02/04/2025
ڈیرہ جات فیسٹیول 2025 / خواتین مینا بازار جاری
ڈیرہ: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی سربراہی میں ڈیرہ جات فیسٹیول کا ابتدائی مرحلہ جاری ہے، فراز احمد مغل ترجمان وزیر اعلی خیبرپختونخوا
ڈیرہ: خواتین اور بچوں کے لیے ٹاؤن ہال میں مینا بازار قائم کیا گیا ہے، فراز احمد مغل
ڈیرہ: مینا بازار میں خواتین اور بچوں کی چیزیں، کھانے پینے کی اشئیا، آرٹ ایگزیبیشن، پتلی تماشہ، میجک شو اور بچوں کے کھیل شامل ہیں، فراز احمد مغل
ڈیرہ: مینا بازار میں نوجوانوں مختلف مقابلے بھی کروائے جارہے ہیں جن کو انعام بھی دیے جائیں گے، فراز احمد مغل
ڈیرہ: مقابلوں میں کوکنگ، میک اپ، کراٹے اور تقریری مقابلے شامل ہیں، فراز احمد مغل
ڈیرہ: مینا بازار میں مقامی دستکاری، کشیدہ کاری اور مٹی کے بنائے ہوئے برتنوں کی نمائش بھی جاری ہے، فراز احمد مغل
ڈیرہ: مینا بازار کی اختتامی تقریب پر مشاعرہ، میوزیکل پرفارمنسز اور آتش بازی بھی کی جائیگی، فراز احمد مغل
ڈیرہ: ڈیرہ جات فیسٹیول نہ صرف علاقائی ثقافت، آرٹ، اور کلچر کو نمایاں کرتا ہے بلکہ بین الاضلاعی یکجہتی کو بھی فروغ دیتا ہے۔ فراز احمد مغل
ڈیرہ: فیسٹیول سے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور نئی نسل کو روایات سے جوڑنے کا بھی اہم پلیٹ فارم ہے، فراز احمد مغل