Peshawar Police Newz

Peshawar Police Newz Peahawar Police News

پشاور: تھانہ بڈھ بیر کی حدود  #ملیان،  #گجران اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔ایس پی صدر فدا حسین کی...
26/08/2026

پشاور: تھانہ بڈھ بیر کی حدود #ملیان، #گجران اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔

ایس پی صدر فدا حسین کی ہدایات پر ڈی ایس پی بڈھ بیر سعید الرحمن کی قیادت میں کارروائی کے دوران 3 کلاشنکوف، 1 رائفل، 1 کالاکوف، 3 پستول، متعدد میگزین اور کارتوس برآمد کر لیے گئے۔

مطلوب اشتہاری مجرمان، سہولت کاروں، مشکوک افراد اور غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

امن و امان اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پشاور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ریسکیو 1122 پشاور | ترناب فارم چوکی کے قریب دھماکہ، 7 افراد زخمیپشاور: تھانہ چمکنی کی چوکی ترناب فارم کے قریب نامعلوم اف...
26/08/2026

ریسکیو 1122 پشاور | ترناب فارم چوکی کے قریب دھماکہ، 7 افراد زخمی

پشاور: تھانہ چمکنی کی چوکی ترناب فارم کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے بارودی مواد پھینکے جانے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا، جس کے باعث ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 پشاور افتخار خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کی 5 ایمبولینسز اور 2 فائر وہیکلز جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان خود جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ریسکیو کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔

*تھانہ شاہ پور پولیس مقابلہ*  تھانہ شاہ پور پولیس کو اطلاع ملی کہ چند مسلح ملزمان تھانہ شاہ پور کی حدود میں رہزانی کی نی...
26/08/2026

*تھانہ شاہ پور پولیس مقابلہ*

تھانہ شاہ پور پولیس کو اطلاع ملی کہ چند مسلح ملزمان تھانہ شاہ پور کی حدود میں رہزانی کی نیت سے موجود ہیں،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی،

جس پر ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، اس دوران پولیس ٹیم نے بھی حق خود اختیاری فائرنگ کی،

اس دوران کئی سنگین مقدمات میں چمکنی پولیس کو مطلوب سنیچر گرفتاری سے بچنے کیلئے کراس فائرنگ کے نتیجے میں اپنے ہی ساتھیوں کے فائرنگ سے لگنے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،

گرفتار ملزم کی شناخت سلمان ولد نوروز سکنہ شبقدر حال شیرو جھنگی سے ہوئی،

کارروائی کے دوران گرفتار راہزن کے قبضے سے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی گاڑی، قیمتی موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمدکر لیا گیا ہیں،

اسی طرح ملزمان چھینی گئی گاڑی کو دوسری جگہ منتقل کررہے تھے،

تھانہ ریکاڈ چیک کر نے پر زخمی ملزم تھانہ شاہ پور پولیس کو
مقدمہ علت 1360 مورخہ 25.08.2026 جرم 392 تھانہ شاہ پور
اور مقدمہ علت 1361 مورخہ 25.08.2026 جرم 392 تھانہ شاہ پور پولیس کو مطلوب ہے۔

پولیس مقابلے کے دوران گینگ کے دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں،

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہیں۔

سید ولی کی بازیابی کے لیے اپیلسید ولی قوم ملک دین خیل دولت خیل سے تعلق رکھتے ہیں اور تیراہ میدان باغ بازار کے ایک غریب خ...
24/08/2026

سید ولی کی بازیابی کے لیے اپیل

سید ولی قوم ملک دین خیل دولت خیل سے تعلق رکھتے ہیں اور تیراہ میدان باغ بازار کے ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ باغ بازار میں موبائل کی دکان چلا کر اپنے بچوں کے لیے حلال روزی کماتے تھے۔

کچھ عرصہ قبل انہیں تیراہ میں دھمکی ملی۔ کچھ دن بعد ان کے بارے میں بات صاف ہوگئی اور انہوں نے حکومتی اداروں میں حاضری بھی لگائی اور بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کیا۔ اس وقت وہ متاثرین کی حیثیت سے پشاور کے پشتخرہ چوک میں رہائش پذیر تھے، جہاں انہوں نے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے دوبارہ موبائل کی دکان کھولی۔

لیکن افسوس کہ صرف چار دن پہلے انہیں دوبارہ اغوا کر لیا گیا۔

ہم متعلقہ اداروں سے نہایت عاجزانہ اپیل کرتے ہیں کہ سید ولی کو بحفاظت اپنے گھر واپس لایا جائے۔ ان کے گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ان کا کوئی اور کمانے والا نہیں، گھر میں ایک بوڑھی والدہ اور چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو ان کے سوا کسی کے سہارے نہیں۔

ہم اپنی افریدی قوم سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ سید ولی کے معاملے پر متعلقہ اداروں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔خیبر نیوز

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کو ان کی جرات، بہادری اور فرض شناسی کے اعتراف میں تمغۂ شجاعت کے لیے نامزد کیا گیا...
24/08/2026

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کو ان کی جرات، بہادری اور فرض شناسی کے اعتراف میں تمغۂ شجاعت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
یہ اعزاز پولیس فورس میں ان کی نمایاں خدمات اور عوامی تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کا اعتراف ہے۔
پشاور پولیس اور عوامی حلقوں نے اس نامزدگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر میاں سعید احمد کو مبارکباد پیش کی۔
تمغۂ شجاعت ان کی پیشہ ورانہ کمٹمنٹ اور جرائم کے خلاف کامیاب جدوجہد کا اعتراف ہے۔

