People's Voice

People's Voice Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from People's Voice, Digital creator, Drosh.

دبئی میں دو چترالی بھائیوں کے بہیمانہ قتل کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت...
15/07/2026

دبئی میں دو چترالی بھائیوں کے بہیمانہ قتل کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس افسوسناک واقعے کی غیر جانبدار، شفاف اور فوری تحقیقات کی جائیں اور جو بھی قانون کے مطابق ذمہ دار ثابت ہو، اسے سخت ترین قانونی سزا دی جائے تاکہ انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آئے۔

زندگی کی حرمت ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ کسی بھی معاشرے میں قتل جیسے سنگین جرم کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لے کر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔

آئیے نفرت، تشدد اور انتقام کے بجائے قانون، انصاف اور امن کے فروغ کے لیے آواز بلند کریں۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئ...
16/06/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو
آئی) تحصیل دروش کے ذمہ دار، مخلص، متحرک اور درینہ کارکن، ممتاز دینی و سماجی شخصیت پیش امام حضرت مولانا محمد اسماعیل احقر صاحب آج نمازِ عصر کی ادائیگی کے لیے جاتے ہوئے ایک المناک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں علاج کی غرض سے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے
میں ہی انتقال فرما گئے

دو سال گزر گئے، بانگ اور میراگرام نمبر 2 کے عوام پل کی بحالی کے منتظراپر چترال کی وادی یارخون میں بانگ اور میراگرام نمبر...
14/06/2026

دو سال گزر گئے، بانگ اور میراگرام نمبر 2 کے عوام پل کی بحالی کے منتظر

اپر چترال کی وادی یارخون میں بانگ اور میراگرام نمبر 2 کو ملانے والا پل دو سال قبل سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا، مگر تاحال اس کی تعمیر عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ پل کی عدم موجودگی کے باعث طلبہ و طالبات کو روزانہ کئی گھنٹے پیدل سفر کرنا پڑتا ہے، جبکہ مقامی آبادی کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں نے حکومت خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی اہمیت کے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے پل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ طلبہ اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

Address

Drosh
17220

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when People's Voice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to People's Voice:

Shortcuts

Share