VOICE OF KPK

VOICE OF KPK Pakistan NO 1 NEWS Chanal

12/05/2025
17/04/2025

Islamabad

11/04/2025

چکدرہ گدر میں نماز جمعہ میں مسجد کے امام نے اس رائ ی ل ی مصنوعات کے بارے میں بیان سن کر ایک افغانی بھائی اپنے دکان کو اس رائ ی ل ی مصنوعات کے بائیکاٹ کرتے ہوئے ختم کر ڈالا۔
ماشاءاللہ

22/10/2024

کوئی بھی نیوز ہمارے ذریعے لوگوں تک پہنچانے کے لئےنیوز ہمیں انبکس کریں

03/07/2024

ظلم کی انتہا
ریٹائرڈ آرمی میجر طارق اور اس کا بیٹا مردان کے علاقے جمودر میں غریب کسانوں سے اس کا گھر اور کھیت بزور چین ے لگے ہے کوئی انصاف دینے والا نہیں
گاؤں جمودر کے رہائشی بے دخلی کے خلاف سراپا احتجاج کئی نسلوں سے یہاں آباد ہے۔۔ ہمارے پاس زمین کی انتقالات موجود ہے۔۔ ہائی کورٹ اور فیلڈرل لینڈ کمشن میں کیسیسز جیت گئے ہیں۔۔ کسی نے بے دخلی کی جرات کی تو نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا ، مظاہرین
جمو در گاؤں کی بے دخلی شدت اختیار کر گیا۔ ہر قسم قربانی دینے کو تیار ہے علاقہ مکین کوئی سننے والا ہے آخر کب ملے گا ان غریب کسانوں انصاف ؟ کون دے گا انصاف ؟ کیا پاکستان میں بھی انصاف مل سکتا ہے ؟ باقی تفصیلات کے لئے ویڈیو دیکھ لیں

*▪️سوئی ناردرن گیس کی جانب سے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز*سوئی ناردرن گیس نےصارفین پر اربوں روپے کے ...
22/12/2023

*▪️سوئی ناردرن گیس کی جانب سے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز*

سوئی ناردرن گیس نےصارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز لگا دیے۔

ذرائع کے مطابق فکسڈ چارجز نومبر کے گیس بلوں میں شامل کرکے بل جاری کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا نےخاموشی سے فکسڈ چارجز وصولی کی اجازت دے دی، پروٹیکٹڈ صارفین 0.9 ہیکٹا میٹر گیس استعمال والے ماہانہ 4 سو روپے فکسڈ چارجز دیں گے جبکہ نان پروٹیکٹڈ 1.5ہیکٹا میٹر تک استعمال والے ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دیں گے۔

اس حوالے سے سوئی گیس حکّام کا کہنا ہے کہ ماہانہ فکسڈ چارجز حکومت کی منظوری سے شامل کیے گئے ہیں، یہ صارفین کے ساتھ زیادتی ہے لیکن ہم مجبور ہیں۔

حکّام کے مطابق صارفین ان فکسڈ چارجز کو ہائی کورٹ چیلنج کرسکتے ہیں۔

حکّام کا کہنا ہے کہ ہمارا اندازہ ہے کہ صارفین سے لیے جانے والے یہ فکسڈ چارجز سالانہ 60 سے 70 ارب روپے بنتے ہیں۔

*▪️موسم سرما ہماری صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے؟*دنیا کے بیشتر ممالک میں موسم سرما کا آغاز ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا...
22/12/2023

*▪️موسم سرما ہماری صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے؟*
دنیا کے بیشتر ممالک میں موسم سرما کا آغاز ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں انسانی صحت عام طور پر متاثر ہوتی ہے۔
ان کے مطابق موسم سرما کے منفی اثرات صحت پر مرتب ہوتے ہیں۔
امریکی نیوز چینل ’سی این این‘ نے یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے ’کیک‘ سکول آف میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راجکمار داس سے بات کی جن کا کہنا ہے کہ ’سردیوں میں ہماری صحت پر جو اثرات مرتب ہوتے ہیں ان سے بروقت نمٹنا ضروری ہے تاکہ صحت زیادہ خراب نہ ہو۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’موسم گرما کے اختتام کے ساتھ ہی عام طور پر کلسٹر سر درد ہوتا ہے جو 6 سے 8 ہفتوں تک رہتا ہے۔ بعد ازاں اس کا دورانیہ ختم ہونے کے ساتھ ہی یہ درد بھی حتم ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر داس کا مزید کہنا تھا کہ ’وقت کی تبدیلی اور کلسٹر سر درد کے درمیان تعلق کی وجہ دماغ کا وہ حصہ ہے جہاں کلسٹر سر درد کا احساس ہوتا ہے۔‘

