Digital Media

Digital Media اپنے کاروبار کی تشہیر، فلاح وبہبود، سپورٹس، بریکنگ نیوز، سیاسی انٹرویو کے لئے رابطہ کریں Home Delivery Services Available

22/07/2025

اٹک - صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا ڈی ایچ کیو ( سول ہسپتال ) اٹک کا دورہ

عمران نذیر صاحب نے خود مختلف کمروں میں جا کے لوگوں کے مسائل دریافت کیے اور بدانتظامیوں پر فوری طور پے انکوائری کا حکم دیا جیسے کہ 90 نمبر باہر انتظار میں کھڑا تھا اور 91 نمبر چیک کروا رہا تھا . ایک خاتون 3 دن سے چیک اپ کے لیے آ رہی تھی لیکن ڈاکٹر نہیں مل رہا تھا

اس موقع پے ایم ایس ڈی ایچ کیو کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا اور پاکستان مسلم لیگ نون کی طرف سے ڈی ایچ کیو ( سول ہسپتال ) کے کوآرڈینٹر و انچارج ملک حمید اکبر بھی موجود تھے


#اٹک

20/07/2025

یہ بزرگ پرانا سکھر کے علاقے میں ملے ہیں، جنہیں سکھر کے کچھ نوجوانوں نے ریسکیو کیا۔ اس ویڈیو میں ان کا قومی شناختی کارڈ بھی دکھایا گیا ہے، جس پر ضلع اٹک کے گاؤں گونڈل کا پتہ درج ہے۔ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ان کے وارثان تک یہ اطلاع پہنچ سکے۔

#اٹک

18/07/2025

پنڈی گیھب: دوہریاں ڈیم ٹوٹ گیا ہے جس ک پانی سے پنڈی گھیب، چکی، نوشہرہ وغیرہ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے نالہ سیل سے قریب ترین لوگ بروقت حفاظتی اقدامات کر لیں۔

16/07/2025

اٹک - حضرو چھچھ - یہ سائیکل سیدن ہٹیاں قبرستان کے قریب غازی بروٹھا نہر کنارے صبح 6 یا اس سے پہلے کی کھڑی ہے . سائیکل کے ساتھ کپڑا ، درانتی اور جوتے بھی ہیں . شک ہے کہ کوئی نہر میں گرا ہے یا چھلانگ لگائی ہے
اگر کوئی اس سائیکل ، کپڑے ، درانتی یا جوتوں کو پہچانتا ہے یا کوئی اور معلومات ہوں تو فوری طور پے تھانہ حضرو یا ہٹیاں پولیس چوکی پر رابطہ کریں

تھانہ حضرو : 0572311825

#اٹک

ریحام خان  کا اپنی سیاسی جماعت "پاکستان ریپبلک پارٹی"  بنانے کا اعلان۔۔ "میں گیٹ نمبر 4 کی پیداوار نہیں، میں 3 ماہ والی ...
16/07/2025

ریحام خان کا اپنی سیاسی جماعت "پاکستان ریپبلک پارٹی" بنانے کا اعلان۔۔ "میں گیٹ نمبر 4 کی پیداوار نہیں، میں 3 ماہ والی نہیں ہوں، اگلے 30 سال کی بات کر رہی ہوں، نئی سیاسی جماعت عوام کی اواز بن کر حکمرانوں کا پیچھا کرے گی"- ریحام خان

ایبٹ آباد: یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کی حلف برداری کی پروقار تقریب جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی، جس میں ملک ب...
15/07/2025

ایبٹ آباد: یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کی حلف برداری کی پروقار تقریب جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے نوجوان اراکین نے شرکت کی۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی رکنِ خیبرپختونخوا اسمبلی محترمہ آمنہ سردار اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محترمہ ازکہ فاطمہ تھیں۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد چیئرمین اسامہ ندیم قریشی نے تنظیم کے مقاصد اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نوجوان اراکین سے حلف لیا اور کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ جیسے فورمز نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایم پی اے آمنہ سردار نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین اور ان کی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ نوجوان ہی ملک کا روشن مستقبل ہیں۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز اور تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹس دیے گئے۔

