15/02/2025
🧡🥺
جب تک ہم اللہ کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں تب تک ہمیں کسی بھی انسان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہمارے ساتھ " الرافع " ہے۔ ہمارے ساتھ بلندیوں کا بادشاہ ہے۔ ہمارے ساتھ وہ رب ہے جو اپنے بندوں کو خاک سے اٹھا کر عرش تک پہنچا سکتا ہے۔ اس لیے آزمائشوں پر مایوس نہ ہوں۔
ہم اللہ کی مصلحتیں اور ان مصلحتوں کے پیچھے چھپی ہوئی اللہ کی حکمتیں کبھی بھی نہیں سمجھ سکتے۔ اگر ہم تاریخ کھول کر پڑھیں تو ہماری عقل دنگ رہ جائے گی کہ اللہ کی پلاننگ واقعی انسانی عقل و سمجھ سے باہر ہے۔
اللہ انسان کے لیے ایسی ایسی تدبیریں بناتا ہے کہ جب انسان اُن تدبیروں کو سوچنے بیٹھتا ہے تو روح کی کپکپانےلگتی ہے ۔ ہم جن چیزوں اور جن حادثات کو لے کر مایوس ہو رہے ہوتے ہیں اصل میں اللہ نے انہی چیزوں میں بہتری رکھی ہوتی ہے۔
❤️ 💫 💕