Arman Write

Arman Write Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Arman Write, Digital creator, Warsak Road Peshawar, Peshawar.

28/02/2025

تو نے کتنوں کو نچایا ہے اشاروں پہ مگر

میں نے اے عشق! یہ مجرا نہیں ہونے دینا
🖤🥀🙂

26/02/2025

نئی نویلی دلہن ___!!
آج كھانا تم بناؤگی ، جس نے پانی کا گلاس اٹھ کے کبھی نہیں پیا تھا ، اسے میری ماں نے حکم دیا ۔
وہ اٹھی ، جیسے تیسے کر کے 3 ، 4 گھنٹے لگائے اور كھانا بنایا مگر نمک مرچ اس ٹیسٹ کے مطابق نہیں تھے
جسے پرفیکٹ کہا جاتا ہے۔ اِس لیے كھانا گھر کے کسی فرد نے نہیں کھایا اور طنز کیا " اپنی ماں کے گھر سے یہ سیکھ کے آئی ہو" ؟
میں 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بَعْد گھر آیا ، ابھی بیگ گھر نہیں رکھا تھا کہ میری ماں کہنے لگی "
ہم تو صبح سے بھوکے بیٹھے ہیں ، کچھ بازار سے لا دو كھانے کے لیے"
میں نے ایک نظر اپنی سہمی ہوئے بِیوِی پہ ڈالی اور مارکیٹ چلا گیا ۔
كھانا لے کر آیا تو سب کھانے لگے ۔ میں نے اپنی بیگم کا بازو پکڑا اور کچن میں لے گیا ، کیا پکایا ہے آج ؟ اس نے آنسو آنکھوں میں ہی کہیں روکے ہوئے تھے ، میری بات سن کر مسکرا دی .
باقی سب کی طرح تم بازار والا كھانا نہیں کھاؤ گے ؟
نہیں ، مجھے تو اپنی بیٹر ہالف کے ہاتھ کا بنا كھانا پسند ہے۔ اس نے کچن میں میرے لیے كھانا لگادیا ۔ جب میں نے چکھا تو اتنا بھی بد ذائقہ نہیں تھا
کہ کھایا نا جاتا ۔ مگر اسے اتنا مارجن ہی نہیں دیاگیا کہ وہ اپنی غلطی ٹھیک کر لیتی . . . . . . . . . . . . !
قصور میری بِیوِی کا بھی نہیں تھا کہ وہ ماسٹرز کر رہی تھی اور شادی ہوگئی ۔
اسے تعلیم نے گھرداری کی فرصت ہی نہیں دی ۔ اور قصور میری ماں کا بھی نہیں تھا
جس نے ہاؤس وائف بن کے ساری زندگی اپنے بچون کےلئے " اچھا كھانا " بنایا تھا ، پِھر وہ عورت بہو کے ہاتھ کا بنا بدمزہ كھانا کیسے کھا سکتی تھی . . . . . .
میں نے اس دن اپنی ماں کی بات بھی مان لی _ بِیوِی کے ہاتھ کا بنا كھانا بھی کھا لیا ۔
میرے ایک عمل نے مجھے اپنی لائف پارٹنر کی نظر میں ہمیشہ کےلئے معتبر کر دیا
اور اس ایک محبت بھرے عمل کی وجہ سے آج وہ ہر قسم کی ڈش بنانا سیکھ چکی ہے ۔
اس دن اگر مارکیٹ سے كھانا نا لے کے آتا تو ماں ناراض ہوجاتی اور اگر میں اپنی ماں کی بات سن کر سب کے سامنے اسے ڈانٹ دیتا تو وہ شاید مجھ سے بدگمان ہوجاتی ۔
رشتوں میں بیلنس قائم کریں اور اتنا مارجن ضرور دیں کہ لوگ ایڈجسٹ ھونا سیکھ لیں ،
محبت کا جذبہ کبھی نا ختم ہونے دیں کیوں کہ میاں بِیوِی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں
اور لباس خراب ہوجائے تو بھرے بازارمیں اتارا نہیں جاتا ، پیوند لگایا جاتا ہے ۔ رشتوں میں بھی پیوند لگائیں۔

25/02/2025

اکیلے پن کا احساس انسان کو توڑ دیتا ھے بلکل اس طرح جیسے ھارا ھوا انسان کہیں کوئی ویران سی جگہ تلاش کر رھا ھوتا ھے وقت گزرنے کے لیے اگر اس کی باھوں میں کوئی کلی آ جائے تو پھر یہ دوبارہ سے جی اٹھتا ھے اس لیے سب ھی ایک دوسرے کا احساس کرو

25/02/2025

‏عورت کتنی خوبصورت ہے
یہ اسکی صورت طے نہیں کرتی بلکہ یہ مرد کی پسند اور خواہش طے کرتی ہے
میں نے گلاب چہرہ عورتوں کو رلتے اور عام شکل وصورت عورتوں کو راج کرتے دیکھا ہے.

23/02/2025

ہر لاحاصل چیز حاصل ہونے سے پہلے بے حد خوبصورت اور قیمتی لگتی ہے❤️🥀

تو وہ چہرہ ہے جسے لاکھوں برس تک بھی اگر دیکھا جائے محبت سے میرا جی نہ بھرے
22/02/2025

تو وہ چہرہ ہے جسے لاکھوں برس تک بھی

اگر دیکھا جائے محبت سے میرا جی نہ بھرے

21/02/2025
پرہیز کیجئے !کافی خطرناک نشہ ہوں میں 🔥🖤✌
21/02/2025

پرہیز کیجئے !
کافی خطرناک نشہ ہوں میں 🔥🖤✌

23/07/2024

میں اپنی ہی الگ دنیا بنانے کا عادی ہوں

میں لوگوں سے ان کی قربت کی بھیک نہیں مانگتا

17/07/2024

الفاظ نہیں ملتے اپنا درد لکھنے کو

درد مجھے اکثر خاموش رکھتا ہے

11/07/2024

شیشے کا جسم لے کے جو محفل میں آ گئے
پتھر صفت ہمارے مقابل میں آ گئے

خنجر چھپا کے آنکھ میں آنسو سجائے ہیں
ایسے ہنر بھی اب میرے قاتل میں آ گئے

18/06/2024

ہم اپنی اسی ادا پر غرور کرتے ہیں

محبت ہو یا نفرت بھر پور کرتے ہیں 🔥✌️

14/06/2024

جسم پھر بھی ، تھک ہار کر سو جاتا ہے

زہن کا بھی ، کوئی بستر ہونا چاہیے.

14/06/2024

بیوقوف سے بیوقوف عورت بھی اگر خوبصورت ہو تو ہزاروں افلاطونوں پر راج کر سکتی ہے🥀❤️

13/06/2024

مرد کو سکون دینے والی ہستی کو بس پسندیدہ عورت " کہتے ہیں۔

اور پسندیدہ عورت میں اتنی شفاء ہے۔ اُس کے علاو مرد کو کوئی پُرسکون نہیں کر سکتا ہے۔

13/06/2024

عورت اپنے پسندیدہ مرد کو اپنی غلطیوں کی وجہ سے کھو دیتی ہے اور مرد اپنی پسندیدہ عورت کو زیادہ چاہ کر کھو دیتا ہے

13/06/2024

عشق قلندروں کا رقص ہے صاحب ❤️

یہ لاڈلوں کے بس کی بات نہیں😔

Address

Warsak Road Peshawar
Peshawar
25000

Telephone

+923176185300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arman Write posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share