Islamic Media Sangu

Islamic Media Sangu For islamic videos and posts

12/12/2022
12/12/2022

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین معیار حق ہے
مفتی نجیب اللّٰہ فاروقی صاحب حفظہ الله کا تمام مودودی حضرات کو چیلنج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

***inajeebullahfarooqi ***i

سرزمین حرم سعودیہ کے وہ علماء جو کئی برسوں سے زندان میں ہیں پاکستان میں تو پھر بھی قید و لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھائی ...
29/11/2022

سرزمین حرم سعودیہ کے وہ علماء جو کئی برسوں سے زندان میں ہیں پاکستان میں تو پھر بھی قید و لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھائی جاسکتی ہے مگر سعودی عرب میں یہ جرم کے ضمن میں آتا ہے، سعودی بادشاہ خود کو کسی فرعون سے کم نہیں سمجھتے! اس لئے ان کے حق میں آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے کیونکہ انما المؤمنون اخوۃ کے مصداق بن کر ہمیں یہ آواز پوری دنیا تک پہنجانا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
M Usman Haqqani (❁‿❁)☆❣ლ

25/11/2022

1":تین چیزیں ایک هی جگه پرورش پاتی هیں؟
*1"پهول 2"کانٹے 3 " خوشبو*

2 " : تین چیزیں ہر ایک کو ملتی ہیں؟
*1 " خوشی 2"غم 3"موت*

3 " :تین چیزیں ہر ایک کی الگ الگ ہوتی ہیں؟
*1"صورت 2"سیرت 3"قسمت*

4 " : تین باتوں کو کهبی چهوٹا نہ سمجهو؟
*1" قرض 2" فرض 3"مرض*

5": تین چیزوں کو کهبی نہ ٹهکراو؟
*1" دعوت 2"تحفہ 3" مشوره*

6":تین چیزوں کو ہر کوئی اپنا لے؟
*1"صبر 2"رزق 3"شکر*

7": تین چیزوں کو ہمیشہ پاک رکهو؟
*1"جسم 2"لباس 3" خیالات*

8 " : تین چیزوں کو ہمیشہ یاد رکهو؟
*1"نعمت 2" احسان 3" موت*

9":تین چیزوں کو ہمیشہ حاصل کرو ؟
*1"علم 2"اخلاق 3"ہنر*

10": تین چیزوں سے پرہیز کرو ؟
*1حسد 2" غیبت 3" چغلخوری*

11": تین چیزوں کو ہمیشہ قابو میں رکهو ؟
*1" زبان 2 "غصہ 3" نفس*

12": تین چیزوں کے لیے لڑو ؟
*1"وطن 2" حق 3" عزت*

13": تین چیزیں ہمیشہ واپس نہیں آتیں ؟
*1 " زندگی 2" وقت 3"جوانی*

23/11/2022

اس ویڈیو نے تو مجھے حیرت میں ڈال دیا ضرور دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
اسلامک میڈیا سنگو ۔۔۔۔۔۔۔۔

5 اکتوبر ٹیچرز ڈے🌹🌹🌹🌹🌹 بے حد خوشی کی بات ہے کہ کوئی ایک دن تو استاد کے ادب و احترام کے لیے مخصوص ہے لیکن دوسری طرف افسوس...
05/10/2022

5 اکتوبر ٹیچرز ڈے🌹🌹🌹🌹🌹

بے حد خوشی کی بات ہے کہ کوئی ایک دن تو استاد کے ادب و احترام کے لیے مخصوص ہے لیکن دوسری طرف افسوس کا مقام ہے کہ صرف ایک ہی دن استاد کو بڑی محبت و عقیدت پیش کی جاتی ہے اور بقیہ پورا سال معاشرے میں اس استاد کی قدر نہیں ۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے ہم روایتی مسلمان ہیں ۔ رمضان المبارک لگتے ہی نمازیں شروع کردیں اور پھر عید کا چاند چڑھتے ہی نماز چھوڑ دیتے ہیں ۔

