29/09/2025
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مشیر صحت خیبر پختونخواہ کا مثالی دورہ
صوبائی مشیر صحت خیبر پختونخواہ جناب احتشام علی کا حالیہ دورہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور عوامی خدمت اور ہمدردی کی ایک بہترین مثال بن گیا۔ انہوں نے سب سے پہلے کارڈیالوجی وارڈ میں موجود تمام مریضوں کی خیریت دریافت کی، ان سے individually ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، اس کے بعد ہی اپنے جاننے والے مریض کی عیادت کی۔
مشیر صحت نے وارڈ میں جاری رینوویشن کا معائنہ کیا، پھر سی سی یو (CCU) میں داخل مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے اہلِ خانہ سے بھی فرداً فرداً گفتگو کی۔ خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے وارڈ کے باہر بیٹھے ہوئے لواحقین سے معذرت بھی کی جو تعمیراتی کام کی وجہ سے وقتی پریشانی کا سامنا کر رہے تھے — یہ ایک شائستہ اور عوام دوست رویہ ہے جو بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔
جیسے ہی عوام نے مشیر صحت کو دیکھا، ہر فرد نے آگے بڑھ کر ان سے مصافحہ کیا اور ہسپتال کے بارے میں اپنے مثبت خیالات کا اظہار کیا۔ مریضوں نے دل سے دعائیں دیں، اور کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال خیبر پختونخواہ کے عوام کے لیے ایک "انمول تحفہ" ہے۔
یہ ہسپتال اپنی اعلیٰ طبی سہولیات کی بدولت نہ صرف پورے خیبر پختونخواہ بلکہ پاکستان بھر میں پہچانا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ افغانستان سے بھی مریض یہاں علاج کے لیے آنا چاہتے ہیں، جو اس ادارے کی ساکھ، بروقت علاج اور معیاری طبی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں:
ہسپتال ڈائریکٹر
میڈیکل ڈائریکٹر
ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر
چیئرمین بورڈ آف گورنرز
تمام معزز ممبران بورڈ آف
گورنرز
ایچ او ڈی کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ
اور پورا طبی و انتظامی عملہ
جن کی شب و روز محنت نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو خیبر پختونخواہ کا فخر بنا دیا ہے۔