05/08/2026
جاناں
سنو اگر کبھی زندگی کی بے رحم تھکن تمہاری پلکوں پر اتر آئے
اگر خاموش راتوں میں دل کا بوجھ سانس لینے نہ دے
اگر مسکراہٹ ہونٹوں پر ہو مگر آنکھیں اندر ہی اندر ٹوٹ رہی ہوں تو چلے آنا
میرے پاس لفظوں کی نمائش نہیں نہ جھوٹے دلاسوں کا ہنر ہے میرے پاس صرف ایک کندھا ہے جو تمہارے تھکے ہوئے وجود کو سہارا دینے کے لیے ہمیشہ حاضر رہے گا
ایک دل ہے جو تمہاری ہر خاموشی کو بھی سن لیتا ہے
اور ایک محبت ہے جو تمہاری ہر کمزوری کو اپنی طاقت سمجھتی ہے
اپنا سر میرے کندھے پر رکھ دینا پھر چاہے ایک لفظ بھی نہ کہنا بعض اوقات خاموشیاں ہزار داستانیں سناتی ہیں
اور میں ان سب کو سننے کا صبر رکھتا ہوں
میرے کان تمہارے دل میں دبے ہر شکوے ہر آہ ہر بے بسی اور ہر اس درد کو سننے کے لیے بے قرار رہیں گے جسے تم نے دنیا سے چھپا رکھا ہے
اور اگر کبھی تمہاری آنکھوں سے کوئی آنسو بے اختیار بہہ نکلے تو انہیں چھپانے کی کوشش مت کرنا میری انگلیوں کی پوریں اس انتظار میں ہیں کہ وہ تمہارے غم میں بھیگے ہوئے ہر قطرے کو نہایت نرمی سے اپنے لمس میں سمیٹ لیں جیسے کوئی قیمتی موتی بکھرنے سے پہلے سنبھال لیا جاتا ہے کیونکہ تمہارے آنسو میرے لیے کمزوری نہیں
تمہارے اعتماد کی سب سے خوبصورت نشانی ہیں
سنو محبت صرف ہنستے چہروں کے ساتھ چلنے کا نام نہیں محبت تو اس لمحے جنم لیتی ہے جب ایک شخص دوسرے کے اندھیروں میں چراغ بن کر اترتا ہے جب وہ کہتا ہے کہ تمہیں مضبوط بننے کی ضرورت نہیں آج ٹوٹ بھی جاؤ تو میں تمہیں سمیٹ لوں گا❤️🌸