Da Khyber awazدہ خیبر اواز

Da Khyber awazدہ خیبر اواز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Da Khyber awazدہ خیبر اواز, Media/News Company, Peshawar.

دہ خیبر آواز ایک شوسل میڈیا پیج ہے۔اس کا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہے ۔کسی مصدقہ خبر دینے کے لئے نیچے وٹسپ پر رابطہ کرسکتے۔ غلط خبر دینے کا زمیدار آپ خود ہونگے ۔03114539745وٹسپ کریں پلیز

30/08/2025

ددری کندی اعلان
صباح پہ فوجی پمپ باندے دہ کشر مشر لویا غونڈہ دہ ۔ٹولوں تہ اپیل دے ۔ضروری خبروں نہ بہ خبر شو۔ بیا دری کندی پہ زمکہ قبضہ وشوہ ۔ٹول چی دہ خپل خق تاپوس کوی اھغہ دے فوجی پمپ تہ 9 بجے لہ خاضر شی

منشیات: نوجوان نسل کی بربادی کا سب سے بڑا ہتھیارقوموں کی طاقت ان کے نوجوان ہوتے ہیں۔ اگر نوجوان تعلیم، ہنر اور مثبت سوچ ...
25/08/2025

منشیات: نوجوان نسل کی بربادی کا سب سے بڑا ہتھیار

قوموں کی طاقت ان کے نوجوان ہوتے ہیں۔ اگر نوجوان تعلیم، ہنر اور مثبت سوچ سے آراستہ ہوں تو وہ قوم ترقی کی منزلیں طے کرتی ہے، لیکن اگر یہی نوجوان منشیات جیسے زہر میں ڈوب جائیں تو پوری قوم تباہی کی کھائی میں گر جاتی ہے۔

آج ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ منشیات تیزی سے نوجوانوں میں پھیل رہی ہیں۔ نشہ صرف ایک انسان کے جسم کو نہیں بلکہ اس کی روح، سوچ اور مستقبل کو بھی چاٹ جاتا ہے۔ ایک نوجوان جو ملک و ملت کا معمار بن سکتا تھا، وہ چوری، ڈکیتی اور دیگر سماجی جرائم کی راہ پر نکل جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج معاشرے میں چوری، ڈاکہ زنی اور قتل و غارت کے پیچھے زیادہ تر سبب یہی منشیات ہیں۔

ایسے وقت میں ڈی ایس پی بارہ سرکل سوالزر خان جیسے دلیر اور فرض شناس افسر معاشرے کے لیے امید کی کرن ہیں۔ انہوں نے اپنے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر نیت صاف اور ارادہ مضبوط ہو تو کوئی مافیا عوام کے سامنے زیادہ دیر کھڑا نہیں رہ سکتا۔ سوالزر خان نہ صرف منشیات فروشوں بلکہ ان کے سرپرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے دن رات سرگرم ہیں۔

لیکن یہ جنگ صرف پولیس یا حکومت کی نہیں۔ منشیات فروش دراصل معاشرے کے اصل مجرم ہیں۔ ان کے خلاف جہاد ہر باضمیر شہری پر لازم ہے۔ گھر، سکول، کالج اور محلہ — ہر جگہ آگاہی کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کو یہ سمجھانا ہوگا کہ نشہ وقتی سکون نہیں بلکہ دائمی تباہی ہے۔

آئیے عہد کریں کہ ہم منشیات کے خلاف ہر سطح پر برسرِ پیکار رہیں گے۔ ہم اپنے گھروں، گلیوں اور اداروں کو اس لعنت سے پاک کریں گے۔ یہ جنگ آسان نہیں، لیکن اگر قوم متحد ہو اور ڈی ایس پی سوالزر خان جیسے دلیر افسر ہمارے ساتھ کھڑے ہوں تو کوئی مافیا، کوئی سودا گر ہمارے بچوں کے مستقبل سے نہیں کھیل سکتا۔

17/08/2025
باڑہتحصیل کونسل باڑہ نے 06/05/2024 کو باقاعدہ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی کہ ٹی ایم اے باڑہ تحصیل میں کسی بھ...
11/08/2025

باڑہ
تحصیل کونسل باڑہ نے 06/05/2024 کو باقاعدہ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی کہ ٹی ایم اے باڑہ تحصیل میں کسی بھی قسم کا نہیں کرے گا۔ آج ایک بار پھر تحصیل کونسل عوام کو واضح پیغام دیتی ہے کہ ٹی ایم اے باڑہ کو کوئی ٹیکس اور فیس ہرگز نہ دی جائے۔ یہ لوگ عوام کے پیسوں پر عیاشی کرتے ہیں اور باڑہ کے عوام کو سہولت دینے کے بجائے نقصان پہنچاتے ہیں۔ نہ روڈ پر ریڑھی سے کوئی وصولی ہوگی، نہ روڈ پر گاڑی سے کوئی پیسے لیے جائیں گے اور نہ کنزرویسی فیس لی جائے گی۔ تحصیل کونسل باڑہ نے اس عوام دشمن کے خلاف کئی مرتبہ قراردادیں منظور کیں اور ایم این اے، ایم پی اے تک درخواستیں پہنچائیں، لیکن افسوس کسی نے ایکشن نہیں لیا۔ اب عوام خود بیدار ہوں اور جہاں بھی ٹی ایم او یا اس کے کارندے ٹیکس یا فیس وصول کرنے آئیں، وہاں دوٹوک الفاظ میں انکار کریں۔ تحصیل کونسل باڑہ عوام کے ساتھ ہے اور عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔

یومِ حقوقِ کشمیر و فلسطین کے سلسلے میں جمرود بابِ خیبر پر جماعت اسلامی ضلع خیبر کا احتجاجی مظاہرہ۔ امیر جماعت اسلامی  ضل...
05/08/2025

یومِ حقوقِ کشمیر و فلسطین کے سلسلے میں جمرود بابِ خیبر پر جماعت اسلامی ضلع خیبر کا احتجاجی مظاہرہ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع خیبر شاہ فیصل آفریدی قیادت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر لنڈیکوتل کے امیر مراد حسین آفریدی ۔زرغون شاہ آفریدی ۔ضیاء الحق آفریدی سمیت کثیر تعداد میں جماعت اسلامی کے عہدیداران اور زمہ داران شریک ہوئیں ۔ ۔

اعلان فوتگی إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَحاجی شامت خان ولد حاجی حیات میر (ساکن کندی دری مداخیل، اکاخیل) بق...
05/08/2025

اعلان فوتگی
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
حاجی شامت خان ولد حاجی حیات میر
(ساکن کندی دری مداخیل، اکاخیل)
بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔
نمازِ جنازہ آج بروز منگل صبح 9:00 بجے
بمقام: حاجی فضل جان قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم، منت خان اور سخی‌مرجان کے والد محترم تھے،
جبکہ حاجی شیر خان، شراب خان اور حاجی زر گل کے بھائی تھے،جبکہ
حاجی مشر خان کے چچا زاد بھائی تھے
اور مرحوم ملک خواجہ میر کے بھتیجے تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Da Khyber awazدہ خیبر اواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Da Khyber awazدہ خیبر اواز:

Share