23/05/2025
صوابی کے علاقہ جلبی سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان صادق ہے ، جس کو ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مین شاھراہ پر اسے 10 لاکھ روپے ملے تھے، جو بعد میں علاقے کے واٹس ایپ گروپوں میں یہ پیغام جاری کردیا کہ مجھے تھیلی میں 8 لاکھ سے زیادہ روپے ملے ہیں، اگر کسی نے صحیح نشانی بتائی تو میں یہ امانت اسے واپس کروں گا، کافی محنت کے بعد اس کا مالک مل گیا، جو بلوچستان کے ضلع لورالائی سے تھا، صحیح نشانی بتانے پر صادق نے بغیر کسی لالچ کے پوری رقم اسے واپس کر دی۔ رقم کا مالک شدتِ جذبات سے رونے لگا۔ اُس نے بتایا کہ وہ اپنے بیمار بچے کے دل کے آپریشن کیلئے پنجاب جا رہا تھا کہ راستے میں اس سے سارے رقم گر گئی، شکر اور جذبات سے مغلوب ہوکر اُس نے 2 لاکھ روپے بطور انعام پیش کیے، مگر صادق نے انعام لینے سے صاف انکار کر دیا اور اسے کہا کہ اس پر اپنے بیٹے کا آپریشن کرو، اور اس سے صرف دعا کرنے کی درخواست کی۔ صادق جیسے ایماندار نوجوان آج بھی ہمارے معاشرے میں موجود ہے، جو خود دوبئی میں محنت مزدوری کرتا ہے، لیکن کسی اور کا حق کھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ، جو انسانیت، دیانتداری اور کردار اعلیٰ کی ایسی مثالیں قائم کرکے علاقہ کا سر فخر سے بلند کردیا، میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اللہ اس کو جزائے خیر دے