واضح رہے کہ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان 2024 میں ایبٹ آباد سے قائم ہوئی تھی، اور اب تک 3 ہزار سے زائد نوجوان اس پلیٹ فارم سے منسلک ہو چکے ہیں۔

بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع ژوب کے علاقے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کر دی...
12/07/2025

بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع ژوب کے علاقے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کر دیا ہے۔ ان مسافروں کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پنجاب جانے والی دو مسافر بسوں سے اتارا گیا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے نو مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کیے جانے والے افراد کی لاشوں کو پنجاب بھجوانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

بسوں سے مسافروں کو اتارنے اور قتل کا واقعہ جمعرات کی شام اس علاقے میں پیش آیا جہاں سرکاری حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔

فون پر رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بی بی سی کو بتایا کہ نو مسافروں کی لاشوں کو برآمد کرلیا گیا ہے جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے سرہ ڈھاکئی میں ناکہ بندی کی تھی جہاں مجموعی طور پردو بسوں سے نو مسافروں کو اتارا گیا۔

دریں اثنا، حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدت پسندوں نے قلات، مستونگ اور ژوب کے علاقے سرہ ڈھاکئی میں حملے کیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تینوں مقامات پر سکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا، عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کے لیے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

نیو نادرا آفس کے سامنے ٹریفک حادثہ، اللہ کا شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوااٹک : (نمائندہ خصوصی) کچھ دیر قبل اٹک شہر کے ...
12/07/2025

نیو نادرا آفس کے سامنے ٹریفک حادثہ، اللہ کا شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اٹک : (نمائندہ خصوصی) کچھ دیر قبل اٹک شہر کے مصروف علاقے کامرہ روڈ پر واقع نئی نادرا آفس کے سامنے ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک ڈمپر ڈرائیور نے مبینہ طور پر غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل کو روند دیا۔

چشم دید گواہوں کے مطابق، ڈمپر ڈرائیور نہایت غیر ذمہ دارانہ انداز میں گاڑی چلا رہا تھا۔ تیز رفتاری کے باعث وہ نہ صرف موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا، بلکہ قریبی دیوار سے بھی جا ٹکرایا۔

خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

#اٹک

دیجیٹل میگزین: جدید دور کی آواز (نیا شمارہ)یہ تازہ شمارہ ایک بصیرت افروز اور معلوماتی سلسلہ ہے جو اٹک کی نامور شخصیات، ف...
11/07/2025

دیجیٹل میگزین: جدید دور کی آواز (نیا شمارہ)

یہ تازہ شمارہ ایک بصیرت افروز اور معلوماتی سلسلہ ہے جو اٹک کی نامور شخصیات، فلاحی خدمات، پولیس و ریسکیو جیسے اداروں، اور نوجوانوں کی مثبت کاوشوں کو اجاگر کرتا ہے۔ ہر صفحہ ایک نئی کہانی، ایک نیا جذبہ، اور سماجی شعور سے لبریز ہے۔

شامل مضامین:
🔹 ڈی پی او اٹک – جرائم کے خلاف فوری اور موثر ایکشن، امن و امان کی بحالی میں سرگرم کردار
🔹 ایس ڈی او اشفاق خان (آئیسکو) – فرض شناسی، شفافیت، اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے والی شخصیت
🔹 آر جے بشارت خان – ریڈیو اور ٹی وی پر فن، سیاست و سماج کی رنگا رنگی کے عکاس
🔹 امجد اقبال ملک – شاعر، لکھاری، ریڈیو میزبان، اور رفاہی کاموں کے مستقل کارکن
🔹 ایڈووکیٹ فہیم اعجاز ملک – نوجوان وکیل، خوش مزاج، تعلیم یافتہ، اور قانون کا روشن چہرہ
🔹 سردار مبشر (مدروٹہ) – بہترین نیزہ باز، گھوڑ سوار، اور باوقار سیاسی و سماجی شخصیت