کلسٹرسر درد ایک آنکھ سے منسلک شدید درد کا باعث بنتا ہے، اس میں مریض عام طور پر درد کی کیفیت کو بیان کرنے سے قاصر ہوتا ہے انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آنکھ اپنی جگہ سے نکل جائے گی۔
درد کا یہ احساس 15 منٹ سے 3 گھنٹے تک رہ سکتا ہے۔

ڈاکٹر داس گپتا کا مزید کہنا تھا کہ ’سردیوں کا وقت ہماری نیند کے اوقات کو متاثر کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں تھکاوٹ کا احساس بڑھ جاتا ہے جس سے بعض لوگوں کا موڈ خراب ہوسکتا ہے۔‘

سردیوں کی راتیں لمبی اور دن مختصر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سورج کی روشنی کم دورانیہ کے لیے زمین پر پڑتی ہے۔

ڈاکٹر داس گپتا کے مطابق ’بعض افراد پر دن کی روشنی میں ہونے والی کمی کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ الزائمر اور ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا افراد پر زیادہ اثرانداز ہوتی ہے کیونکہ وہ لوگ کم خوابی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔‘

ان افراد کے متاثر ہونے کی وجہ نیند کا دورانیہ بگڑنا ہوتا ہے کیونکہ وہ مسلسل نیند نہیں لے سکتے۔ ’ٹوٹی پھوٹی نیند سے ان میں جھنجھلاہٹ اور بیزاری کے اثرات پیدا ہوجاتے ہیں جس کے باعث وہ دن میں بھی اونگھتے رہتے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم سرما میں الزائمر اور ڈیمنشیا میں مبتلا افراد زیادہ متاثر ہوتے ہیں جو ان کے لیے پریشانی کا باعث بھی ہوتا ہے۔

جہاں تک نیند کا تعلق ہے تو یہ انسان کو ایک طرح کی توانائی دیتی ہے۔ رات کی مسلسل اور پرسکون نیند سے جسم دن بھر جو توانائی خرچ کرتا ہے اسے دوبارہ بحال کرلیتا ہے بلکہ اس سے قوت حافظہ بھی بہتر ہوتی ہے۔

ڈاکٹر داس کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے آغاز سے ہی صبح سویرے مناسب ورزش کی عادت کو اختیار کرنا نفسیاتی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم عمل ہوتا ہے۔

آج رواں سال کی سب سے طویل ترین رات اور دن سب سے چھوٹا ہوگا۔جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ  سردی کے موسم میں دن چھوٹے ہونے لگت...
22/12/2023

آج رواں سال کی سب سے طویل ترین رات اور دن سب سے چھوٹا ہوگا۔

جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ سردی کے موسم میں دن چھوٹے ہونے لگتے ہیں اور راتیں لمبی ہوتی جاتی ہیں، لیکن آج کا دن اس سال کا سب سے چھوٹا دن ہو گا اور رات سب سے طویل ہوجائیں گی۔

آج کراچی میں طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا جبکہ غروبِ آفتاب شام 5 بج کر 48منٹ پر ہوگا یعنی دن کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد پرمبنی ہوگا جبکہ رات 14 گھنٹے کی ہوگی۔

کل مورخہ 23.12.2023 بروز ہفتہ درج ذیل فیڈز کی بجلی صبح 09:30 سے دوپہر 02:30 بجے تک بند رہے گی:1۔ چوک اعظم سِٹی2۔ چوک اعظ...
22/12/2023

کل مورخہ 23.12.2023 بروز ہفتہ درج ذیل فیڈز کی بجلی صبح 09:30 سے دوپہر 02:30 بجے تک بند رہے گی:

1۔ چوک اعظم سِٹی
2۔ چوک اعظم سٹی ٹو
3۔ دھوری
4۔ رفیق آباد
5۔ دربار پیر کمال چشتی

ان اوقات میں صارفین متبادل انتظام فرمالیں۔ میپکو ذرائع

تلاش ورثاءیہ بچی تھانہ بڈھ بیر جنگلی کے علاقہ میں ایک شحص کے پاس ہے اپنے والد کا نام اشتیاق اور علاقہ تنگی چارسدہ بتارہی...
22/12/2023

تلاش ورثاء
یہ بچی تھانہ بڈھ بیر جنگلی کے علاقہ میں ایک شحص کے پاس ہے اپنے والد کا نام اشتیاق اور علاقہ تنگی چارسدہ بتارہی ہو اگر کوئی پہچانتے ہوں تو اس نمبر پر رابطہ کیجئے۔۔۔
03329981131
0345 9038752

Address

7 Peshwar Dala Zak Road Peshwar
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOICE OF KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share