استاد کون ہے ؟
اگر میں اس سوال کو زیر بحث لاؤں تو لفظ "استاد" پر سیر حاصل گفتگو دیکھنے کو ملے گی ۔ علم اللہ پاک کی نعمت ہے جو قرآن و حدیث کی صورت اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا فرمایا گیا ۔ اور سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ رب العزت نے ایک استاد کا درجہ دیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے 23 سال کے مختصر دورانیے میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو پڑھایا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے جس کا مفہوم ہے " بے شک میں معلم (استاد) بنا کر بھیجا گیا ہوں " ۔
یہاں سے ایک استاد کی قد و منزلت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جس ہستی کے لیے کائنات بنائی گئی اسے اللہ رب العزت نے معلم کا پیشہ دیا۔
استاد وہ ہستی ہے جسے اگر میں والد کہوں تو کوئی مضائقہ نہیں ۔ والد اپنی اولاد کی تربیت کرتا ہے اور ایک استاد اس وقت بچے کی تربیت کرتا ہے جب وہ تختی پر الٹی ٹیڑھی لائنیں لگاتا ہے تو استاد اسے سمجھاتا ہے "بیٹا الف لکھو اور لکھو الف سے اللہ ، ب سے بسم اللہ "۔ جب ایک استاد"الف اور ب" سکھاتا ہے اور جب طالب علم "الف" لکھتا ہے تو یہ اس کا ثبوت ہوتا ہے کہ اللہ ہی وہ ذات ہے جو سب کچھ ہے اور "ب" لکھنے پر "بسم اللہ" یعنی ہمارے دین کا یا دنیا کا کوئی بھی کام ہو وہ بسم اللہ سے شروع ہوتا ہے۔
طالب علم کو یہ سب استاد ہی کی بدولت سمجھ آتا ہے اس لیے استاد کا طالب علم پر شروع سے احسان ہو جاتا ہے ۔
استاد وہ ہے جو تمیز سکھاتا ہے ۔ جو ادب سکھاتا ہے ۔ جو آداب معاشرت سکھاتا ہے۔ جو ایک نا بلد اور نا سمجھ کو انسان بنا کر انسانیت کا درس دیتا ہے ۔
استاد وہ ہے جو جنت کا راستہ دکھاتا ہے ۔ جو والدین کی قدر سکھاتا ہے۔ جو علم کی روشنی سے ہمارے قلوب کو منور و تابند فرما کر اسے دوسروں تک پہنچانے اور خود اس سے مستفید ہونے کا درس دیتا ہے ۔
استاد عزت سکھاتا ہے ۔ استاد محبت سکھاتا ہے ۔ استاد دنیاوی و اخروی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے درس دیتا ہے ۔
ایک استاد کی قدر مجھ نا چیز سے کیا ہو پائے گی۔ بس استاد کی اہمیت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج اساتذہ کی محنت و مشقت اور پیار و محبت سے میں دو چار لفظ جوڑ لیتا ہوں ورنہ میری کیا مجال اور اگر اساتذہ نہ سکھاتے تو میں کہاں سے دو چار لفظ سیکھتا؟
ماں کے پیٹ سے ؟
وہ تو ممکن ہی نہیں اس لیے اساتذہ کے مجھ پر بیشمار احسانات ہیں جن کا بدلہ دینا مجھ ناچیز کے لیے بہت مشکل ہے ۔
میرے استاد جی فرماتے ہیں "بچے شاگرد اگر استاد سے گریڈ میں اوپر بھی ہو تب بھی کہا جاتا ہے اس کا استاد کون تھا جس نے اسے پڑھایا" یعنی پیچھے استاد کی قدر ہوتی ہے کہ تربیت استاد ہی کی دی ہوئی ہے ۔
استاد ہیرے تراشتا ہے اپنے علم سے ۔ وہ ایک دھول مٹی میں پڑے ہیرے کو دھو کر چمکاتا ہے اور اسے علم کی روشنی کے سامنے کرتا ہے باقی ہیرا اپنی چمک خود دکھاتا ہے اور نام استاد کا ہوتا ہے "یہ احسان استاد کا ہے" ۔

