22/07/2025
یہ ہیں کامرانی کے برہان خان، جو سپرنٹنڈنٹ ایوب باچا اور میرے ساتھ بے پناہ محبت رکھتے ہیں۔ ہر چند دن بعد دفتر آکر ملاقات کرتے ہیں، گپ شپ لگاتے ہیں اور ایوب باچا صاحب سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی ضد کرتے ہیں۔ آج بازار میں ملے، زبردستی بٹھایا، ڈھیروں باتیں کیں، اور آخر میں ویڈیو کال کرا کے دل کو سکون ملا۔ ایوب باچا سے ایک ملاقات نے ان کے دل میں ایسی جگہ بنائی ہے کہ بار بار ملنے کی خواہش دل میں بس چکی ہے۔