہوئے، قمبر شہداد کوٹ میں 600 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، پاک فوج نے ٹھٹھہ میں 60 خاندانوں کیلئے ٹینٹ ویلیج قائم کر دیا، خیرپور میں متاثرین کو پاک فوج کے جوانوں نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا، ٹنڈوالہ یار میں 3 اضافی فارورڈ بیسز قائم کر دیئے گئے، مٹیاری میں موبائل میڈیکل ٹیمیں طبی امداد فراہم کر رہی ہیں، کوٹ ڈیجی میں پاک فوج کی ٹیمیں ڈی واٹرنگ آپریشنز اور متاثرین میں راشن تقسیم کر رہی ہیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں دوستی سے انکار کرنے پر شہری نے لڑکی کو آگ لگادی۔بھارتی ...
26/08/2022

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں دوستی سے انکار کرنے پر شہری نے لڑکی کو آگ لگادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جھارکنڈ میں پیش آیا،آگ لگنے کے باعث 19 سالہ طالبہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کا 90 فیصد جسم جھلس چکا ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔رپورٹس کے مطابق ملزم شاہ رخ نے لڑکی پر پیٹرول چھڑک کر اس وقت آگ لگائی جب وہ گھر میں سورہی تھی تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے
پولیس کے مطابق ملزم شاہ رخ ایک کنسٹرکشن ورکر ہے۔ملزم کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے لڑکی سے دوستی کرنا چارہا تھا لیکن وہ بار بار انکار کردیتی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس رات واقعہ پیش آیا اس روز شاہ رخ نے لڑکی کو کال کی اور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ دوستی نہیں کرے گی تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔دھمکی ملنے کے بعد لڑکی نے اپنے والد کو بتایا تاہم ان کی جانب سے کہا گیا کہ وہ صبح شاہ رخ کے گھر والوں سے بات کریں گے اور پھر سب سوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات کو شاہ رخ گھر میں کودا اور لڑکی پر دور سے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی،جب لڑکی صبح اٹھی تو اس کی کمر میں شدید تکلیف تھی اسے محسوس ہوا کہ آگ لگی ہوئی ہے اس دوران اس نے شاہ رخ کو گھر سے بھاگتے ہوئے دیکھا۔شدید تکلیف کے باعث لڑکی نے چیخنا شروع کیا جس پر گھر کے تمام افراد اُٹھ گئے اور اسے فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Address

Jago Wala Pattoki
Pattoki
55300

Telephone

+923444803878

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Urdu News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Urdu News:

Share


Other News & Media Websites in Pattoki

Show All