مزے کی بات تو یہ ہے یہ تحریر بھی خالصتاً اساتذہ کی محبت میں لکھ رہا ہوں اور اگر اساتذہ مجھے قدر، عذت اور علم نہ سکھاتے تو کہاں ممکن تھا میں یہ نثر لکھنے کی جسارت کرتا ۔
آخر میں بس اتنا کہنا چاہوں گا اللہ میرے اساتذہ کو لمبی عمر عطا فرمائے صحت کے ساتھ جن کے احسانات کی وجہ سے آج میں نے لکھنا سیکھا ہے اور جو میرے اساتذہ فوت ہوگئے ہیں اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
جہاں بھی اساتذہ کرام ہیں اللہ ان کو صحت والی لمبی زندگی عطاء کرے اور ان کے مسائل کو ختم فرمائے۔

مولانا عثمان غنی حقانی

نیچے تصویر میں چند اساتذہ ہیں جن کے سامنے ہم سب نے زانوئے تلمذ تہہ کرکے علم کی تشنگی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے.

دعا ہے اللہ تعالی ہمیں اساتذہ کی قدر کرنے کی توفیق عطاۓ آمین فرمائے ۔

01/10/2022

29/09/2022

12/09/2022

کرامات اولیاء پر جو مناظرہ ہوا تھا ۔ مناظر اسلام حضرت مولانا مفتی محمد ندیم محمودی صاحب اور پیر حضرت مفتی گوہر علی شاہ صاحب کے درمیان اس کا نتیجہ ملا حظہ فرمائیے ۔۔۔۔۔۔۔۔

پیغام اسلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11/09/2022

پیغام اسلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10/09/2022

From : Islamic Media Sangu
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پشاورکےزیراھتمام عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کےفضائی مناظرکیساتھ خوبصورت جھلکیاں دیکھے اور آگے شیئر کریں شکریہ ۔


09/09/2022

انا للہ وانا الیہ راجعون
بانی و مهتمم جامعہ خالد بن ولید وہاڑی شیخ الحدیث حضرت مولانا ظفر احمد قاسم صاحب انتقال فرما گئے. احباب دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں.

07/09/2022

ختمِ نبوت جلسہ قصہ خوانی بازار پشاور سے براہ راست ۔۔۔

07/09/2022

ختم نبوت جلسہ قصہ خوانی بازار پشاور

07/09/2022

ختمِ نبوت جلسہ قصہ خوانی بازار پشاور سے براہ راست ۔۔۔ 2022

اپنے صدقات اور عطیات کو جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعہ متاثرین سیلاب تک پہنچائیں ۔۔۔۔۔۔۔جامعہ دارالافتاء والقضاء شمس الق...
05/09/2022

اپنے صدقات اور عطیات کو جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعہ متاثرین سیلاب تک پہنچائیں ۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ دارالافتاء والقضاء شمس القمر کالونی رینگ روڈ پشاور
رئیس دار الافتاء و القضاء : حضرت العلامہ مولانا مفتی غلام فرید حقانی صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکاؤنٹ نمبرز : 03025938608
03139755418





05/09/2022

اسلام ایک بلند پہاڑ ہے۔ ہم اس کا دفاع اس کے ختم ہونے کے خوف سے نہیں کرتے، بلکہ اس ڈر سے کرتے ہیں کہ اس پر چڑھنے والوں (مسلمانوں) کا راستہ نہ کٹ جائے۔
" - شیخ عبد العزيز الطريفي - "





02/09/2022

ہائے ماشاءاللہ
مناظر اسلام وکیل احناف حضرت مولانا مفتی محمد ندیم محمودی حفظہ اللہ
اور وکیل صحابہ حضرت مولانا مفتی نجیب اللہ فاروقی صاحب حفظہ اللہ ایک ساتھ
مفتی محمد ندیم محمودی صاحب حفظہ اللہ نے وضاحت کردی کہ
کچھ غلط فہمیاں تھی الحمدللہ سب دور ہوگئے اور ہمارے دونوں کا تعلق علماء دیوبند کے ساتھ ہے صرف محاذ جدا جدا ہے
Mashallah

