Digital Media

Digital Media اپنے کاروبار کی تشہیر، فلاح وبہبود، سپورٹس، بریکنگ نیوز، سیاسی انٹرویو کے لئے رابطہ کریں Home Delivery Services Available

12/10/2025
10/10/2025

اٹک : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ بلدیہ اٹک شہر کی خوبصورتی کے لیے مربوط منصوبہ مرتب کر رہی ہےاور شہر کو موثر طریقے سے خوبصورت بنایا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلدیہ اٹک میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔یہ اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےایڈمنسٹریٹربلدیہ اٹک انیل سعید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شہرخوبصورت بنانےکےلیےخصوصی منصوبہ عمل میں لایاجارہاہےاور اس میں عوامی سہولت کوبھی مدنظررکھاگیاہے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک نے شہر کا دورہ کیااور انسداد تجاوزات مہم کی نگرانی کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

#اٹک

09/10/2025

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسلام آباد پہنچ گئے پاکستان عوام کی طرف سے شاندار استقبال ۔۔۔۔

09/10/2025

مریم نواز شریف سے عوام کی محبت کی انوکی مثال
#اٹک

03/10/2025

اٹک: لرن اینڈ ارن پروگرام کے تحت اسناد تقسیم کرنے کی تقریب

اٹک (رپورٹ) لرن اینڈ ارن پروگرام کے تحت ضلع اٹک میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کو بااختیار بنانے اور اُنہیں ہنر سیکھ کر روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک نے کی، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک ڈاکٹر محمد اظہر بھی شریک ہوئے۔ مقررین نے کہا کہ لرن اینڈ ارن پروگرام نوجوان نسل کے لیے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔

03/10/2025

اٹک: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پرگلوبل صمود فلوٹیلا پر اسر ائیلی حملہ، غ زہ سے اظہار یکجہتی اور ٹ رمپ امن منصوبہ کے خلاف
آج 3 اکتوبر بعد نماز جمعۃ المبارک 2 بجے پیپلز کالونی چوک اٹک شہر میں امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب شمالی اقبال خان نے خطاب کیا۔

29/09/2025

#اٹک سول ہسپتال میں
یہ بچی اپنے والد صاحب سے بچھڑ گئی ہے اور اسے کچھ یاد نہیں ۔ برائے مہربانی اسکی فیملی مجھ سے رابطہ فرمائیں ۔ بچی سیف ہے

میاں ضیاء

27/09/2025

ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک میں بین الاقوامی انسان دوست تنظیموں کے تعاون سے مزیدآٹھ ڈائیلائسز مشینیں نصب کی گئی ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارگورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کے ڈائیلاسسز سینٹر میں فراہم کردہ نئی ڈائیلاسسز مشینوں کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر بین الاقوامی انسان دوست تنظیموں کے نمائندے،ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ نواز ملک حمید اکبر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نوشین اسرار، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل، ایم ایس ڈاکٹر جواد الہی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا کہ ماضی میں ڈائیلاسسز سینٹر اٹک میں 13 مشینیں موجود تھیں جہاں سے روزانہ 39 مریضوں کے ڈائلائسز کیے جاتے تھے اور اب آٹھ مشینوں کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب روزانہ کی بنیاد پر 63مریضوں کا ڈائیلاسسز کیا جائے گا۔اس طرح مزید 24 مریض ان نئی آٹھ مشینوں سے مستفید ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر نئی مشین کی قیمت تقریبا" 35 سے 40 لاکھ روپے ہے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر ہر ممکن حدتک جاری رہے گا اور اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ اسپتال میں عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر اٹک نے اس موقع پر تھیلیسیمیا سینٹر کا دورہ بھی کیا ڈاکٹر مقصود الہی بھٹی نے انہیں اور بین الاقوامی انسان دوست تنظیموں کے نمائندوں کو بریفنگ دی۔

26/09/2025

غازی بروتھا نہر میں ڈوبنے والے فرحان نام کے لڑکے کی ڈیڈ باڈی نہر سے نکال لی گئی
Digital Media

25/09/2025

چھچھ انٹر چینج کا نام تبدیل ہوکر شجاع خانزادہ شہید چھچھ رہے گا
تحصیل حضرو کے نام میں چھچھ کا اضافہ کرکے چھچھ حضرو نام کریں گے
جہانگیر خانزادہ کی جذباتی پریس کانفرنس

Digital Media

Address

Peshawar

Opening Hours

Monday 12:00 - 21:00
Tuesday 12:00 - 21:00
Wednesday 12:00 - 21:00
Thursday 12:00 - 21:00
Friday 15:00 - 20:00
Saturday 12:00 - 21:00
Sunday 10:00 - 22:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

About Us

Welcome to Campbellpur web tv, a portal which covers news & updates, events, politics, education and other daily life activities in Pakistan. The news and update