Khyber Wall News & Entertainment

Khyber Wall News & Entertainment علاقائی، قومی اور بین الاقوامی خبروں، تبصروں اور طنزو مزاح کے لئے ہمارے پیج کو فالو کریں، لائک کریں اور شیئر کریں۔ شکریہ 🙏

05/05/2026

بھائی، دوسرا بھائی،
بہنوئی، فوکل، لوکل اور جوکر۔
حکمرانی کا اللہ ہی حافظ

باڑہ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے آبائی گھر کے ساتھ ملحقہ باڑہ بازار میں گزرنا مشکل، ہر طرف سڑک کے درمیان می...
04/05/2026

باڑہ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے آبائی گھر کے ساتھ ملحقہ باڑہ بازار میں گزرنا مشکل، ہر طرف سڑک کے درمیان میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بھر مار، پاک افغان شاہراں پر جمرود اور شیخان دو اطراف پر، عالم گودر روڈ اور باڑہ تحصیل کمپلیکس کی دونوں جانب سڑک پر سینکڑوں پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں، ریڑھی بان اور فٹ پاتھ پر ھی قبضہ مافیا کی بھر مار۔





باڑہ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ہدایت پر ان کے بڑے بھائی نوید آفریدی نے باڑہ پریس کلب کا تفصیلی دورہ کیا، ب...
04/05/2026

باڑہ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ہدایت پر ان کے بڑے بھائی نوید آفریدی نے باڑہ پریس کلب کا تفصیلی دورہ کیا، باڑہ پریس کلب کا دورہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی نوید آفریدی نے صحافی برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف خیبر کے سینئر رہنما زاہد اللہ آفریدی، محب اللہ آفریدی، ڈاکٹر رحمت ولی آفریدی اور سہیل احمد آفریدی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔
باڑہ پریس کلب پہنچنے پر صحافیوں اور عہدیداران نے نوید آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر سلیم آفریدی اور جنرل سیکرٹری خادم خان آفریدی نے انہیں ادارے کو درپیش مختلف مسائل، سہولیات کی کمی، اور صحافتی فرائض کی انجام دہی میں حائل مشکلات سے تفصیل سے آگاہ کیا۔
نوید آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے اور قبائلی اضلاع میں صحافی محدود وسائل کے باوجود پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ باڑہ پریس کلب کے مسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
دورے کے دوران نوید آفریدی نے پریس کلب کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ آزادانہ اور مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔
اس موقع پر صحافیوں نے امید ظاہر کی کہ حکومتی سطح پر ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے تاکہ علاقے میں صحافت کو درپیش چیلنجز کم ہو سکیں۔

👨‍⚕️ ڈاکٹر شہاب آفریدی الٹراساؤنڈ اسپیشلسٹ اینڈ کلر ڈاپلر  کلینک:ـ اباسین مڈیکل سنٹر پُرانا شیخان روڈ  بلمقابل نواب میڈی...
04/05/2026

👨‍⚕️ ڈاکٹر شہاب آفریدی الٹراساؤنڈ اسپیشلسٹ اینڈ کلر ڈاپلر
کلینک:ـ اباسین مڈیکل سنٹر پُرانا شیخان روڈ بلمقابل نواب میڈیکل سنٹر مینار چوک باڑہ بازار ضلع خیبر

04/05/2026

عوامی وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کا گزشتہ روز بغیر سیکیورٹی اور پروٹوکول حیات آباد ٹول پلازہ پشاور کے علاقے کا اچانک دورہ!

وزیراعلیٰ نے وہاں موجود عوام سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے شہریوں کی آراء سنی اور متعلقہ امور کے حل کے لیے فوری توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز بنائیں۔

04/05/2026

باڑہ۔ باڑہ بازار میں جدید سہولیات سے آراستہ بازسکن کیئر لیزر اینڈ میڈیکل سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
باڑہ بازار عالم گودر روڈ حجرہ ہوٹل کے نزد چمڑے کی بیماریوں کے جدید طبی سہولیات سے مزین بازسکن کیئر لیزر اینڈ میڈیکل سنٹر کا باقاعدہ افتتاح سیاسی شخصیت خان ولی آفریدی اور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر شفیق آفریدی نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر فواد احمد، ڈاکٹر عالمگیر اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

خان ولی آفریدی اور دیگر شرکاء نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مزید منصوبے علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

باڑہ۔ باڑہ بازار میں جدید سہولیات سے آراستہ بازسکن کیئر لیزر اینڈ میڈیکل سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ باڑہ بازار عالم...
04/05/2026

