Deedan Tv

Deedan Tv DeedanTv
Only News Channel,
News Reports,
Diffrent Updates,
Sports News,
Culture News,
Flash News,

25/06/2025

خیبر پختون خواہ میں تبدیلی کا نیا ذائقہ: علی امین گنڈا پور فائیو اسٹار سے بھی آگے نکل گئے 🍪😂

اب سمجھ آیا کہ "عوام کا مال عوام کو واپس دیں گے" کا مطلب تھا — بسکٹ واپس کریں گے!

کسی نے چینی چوری کی، کسی نے آٹا — گنڈا پور صاحب نے تو سیدھا بسکٹ اُڑا دیے!
کپتان بھی سوچ رہے ہوں گے: “یہ کیسی ٹیم سلیکٹ کر لی؟ چائے بھی گئی، بسکٹ بھی گئے!” ☕🍪

19/06/2025

بھگیاڑی چیک پوسٹ پر ایف آئی یو اور ایف سی اہلکاروں کا ظلم!
علاقہ مکینوں کو شاہ گئی و غار اوبہ جانے سے زبردستی روکا جا رہا ہے، وجہ پوچھنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں: "واپس جاؤ ورنہ آنکھیں بند کر کے غائب کر دوں گا!"
یہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے، عوام کو یرغمال نہ بنایا جائے۔

17/06/2025

جمرود بازار کے مختلف ہوٹلوں اور خاص کر چاولوں میں چائنہ سالٹ استعمال ہو رہا ہے جبکہ حلال فوڈ اتھارٹی والے سو رہے ہیں ۔۔۔

16/06/2025

جمرود اور گرد و نواح ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر؟
موبائل سنیچنگ میں خطرناک اضافہ؛ صرف 24 گھنٹوں میں چار وارداتیں، ڈاکو اسلحہ لہرا کر شہریوں کو لوٹنے لگے۔ پولیس مکمل طور پر ناکام، مجرم آزاد۔ کیا جمرود میں قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی؟ عوام میں شدید غصہ، فوری کارروائی کا مطالبہ۔

13/06/2025

گنڈاپور صاحب فرماتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کے پاس اتنے زیادہ پیسے ہیں کہ ہم مرکز کو بھی دے سکتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ صوبے کے اسکولوں میں کتابیں نہیں، اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ گنڈاپور صاحب شاید اب لطیفے سنانے کا نیا سلسلہ شروع کر چکے ہیں۔

12/06/2025

جمرود سول ہسپتال کی فارمیسی خالی کیوں؟

جب آپ فارمیسی میں داخل ہوں تو بمشکل چند کم قیمت شربت یا گولیاں ہی نظر آئیں گی۔
کروڑوں روپے کی ادویات کا سالانہ بجٹ آخر کہاں خرچ ہو رہا ہے؟
عوام کے حق کی دوائیاں غائب — ذمہ دار کون ہے؟
تحقیق، احتساب اور فوری اصلاح کی ضرورت ہے!

11/06/2025

سرکمر ٹو شاکس بائی پاس: اگر MPA اور MNA نے راستہ نہ کھولا، تو عوام خود راستہ کھولے گی!

سرکمر تا شاکس بائی پاس جو کہ ایک اہم اور طویل عرصے سے زیرِ التواء منصوبہ ہے، تاحال عوام کے لیے نہیں کھولا گیا۔ مقامی عوام بارہا مطالبہ کر چکی ہے کہ یہ بائی پاس فوری طور پر کھولا جائے تاکہ سفر میں آسانی ہو اور وقت و پیسہ ضائع ہونے سے بچا جا سکے۔

اگر ہمارے منتخب نمائندے یعنی MPA اور MNA اب بھی خاموش رہے اور اس سڑک کو عوام کے لیے نہ کھولا گیا، تو ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ از خود اقدام کریں اور یہ راستہ کھولیں۔
یہ عوام کا حق ہے، اور حق کے لیے آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے۔



10/06/2025

جمرود ہسپتال میں مریض تڑپتے رہے، عملہ موبائل میں مصروف!

جمرود: ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی ڈاکٹروں اور نرسوں کا موبائل فون استعمال معمول بن گیا۔ مریضوں اور لواحقین نے شکایت کی ہے کہ ایمرجنسی کی حالت میں بھی عملہ موبائل فون پر مصروف رہتا ہے، جس سے علاج میں تاخیر ہو رہی ہے۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور دورانِ ڈیوٹی موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

09/06/2025

📢 احتیاط کریں!
تحصیل جمرود کے شاکس ٹو سورکمر بائی پاس پر موبائل سنیچنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع

26/04/2025

میدانک پہاڑ پر دہشتگردوں کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن جاری، سیکیورٹی فورسز کا بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ برقرار۔

26/04/2025

جمرود سپورئ کے علاقے میں ہیلی کاپٹر کی شدید شیلنگ، مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deedan Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category