30/08/2024
🙏🏼📢📢📢لکی مروت:- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تیمور خان (PSP) نے پولیس آفسران اور جوانوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کیلے پولیس لائن میں اجلاس کا انعقا, اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن مرادخان سمیت تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات، سمیت پولیس افسران کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس، ایف ار پی ، ایلیٹ فورس اور RRF ،ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ،تھانہ جات،چوکیات اور گاردات میں تعینات پولیس جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا, ڈسٹرکٹ پولیس افیسر تیمور خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لکی مروت پولیس دلیر فورس ہیں, اور خیبر پختونخواہ پولیس کا شمار دنیا کی بہترین پولیس میں ہوتا ہے یہاں کے پولیس افسران اور جوان عوام الناس کی خدمت اور مدد کرنے میں دن رات کوشاں ہیں، پولیس اہلکاروں کی ویلفئیر، فلاح وبہبود کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے لکی مروت پولیس نے گزشتہ چار ماہ کے دوران مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، اور ڈکیتوں سمیت جراِئم عناصر کے خلاف موثر کاروائیوں کے بدولت بھرپور کامیاب حاصل کی ہیں, ڈی پی او نے اجلاس میں شریک پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور ان کےحل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود پولیس کے جوان پیشہ ورانہ کمٹمنٹ اور جانفشانی کیساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں. موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس کے ہر افسر اور جوان کو ہمہ وقت الرٹ رہتے ہوئے حفاظتی اوزار کا استعمال لازمی کرنا ہوگا. ڈی پی او نے واضح کیا کہ پولیس فورس میں تمام فیصلے میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر ہونگے. اہل اور پروفیشنل افسروں اور جوانوں کو آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کئے رہے ہیں. ڈی پی او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی اور جرائم کا خاتمہ کرکے دیر پا امن کے قیام اور خوشحال معاشرے کی تشکیل میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا.،پولیس کی ملازمت کا عین منشور خدمت اور عبادت ہے۔ لہذا آپ تمام اہلکار عوام کی خدمت کو نصب العین سمجھ کر اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیں۔ ڈی پی او مزید کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کرکے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرکے ہی دم لینگے. انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیاکہ ملکی مفاد اور عوام کی جان اور مال کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔🤗🤗🤗💕
What Is Going On In Lakki Marwat Lakki Marwat Police Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Lakki marwat police Lakki Marwat Police