باڑہ۔ باڑہ بازار میں جدید سہولیات سے آراستہ بازسکن کیئر لیزر اینڈ میڈیکل سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
باڑہ بازار عالم گودر روڈ حجرہ ہوٹل کے نزد چمڑے کی بیماریوں کے جدید طبی سہولیات سے مزین بازسکن کیئر لیزر اینڈ میڈیکل سنٹر کا باقاعدہ افتتاح سیاسی شخصیت خان ولی آفریدی اور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر شفیق آفریدی نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر فواد احمد، ڈاکٹر عالمگیر اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس جدید میڈیکل سنٹر کے قیام سے علاقے کے عوام کو جلدی امراض کے علاج کے لیے دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اب جدید مشینری اور مستند ڈاکٹروں کی سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی۔ سنٹر میں خارش، بالوں کا گرنا، چہرے پر دانے، داغ دھبے اور دیگر جلدی بیماریوں کے ساتھ ساتھ مخصوص امراض کا بھی جدید طریقوں سے علاج کیا جائے گا۔

شرکاء نے مزید بتایا کہ سنٹر میں لیڈی ڈاکٹر کی موجودگی خواتین کے لیے ایک بڑی سہولت ہے، جہاں وہ مکمل پردے کے ماحول میں اپنا معائنہ اور علاج کرا سکیں گی۔ یہ اقدام علاقے کی خواتین کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے، جو پہلے مناسب طبی سہولیات کی کمی کے باعث مشکلات کا شکار تھیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اس سنٹر کے قیام سے نہ صرف صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، جس سے علاقے کی معیشت کو تقویت ملے گی، جدید مشینری اور تربیت یافتہ عملہ مریضوں کو معیاری اور بروقت علاج فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

خان ولی آفریدی اور دیگر شرکاء نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مزید منصوبے علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

باڑہ۔ وادئ تیراہ اپر باڑہ میں خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین نے مخئیر حضرات کے تعاون سے بارہ سال بعد دو مقامات پر وا...
03/05/2026

باڑہ۔ وادئ تیراہ اپر باڑہ میں خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین نے مخئیر حضرات کے تعاون سے بارہ سال بعد دو مقامات پر واٹر سپلائی سکیم کی تنصیب کے بعد باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پر علاقے کے مشران، عوام اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علاقے کے مشران اور عوام نے خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واٹر سپلائی سکیمز پر شکریہ ادا کیا۔ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی اپر باڑہ کے عوام کے مشکلات میں کمی لانے کیلیے مسلسل مصروف عمل ہے۔تعلیم، صحت، دریائے باڑہ پر پل کی تعمیر سمیت متعدد شعبوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ڈاکٹر حیدر ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈاکٹر حیدر آفریدی کی خصوصی شرکت۔ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی سنئیر رہنما تراب علی خان اور کوارڈینیٹر برائے اپر باڑہ قاضی فرمان اور سید غنی کا افتتاح کے موقعوں پر اظہار خیال۔ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین نے وادی تیراہ اپر باڑہ سپاہ کا دو روزہ وزٹ کیا۔اس موقع پر انہوں نے دو مقامات پر کنووں پر سولرز پینلز،واٹر مشین، واٹر ٹینکیاں،پائپ اور تار وغیرہ نصب کیا۔ان علاقوں کے مکینوں کو پینے کے پانی کی شدید تکلیف کا سامنا تھا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقامی مشران قاضی خان، ڈاکٹر محب خان، واک خان وغیرہ نے کہا کہ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی نے ھمارے علاقوں کے مسائل منتخب پارلیمنٹرین ضلعی انتظامیہ، مخئیر حضرات، سیکیورٹی فورسز اور غیرسرکاری تنظیموں کیساتھ مسلسل رابطے کرکے ان کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔ جنکو اپر باڑہ کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ہمارے علاقوں میں پینے کے پانی کے بیشتر مسائل انہی کے کوششوں سے حل ھو چکے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر حیدر فاونڈیشن کے ڈاکٹر حیدر آفریدی نے خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور علاقے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ان سکیمز کی دیکھ بھال اجتماعی حیثیت سے کریں۔ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپر باڑہ کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے دریائے باڑہ پر رابطہ پل اور دیگر منصوبوں کی منظوری پر وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی، ایم پی اے و ڈیڈک چیرمین عبدالغنی آفریدی اور تحریک انصاف سپاہ یونٹ کا شکریہ ادا کیا۔

خیبر۔ عالمی یوم آزادئ صحافت پر سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی کا پیغام۔آزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے، صحافی ...
03/05/2026

خیبر۔ عالمی یوم آزادئ صحافت پر سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی کا پیغام۔
آزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے، صحافی برادری نے ہر دور میں سچائی، حقائق اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ضلع خیبر سمیت قبائلی اضلاع کے صحافیوں کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔ شہید صحافیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہارِ رائے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ تمام صحافی برادری کو عالمی یوم آزادی صحافت مبارک ہو۔

Address

Peshawar
25000

Telephone

+923449991317

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Wall News & Entertainment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khyber Wall News & Entertainment:

Shortcuts

Share