29/08/2022

پٹرول سے گندگی اور نجاسات دور ہوتا سکتا ہے یا نہیں ؟




26/08/2022

مولوی بنے گا تو کھائے گا کہاں سے
آج ہر طرف مولوی ہی راشن پہنچا رہا ہے
سلام مولوی جی ۔۔۔۔

25/08/2022

‏سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں مولوی اوردیندار طبقات پیش پیش ہیں یا "انسانیت سب سے بڑا مذہب" والے.... لگتا ھے ثانی الذکر سارے سیلاب کی نظر ہو گئے ہیں. یا اپنے اپنے واٹر کولروں میں غرق ہو گئے ہیں۔

اس تصویر میں ملعون سلمان رشدی واضح طور پر زخمی نظر آرہا ہے، اطلاعات کے مطابق اس کی گردن پر گہرے زخم آئے ہیں اور اسکا آپر...
13/08/2022

اس تصویر میں ملعون سلمان رشدی واضح طور پر زخمی نظر آرہا ہے، اطلاعات کے مطابق اس کی گردن پر گہرے زخم آئے ہیں اور اسکا آپریشن کیا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کے بیانات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملعون پر حملہ 20 سے 30 سیکنڈ جاری رہا، اسے گردن اور سینے میں چھریوں کے تقریباً چھ گہرے زخم آئے ہیں۔
*اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امت ان جیسے شیروں سے کبھی بانجھ نہیں ہوگی، اللّٰہ نے اپنے دین کا کام لینا ہی ہے، پس خوش نصیب ہے وہ شخص جو اس عظیم الشان کام کو منتخب کرلے، اللّٰہ کا دین کسی کا محتاج نہیں..!*

_وإن تتولّوا يستبدل قوماً غيركم، ثمّ لايكونوا أمثالكم. الأية_
*ترجمہ: اگر تم پھر گئے تو اللہ تعالیٰ تمہارے بدلے کوئی اور قوم لائے گا، پھر وہ تمہاری طرح (روگردانی کرنے والی) نہیں ہوں گے*

خوشی کی خبر۔ 🤗👍👍🥰 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملعون سلمان رشدی کے وکیل اینڈریو وائلی کا تین گھنٹے پہلے کا بیان "سلمان رشدی وینٹیلیٹر پہ ہے، وہ بات چیت نہیں کر سکتا۔ بری خبروں کے لئے تیار رھیں۔ اسکی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے، اسکی ایک بازو کی رگیں بھی کٹ گئی ہیں اور اسکے جگر پہ خنجر کے وار سے گہرے زخم آئے ہیں"




12/08/2022

*امریکا میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو حملہ۔ گستاخ رسول شدید زخمی۔ انجام کو پہنچنے کا امکان۔*

*برطانوی نشریاتی ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سلمان رشدی پر حملہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں اس وقت ہوا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچا۔*

*رپورٹ کے مطابق جمعے کی صبح سی ایچ کیو 22 کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں سلمان رشدی کو خطاب کرنا تھا اور جیسے ہی وہ اسٹیج پر آیا ایک شخص نے اس پر حملہ کردیا۔*

*عینی شاہدین کے مطابق حملے کے فوری بعد سلمان رشدی کو وہاں سے لے جایا گیا جبکہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔*

*سلمان رشدی کو طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔*

سلمان رشدی پہ حملہ کرنے والا شیر*امریکا میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو حملہ۔ گستاخ رسول شدید زخمی۔ انجام کو پہنچنے کا امکا...
12/08/2022

سلمان رشدی پہ حملہ کرنے والا شیر

*امریکا میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو حملہ۔ گستاخ رسول شدید زخمی۔ انجام کو پہنچنے کا امکان۔*

*برطانوی نشریاتی ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سلمان رشدی پر حملہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں اس وقت ہوا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچا۔*

