23/08/2026
باڑہ میں خونی سانحہ، سگے بھائی نے دو بھائیوں اور بھابی کو قتل کر دیا،برقمبر خیل میں فائرنگ، دو سگے بھائی اور بھابی جاں بحق، قاتل پستول سمیت گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری اور آلۂ قتل کی برآمدگی پر باڑہ پولیس کو شاباش دی۔
تھانہ باڑہ کی حدود، علاقہ برقمبر خیل میں فائرنگ کے ایک لرزہ خیز واقعے میں سگے بھائی نے اپنے ہی دو بھائیوں اور بھابی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں قدیم، جناب گل اور خاتون مسماتہ (ع) شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او باڑہ زاہد اللہ خان کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کے قتل میں ملوث قاتل جان خان ولد فقیر خان کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ایس ایچ او باڑہ زاہد اللہ خان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے ذہنی توازن کے حوالے سے بھی سوالات سامنے آئے ہیں، جس