94 News HD TV

94 News HD TV PAKISTAN'S NO 1 NEWS TV CHANNEL
@94 NEWS HD

وزیر اعلی سہیل آفریدی کی آئی جی پولیس کو ہدایت خیبرپختونخواہ میں جتنے بھی سوشل میڈیا ورکرز ہیں یا باہر سے کوئی صوبے میں ...
18/10/2025

وزیر اعلی سہیل آفریدی کی آئی جی پولیس کو ہدایت

خیبرپختونخواہ میں جتنے بھی سوشل میڈیا ورکرز ہیں یا باہر سے کوئی صوبے میں ہے اسے گرفتار نہیں کیا جائے گا یہ ہدایات پی ٹی آئی کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے ہے.

18/10/2025
*ٹاپ بریکنگ**فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز ،ملٹری،  ہلالِ جرات کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ  سے  خ...
18/10/2025

*ٹاپ بریکنگ*

*فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز ،ملٹری، ہلالِ جرات کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب۔۔۔
94 نیوز ڈیجیٹل میڈیا گروپ آف پاکستان)

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے، آرمی چیف

میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آرمی چیف

پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، آرمی چیف

حالیہ آپریشن ’’معرکۂ حق/ بنیان مرصوص‘‘ میں افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم سے دشمن کو شکست دے کر قوم کا اعتماد مزیدمستحکم کیا ہے، آرمی چیف

ازلی دشمن کے خلاف انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائیاں کرتے ہوئے رافیل طیاروں کو مار گرایا گیا، فیلڈ مارشل

دشمن کی متعدد بیسز بشمول
ایس-400 سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا اور پاکستان نے ملٹی ڈومین وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا ، آرمی چیف

اللہ کے فضل ا

متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں بڑی سرماری کاریپاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگی...
18/10/2025

متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں بڑی سرماری کاری
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا.....
اشتیاق خان 94 ڈیجیٹل)
اسلام آباد:پاکستان اور متحدہ عرب امارات جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
اسلام آباد میں فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی، یہ معاہدہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پایا، جس کا مقصد پاکستان میں مالیاتی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا اور بینکنگ سیکٹر میں شفافیت اور مسابقت بڑھے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے معاشی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ منصوبے دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں اور ایسے اقدامات سے باہمی تعاون مزید فروغ پائے گا۔
وزیراعظم نے شیخ زید بن حمدان کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور یو اے ای کے سابق امیر شیخ زید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید النیہان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست تھے جو پاکستان کے لیے سوچتے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ شیخ محمد زید بن حمدان پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبے تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، جی ٹو جی فریم ورک معاہدہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ایسے کئی منصوبوں کا آغاز ہوگا، ہم نے حکومتی اداروں میں ادارہ جاتی اصلاحات لانی ہیں، ہماری ترجیع نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ہے، حکومت کا کام کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

وزیراعلی سیکرٹیریٹ کے تین افسران نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور سے بذات خود تبدیلی کی گزارش کی،اگر نئے وزیراعلی نے چاہا ت...
17/10/2025

وزیراعلی سیکرٹیریٹ کے تین افسران نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور سے بذات خود تبدیلی کی گزارش کی،اگر نئے وزیراعلی نے چاہا تو ڈیوٹی پر واپس آ جائیں گے، ذرائع

چہرے بدلے ہیں باقی گنڈہ پور ہو یا آفریدی پختونخوا وہی کا وہی رہیگا۔ کیونکہ سب سے پہلے ہم پشتون ہیں اور اسکے بعد ہم بےشعو...
17/10/2025

چہرے بدلے ہیں باقی گنڈہ پور ہو یا آفریدی پختونخوا وہی کا وہی رہیگا۔ کیونکہ سب سے پہلے ہم پشتون ہیں اور اسکے بعد ہم بےشعور بھی ہیں اور بدقسمت بھی۔۔۔۔۔۔پورے پاکستان کے وسائل پنجاب کی ترقی پر لگائے جا رہے ہیں اور ہم نے پورا صوبہ عمران خان کیلئے وقف کیا ہوا ہے۔ جو بد بختی سے آگے کچھ نہیں۔۔۔کیونکہ ایسے فیصلے وقت پر چھوڑنے میں ہی بہتری ہوتی ہے۔ اللہ دے باقی زمونگ پہ حال رحم وکی۔۔۔۔۔پشتون ھم د پشتون قاتل او ددے ٹولو حالات ذمےوار دے۔

ایس ایس پی ظہور بابر آفریدی چیف  سیکیورٹی آفیسر وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ تعینات۔۔۔
17/10/2025

ایس ایس پی ظہور بابر آفریدی چیف سیکیورٹی آفیسر وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ تعینات۔۔۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلاناشتیاق خان بیورو چیف kn نیوز ٹی وی چینل پشاور خیبرپختونخ...
08/10/2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلان
اشتیاق خان بیورو چیف kn نیوز ٹی وی چینل پشاور خیبرپختونخوا ۔۔۔
علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہےگی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔

خیال رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تصدیق کی تھی علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجا کے مطابق سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا فیصلہ ہے جس کا پس منظر بھی بیان کیا گیا، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی بدترین صورت حال ہے، آج اورکزئی میں ہمارے جوان اور افسر شہید ہوئے، خیبر پختونخوا حکومت کو کہا گیا کہ وفاق کی غلط پالیسی سے خودکو دورے کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کو ختم کرنےکا ایک ہی طریقہ ہے بیٹھ کر مذاکرات کر

‏خیبرپختونخوا کے  نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں ؟اشتیاق خان)خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضل...
08/10/2025

‏خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں ؟
اشتیاق خان)
خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، وہ پی کے 70 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بنے۔

سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے۔

سہیل آفریدی موجودہ حکومت میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کیمونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔

صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 94 News HD TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 94 News HD TV:

Share