08/08/2025
یہ شخص فلسطینیوں کا شریک قاتل اور دنیا کا سب سے بڑا بدمعاش ہے۔ مجھے کوئ حیرت نہیں ہوگی اگر ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دیا گیا۔ کیونکہ اس کی وقعت تو اج سے کئ دہایاں پہلے عظیم فرانسیسی فلسفی و ادیب ژان پال سارتر نے بے نقاب کیا تھا جب اس نے یہ انعام واپس کرکے لینے سے انکار کیا تھا۔ ہاں اگر اس انعام کی توقیر بحال کرنا ہے تو یہ ان لاکھوں امریکی و یورپی عوام خصوصا نوجوانوں کو دینا چاہیۓ جنہوں نے غزہ کے ان سینکڑوں شہداء اور ہزاروں زخمیوں اور بلکتے سسکتے پیاسے اور بھوکے فلسطینی بچوں،بوڑھوں اور خواتیں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور مثال قاںیٔم کر کے یہ ثابت کردیا کہ انسانیت ابھی مری نہیں ہے۔