*رپورٹ کے مطابق جمعے کی صبح سی ایچ کیو 22 کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں سلمان رشدی کو خطاب کرنا تھا اور جیسے ہی وہ اسٹیج پر آیا ایک شخص نے اس پر حملہ کردیا۔*

*عینی شاہدین کے مطابق حملے کے فوری بعد سلمان رشدی کو وہاں سے لے جایا گیا جبکہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔*

*سلمان رشدی کو طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔*

جس جگہ سلمان رشدی ملعون پہ خنجر کے وار کئے گئے وہاں دیواروں پہ خون کے چھینٹے نظر ا رہے ہیں۔ دوسری تصویر میں سلمان رشدی خ...
12/08/2022

جس جگہ سلمان رشدی ملعون پہ خنجر کے وار کئے گئے وہاں دیواروں پہ خون کے چھینٹے نظر ا رہے ہیں۔ دوسری تصویر میں سلمان رشدی خنجر کے وار کے بعد زمین پہ گرا ہوا ہے۔

12/08/2022

#بریکنگ : مشہور گستاخِ رسول سلمان رشدی پہ لیکچر سے پہلے نیویارک میں خنجر سے حملہ کیا گیا ہے ۔ ابتدائی رپورٹ۔۔۔۔ اللہ کرے مردار ہو جاۓ 🤲

*اسلام اور مسلمانوں کی حقیقی دشمن ترکی کے صدر اردگان کی یوم عاشورہ میں شیعوں کی مجلس عزا میں شرکت*مسلمانوں کے خلاف عرب م...
11/08/2022

*اسلام اور مسلمانوں کی حقیقی دشمن ترکی کے صدر اردگان کی یوم عاشورہ میں شیعوں کی مجلس عزا میں شرکت*
مسلمانوں کے خلاف عرب ممالک میں یہ آدمی سر فہرست ہے ان کی باتوں کا کچھ بھروسہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#اسلامک #میڈیا #سنگو



04/08/2022

آخر کار ایم پی اے پی کے 72 انجینئر فھیم احمد نے سچ سب کے سامنے پیش کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04/08/2022

مناظرہ جمہوریت مفتی غلام فرید حقانی vs مفتی ندیم درویش
بتاریخ 04/08/2022
بروزِ جمعرات بمقام جامعہ دارالافتاء والقضاء شمس القمر کالونی رینگ روڈ پشاور


ایک حکیم سے کسی نے کہا کہ حکیم صاحب آپ کی بیوی مرگئ ، حکیم صاحب نے کہا کہ کوئی بات نہیں دوسری شادی کرلونگا ، پھر ایک شخص...
02/08/2022

ایک حکیم سے کسی نے کہا کہ حکیم صاحب آپ کی بیوی مرگئ ، حکیم صاحب نے کہا کہ کوئی بات نہیں دوسری شادی کرلونگا ، پھر ایک شخص نے کہا کہ حکیم صاحب آپ کا بیٹا مرگیا ، حکیم صاحب نے کہا کہ اللہ پاک اجر ثواب دے گا دوسرا بیٹا بھی دے دیگا ۔ اور آخر میں جب پھر کسی نے کہا کہ حکیم صاحب آپ کا بھائی مرگیا تو حکیم صاحب رونے لگے اور کہا کہ ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئ ۔ یہ میسیج اسلیے پوسٹ کر رہا ہوں کہ اللہ کے واسطے اپنے پیارے
بھائیوں کی قدر کریں چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا کیونکہ بھائ کی قدر اس وقت محسوس ہوتی ہے جب وہ نہیں ہوتا


اللہ پاک میرے پیارے بھائیوں اور تمام پیارے دوستوں کو ہمیشہ خوش اور آباد رکھیں .