تھانہ ریگی کی حدود میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزپشاور۔ افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں قیام امن اور مخت...
23/08/2026

تھانہ ریگی کی حدود میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز

پشاور۔ افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں قیام امن اور مختلف جرائم کی روک تھام سمیت امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جرائم پیشہ کے خلاف ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے

ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان* کی ہدایات پر *ڈی ایس پی ریگی سرکل مظفر شاہ* کی زیر قیادت تھانہ ریگی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا،

گھر گھر سرچ آپریش میں ایس ایچ او تھانہ ریگی ملنگ جان، ایلیٹ فورس، بی ڈی یو، اے ٹی ایس، لیڈیز پولیس اور لوکل پولیس نے حصہ لیا

ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز کے دوران قبضہ گروپ، سرگرم منشیات فروشوں، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں، سہولت کاروں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ان ممکنہ ٹھکانوں کو مسمار کیا گیا،

اسی طرح غیر قانونی اسلحہ، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، مشکوک اور جرائم پیشہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا،

آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے سات عدد رائفل، ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد کالاکوف، دو عدد پستول، 25 میگزی اور 511 کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے قبضہ گروپ، مجرمان اشتہاریوں، سہولت کاری سمیت دیگر جرائم پیشہ غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، غیر قانونی اسلحہ اور جرائم پیشہ کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہے گی
*ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان*

بڑا بیرا میں قبضہ مافیا کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، غیر قانونی قابضین گرفتار، اسلحہ برآمد، غیر قانونی تعمیرات مسمارپ...
23/08/2026

بڑا بیرا میں قبضہ مافیا کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، غیر قانونی قابضین گرفتار، اسلحہ برآمد، غیر قانونی تعمیرات مسمار
پشاور: بادہ بیر میں پولیس نے سرکاری و نجی اراضی پر غیر قانونی قبضہ اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی قابضین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کارروائی کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جبکہ متنازعہ اراضی پر جاری غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو عدالت کی جانب سے جاری اسٹے آرڈر اور واضح ہدایات کے باوجود زمین پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھنے اور قبضہ مستحکم کرنے کی کوشش پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

کارروائی کے دوران صاحبزادہ حلیم کے خلاف بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی، غیر قانونی قبضہ اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
متاثرہ اراضی کے حوالے سے عدالت پہلے ہی واضح احکامات جاری کر چکی ہے، جس کے باوجود تعمیرات اور زمین کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دی جا رہی ہے۔
علاقہ مکینوں اور متاثرہ فریق نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

قانون کی بالادستی اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور کسی کو بھی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں بدنام زمانہ ملیان، گجران سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزپشاور۔ افسر...
23/08/2026

تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں بدنام زمانہ ملیان، گجران سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز

پشاور۔ افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں قیام امن اور مختلف جرائم کی روک تھام سمیت امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جرائم پیشہ کے خلاف ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے

*ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین* کی ہدایات پر *ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل سعید الرحمن* کی زیر قیادت تھانہ بڈھ بیر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا،

گھر گھر سرچ آپریش میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر واجد خان، ایلیٹ فورس، بی ڈی یو، اے ٹی ایس، لیڈیز پولیس اور لوکل پولیس نے حصہ لیا

ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز کے دوران بدنام زمانہ ملیان اور گجران کے ڈھیروں پر خصوصی کارروائی عمل میں لائی گئی،

اسی طرح اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں، سہولت کاروں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں،

اسی طرح غیر قانونی اسلحہ، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، مشکوک اور جرائم پیشہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا،

آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، ایک عدد کالاکوف، تین عدد پستول، متعدد میگزی اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے قبضہ گروپ، مجرمان اشتہاریوں، سہولت کاری سمیت دیگر جرائم پیشہ غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، غیر قانونی اسلحہ اور جرائم پیشہ کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہے گی
*ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین*

23/08/2026

پشاور: ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن سکواڈ کی کامیاب کارروائی، آئس اور ایکسٹیسی گولیاں کی برآمد، ملزم گرفتار،

پشاور:ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن سکواڈ نے ایچ گول چوک بطرف اسلام آباد خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جہانزیب ولد ناصر جاوید کو گرفتار کیا جو آئس اور ایکٹیسی کی گولیاں سمگل کر رہا تھا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 47 آئس بھرے کیپسول، جن کا مجموعی وزن 470 گرام، اور 150 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ منشیات کو ایک الیکٹرک چولہے میں انتہائی مہارت سے چھپا کر منتقل کیا جا رہا تھا۔

برآمد شدہ منشیات کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف ایکسائز پولیس اسٹیشن پشاور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

SHO Riaz Afridi *کیپٹل سٹی پولیس پشاور*                                                                                 ...
16/08/2026

SHO Riaz Afridi *کیپٹل سٹی پولیس پشاور* *پریس ریلیز مورخہ 15 اگست 2026*

*(ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ ریاض آفریدی کی کاروائی، گاڑی میں موجود مشکوک مسلح ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد)*

پشاور ( ) *ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران موٹر کار میں موجود مشکوک مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان میں حسن فاروق ، سہیل ، رفیع اللہ ، سیف اللہ اور عمر فاروق شامل ہیں

جو کہ تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود رنگ روڈ پر مشکوک حالت میں موجود تھے، ناکہ بندی پر کامیاب کاروائی کے دوران گرفتار کر لیا

ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رائفل، تین عدد پستول، میگزین اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،

جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے،

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peshawar Police Newz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share