22/08/2026
مسلم لیگ پنجاب کے فیس بک پیج سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں عمران خان کو جب رات کے وقت اسپتال لے جایا جا رہا تھا، اس موقع پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ جب عمران خان نے باہر دیکھا تو پنجاب میں ہونے والی ترقی کے منصوبے ان کے سامنے پیش کیے گئے۔
ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ پنجاب نے بہت ترقی کی ہے، سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان مختلف معاہدے ہوئے ہیں اور مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
لیکن ہم ان سے کہتے ہیں کہ اگر آپ عمران خان کو یہ سب ترقیاتی کام دکھا رہے ہیں تو ذرا یہ کام بھی دکھا دیں۔
کبھی پٹرول 20 روپے بڑھا دے اور صرف 0.03 پسے کم کر دے،
یہ بھی دکھا دیں۔
کبھی ڈیزل 30 روپے بڑھا دے اور صرف 0.01 پسے کم کر دے، یہ بھی دکھا دیں۔
کبھی پٹرول 10 روپے بڑھا دے اور صرف 0.03 پسے کم کر دے، یہ بھی دکھا دیں۔
سپریم کورٹ کو تقسیم کیا گیا اور فیڈرل آئینی عدالت بنائی گئی، یہ بھی دکھا دیں۔
فیڈرل آئینی عدالت میں سفارش کی سطح پر ججز لگائے گئے، یہ بھی دکھا دیں۔
’’صاف ستھرا پنجاب‘‘ کے نام پر کرپشن کی گئی، یہ بھی دکھا دیں۔
11 ارب روپے کا طیارہ اپنے خاندان کے لیے خریدا گیا، یہ بھی دکھا دیں۔
سرکاری وسائل کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا، یہ بھی دکھا دیں۔
میرٹ کے بجائے سفارش کو ترجیح دی گئی، یہ بھی دکھا دیں۔
پولیس میں سفارش کی بنیاد پر بھرتیاں کی گئیں، یہ بھی دکھا دیں۔
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا گیا، یہ بھی دکھا دیں۔
مہنگائی کے نام پر عوام کی کمر توڑی گئی، یہ بھی دکھا دیں۔
غریب کے لیے بجلی، گیس، پٹرول اور روزمرہ اشیاء مہنگی کی گئیں، یہ بھی دکھا دیں۔
اور پھر عوام سے کہا گیا کہ سب کچھ عوام کی بھلائی کے لیے کیا جا رہا ہے—یہ تضاد بھی دکھا دیں۔