جب سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كو ابولؤلؤ فيروز مجوسى نے نيزہ مارا تو آپ رض كو دودھ پلايا گيا جو پسليوں كى طرف سے نكل گيا۔طبي...
01/08/2022

جب سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كو ابولؤلؤ فيروز مجوسى نے نيزہ مارا تو آپ رض كو دودھ پلايا گيا جو پسليوں كى طرف سے نكل گيا۔
طبيب نے كہا:
اے امير المؤمنين! وصيت كر ديجيے اسليے كہ آپ مزيد زندہ نہيں رہ سكتے۔
سيدنا عمر رضى اللہ عنہ نے اپنے بيٹے عبداللہ كو بلايا اور كہا:
ميرے پاس حذيفہ بن يمان كو لاؤ۔ حذيفہ بن يمان وہ صحابى تھے جن كو رسول اللہﷺ نے منافقين كے ناموں كى لسٹ بتائى تھى، جس كو اللہ، اللہ كے رسول اور حذيفہ كے علاوہ كوئى نہ جانتا تھا۔۔۔

حذيفہ رضى اللہ عنہ حاضر ہوئے تو امير المؤمنين سيدنا عمر رضى اللہ عنہ گويا ہوئے جبكہ خون آپ كى پسليوں سے رس رہا تھا، حذيفہ! ميں تجھے اللہ كى قسم ديتا ہوں ، كيا رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين ميں ليا ہے كہ نہيں؟
حذيفہ رضى اللہ عنہ روتے ہوئے كہنے لگے :
اے امير المؤمنين! يہ ميرے پاس رسول اللہﷺ كا راز ہے، ميں اس كو مرتے دم تك كسى كو نہيں بتا سكتا۔۔۔
سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كہنے لگے: حذيفہ! بلاشبہ يہ رسول اللہﷺ كا راز ہے ، بس مجھے اتنا بتا ديجيے كہ رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين كے جدول ميں شمار كيا ہے يا نہيں؟
حذيفہ كى ہچكى بندھ گئى ، روتے ہوئے كہنے لگے: اے عمر! ميں صرف آپ كو يہ بتا رہا ہوں اگر آپ كے علاوہ كوئى اور ہوتا تو ميں كبھى بھى اپنى زبان نہ كھولتا، وہ بھى صرف اتنا بتاؤں گا كہ رسول اللہﷺ نے آپ كا نام منافقين كى لسٹ ميں شمار نہيں فرمايا۔

سيدنا عمر رضى اللہ عنہ يہ سن كر اپنے بيٹےعبداللہ سے كہنے لگے: عبداللہ اب صرف ميرا ايك معاملہ دنيا ميں باقى ہے۔۔۔ پِسر جانثار كہنے لگا: اباجان بتائيے وہ كون سا معاملہ ہے؟
سيدنا عمر رضى اللہ گويا ہوئے بيٹا، میں رسول اللہ اور ابوبكر رضى اللہ عنہ كے پہلو ميں دفن ہونا چاہتا ہوں۔۔۔

اے ميرے بيٹے! ام المؤمنين عائشہ رضى اللہ عنہا كے پاس جاؤ اور ان سے اجازت طلب كرو كہ عمر اپنے ساتھيوں كے پہلو ميں دفن ہونا چاہتا ہے۔۔۔ ہاں بيٹا، عائشہ رضى اللہ عنہا كو يہ نہ كہنا كہ امير المؤمنين كا حكم ہے بلكہ كہنا كہ آپ كا بيٹا عمر آپ سے درخواست گزار ہے۔۔۔
ام المؤمنين عائشہ رضى اللہ عنہا كہنے لگيں، ميں نے يہ جگہ اپنى قبر كے ليے مختص كر ركھى تھى، ليكن آج ميں عمر كے ليے اس سے دستبردار ہوتى ہوں۔۔۔

عبداللہ مطمعن لوٹے اور اپنے اباجان كو اجاز ت کا بتایا، سيدنا عمر رضى اللہ عنہ يہ سن كر اپنے رخسار كو زمين پر ركھ ديا، آداب فرزندى سے معمور بيٹا آگے بڑھا اور باپ كى چہرے كو اپنے گود ميں ركھ ليا ، باپ نے بيٹے كى طرف ديكھا اور كہا اس پيشانى كو زمين سے كيوں اٹھايا۔۔۔۔
اس چہرے كو زمين پر واپس ركھ دو، ہلاكت ہوگى عمر كے ليے اگر اس كے رب نے اس كو قيامت كے دن معاف نہ كيا۔۔۔ ! رحمك اللہ يا عمر

