11/09/2026
مشر منظور پشتون کی پرانی تقریر کبھی کبھار ہم سنتے ہیں تو آج کے حالات دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اُس وقت جو باتیں انہوں نے کی تھیں، وہ آج بھی ہمارے سامنے حقیقت بن کر کھڑی ہیں۔
ہم نے پہلے بھی جنگ اور آپریشنز میں اپنے گھر بار تباہ ہوتے دیکھے، اپنے علاقے کی بربادی دیکھی اور بے شمار مشکلات برداشت کیں۔ لیکن افسوس کہ آج بھی ہمارے علاقوں میں دوبارہ آپریشن اور بدامنی کا سلسلہ جاری ہے۔
آخر کب تک پشتون اپنے گھروں کی تباہی، نقل مکانی اور خوف کا سامنا کرتے رہیں گے؟
ہم امن چاہتے ہیں، اپنے گھروں میں عزت اور سکون کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔
جنگ نہیں، امن چاہیے۔
آپریشن نہیں، اپنے لوگوں کا تحفظ چاہیے۔
Explore Orakzai