یہ شمارہ نہ صرف مثبت سوچ کو فروغ دیتا ہے بلکہ نوجوانوں کو عملی ترغیب دینے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔

📲 اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں
#تحریر: سید اسد کاکاخیل

سیاسی و سماجی معاملات پر تبادلہ خیال سابق وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے اہم ملاقاتاٹک : ...
11/07/2025

سیاسی و سماجی معاملات پر تبادلہ خیال سابق وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے اہم ملاقات

اٹک : (سید اسد کاکاخیل) سابق وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جہاں مختلف اہم سیاسی و سماجی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کئی سرکردہ سیاسی رہنما بھی موجود تھے جن میں سردار اشعر خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 4 ملک امانت خان راول، سابق امیدوار پی پی 3 سردار حیدر علی، سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 49 خرم شہزاد، سردار فیضان حیدر، ملک اللہ نواز اور ملک آصف شامل تھے۔
ملاقات کو نہ صرف باہمی مشاورت کا ایک اہم موقع قرار دیا گیا بلکہ علاقائی ترقی اور سیاسی استحکام کے تناظر میں بھی اسے خوش آئند پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

#اٹک Digital Media Attock

اٹک: پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کی خوبصورت مثالاٹک: (سیداسدکاکاخیل) اٹک سٹی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی، معروف کارو...
11/07/2025

اٹک: پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کی خوبصورت مثال

اٹک: (سیداسدکاکاخیل) اٹک سٹی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی، معروف کاروباری شخصیت صدیقی الیکٹرانکس سے وابستہ "جانی" اور "مانی"، نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان سے ملاقات اور ان کے ساتھ تصویر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ڈی پی او اٹک نے اس عوامی خواہش کو نہ صرف سنا بلکہ فوری طور پر دونوں بھائیوں کو اپنے دفتر بلا کر ان سے خوشگوار ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جانی اور مانی نے اٹک پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس مثبت ردعمل کو سراہا۔
ڈی پی او اٹک کی یہ عوام دوست پیش رفت عوامی اعتماد اور پولیس کے ساتھ بھائی چارے کے فروغ کی ایک نمایاں مثال ہے، جس سے پولیس فورس کے انسانی اور دوستانہ چہرے کو مزید اجاگر کیا گیا ہے۔

#اٹک

09/07/2025

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی اسپتال میں مریض کی حالت نازک ہو، مگر ڈاکٹر یا متعلق ذمہ دار موقع پر موجود نہ ہوں۔
ایسے میں اگر کوئی انسان، صرف انسانیت کے جذبے سے، آواز بلند کرے تو بعض لوگ اُسے مخالفت کا رنگ دے دیتے ہیں — جیسے سوال کرنا جرم ہو۔

آج ملک شہان حاکمین شہید کی برسی کے موقع پر وہ لمحہ یاد آ گیا،
جب اسپتال میں نہ ایم ایس موجود تھا، نہ ڈاکٹر، اور سب کو کال کر کے بلایا جا رہا تھا۔
اس حوالے سے چند روز پہلے آذان اعوان نے بھی آواز اٹھائی جو سیاست کی نظرہوگی۔
سوچنے کی بات ہے:
اگر ایسے حالات میں کوئی کمی یا غیر موجودگی کی نشاندہی کرے،
تو کیا وہ اصلاح کی نیت سے ہے یا مخالفت کی؟

آواز اگر درد دل سے ہو، تو اُسے خاموش کر دینا بہتری نہیں—
بلکہ شاید ہم سب کے رویے پر سوالیہ نشان ہے۔

Address

Peshawar

Opening Hours

Monday 12:00 - 21:00
Tuesday 12:00 - 21:00
Wednesday 12:00 - 21:00
Thursday 12:00 - 21:00
Friday 15:00 - 20:00
Saturday 12:00 - 21:00
Sunday 10:00 - 22:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

About Us

Welcome to Campbellpur web tv, a portal which covers news & updates, events, politics, education and other daily life activities in Pakistan. The news and update