سيدنا عمر رضى اللہ عنہ بيٹے عبدأللہ كو يہ وصيت كركے اس دار فانى سے كوچ كر گئے:
جب ميرے جنازے كو اٹھايا جائے اور مسجد نبوى ميں ميرا جنازہ پڑھا جائے، تو حذيفہ پر نظر ركھنا كيونكہ اس نے وعدہ توڑنے ميں تو شايد ميرا حيا كيا ہو، لیکن دھيان ركھنا وہ ميرا جنازہ بھى پڑھتا ہے يا نہيں؟

اگر تو حذيفہ ميرا جنازہ پڑھے تو ميرى ميت كو رسول اللہﷺ كے گھر كى طرف لے كر جانا، اور دروازے پر كھڑے ہو كر كہنا : يا ام المؤمنين! اے مومنوں كى ماں، آپ كے بيٹے عمر كا جسد خاكي آيا ہے۔۔۔ ہاں يہاں بھي ياد ركھنا امير المؤمنين نہ كہنا عائشہ مجھ سے بہت حياء كرتى ہے۔۔۔ اگر تو عائشہ رضى اللہ عنہا اجازت مرحمت فرما ديں تو ٹھيك، اگر اجازت نہ ملے تو مجھے مسلمانوں كے قبرستان ميں دفنا دينا۔

عبداللہ بن عمر رضى اللہ عنہ كہتے ہيں ابا جان كا جنازہ اٹھايا گيا تو ميرى نظريں حذيفہ پر تھيں، حذيفہ آئے اور انھوں نے اباجان كا جنازہ پڑھا۔۔۔ ميں يہ ديكھ كر مطمعن ہوگيا، اور اباجان كى ميت كو عائشہ رضى اللہ عنہا كے گھر كى طرف لے كر چلے جہاں اباجان كے دونوں ساتھى آرام فرما تھے۔۔
دروازے پر كھڑے ہو كر ميں نے كہا: يا أمّنا، ولدك عمر في الباب هل تأذنين له؟
اماں جان! آپ كا بيٹا عمر دروازے پر كھڑا ہے، كيا آپ اس كو دفن كى جازت ديتى ہيں؟
اماں عائشہ رضى اللہ عنہا نے كہا: مرحبا ، امير المؤمنين كو اپنے ساتھيوں كے ساتھ دفن ہونے پر مبارك ہو۔ رضى اللہ عنہم ورضوا عنہ

اللہ راضى ہو عمر سے جنہوں نے زمين كو عدل كے ساتھ بھر ديا ، پھر بھى اللہ سے اتنا زيادہ ڈرنے والے، اس كے باوجود كہ رسول اللہﷺ نے عمر كو جنت كى خوشخبرى دى۔۔

یکم محرم الحرام شہادت عمر

30/07/2022

امت مسلمہ کاکنٹر یبیوشن عقیدہ ختم نبوت کی بقاء کے لیے لازوال بے مثال با وقار باوفارھا ھے 🌹
حضرت مولانا قاضی احسان احمد صاحب
مرکزی رھنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ❤

متفقہ فیصلہ ۔۔  مسجد قاسم علی خان کے مطابقیکم محرم الحرام 1444 ھ۔  بروزِ اتوار 31 جولائی 2022 ء کو ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔     ...
30/07/2022

متفقہ فیصلہ ۔۔
مسجد قاسم علی خان کے مطابق
یکم محرم الحرام 1444 ھ۔ بروزِ اتوار 31 جولائی 2022 ء کو ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

29/07/2022

متحدہ عرب امارات ° قطر ° ایران ° کراچی ° روالپنڈی راجہ بازار اور مختلف علاقوں میں سیلاب کی ویڈیوز جاری۔۔۔ استغفراللہ العظیم ۔۔۔۔۔۔۔۔



Address

Peshawar

Telephone

+923359343008

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Media Sangu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Islamic Media Sangu:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Peshawar

Show All