21/10/2025
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ضلع خیبر آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ قبائلی اضلاع میں پائیدار امن، تعمیر و ترقی اور علاقائی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے ایک عظیم الشان "امن جرگہ" میں شرکت کرکے ضلع خیبر میں ایک نئی سفر کا آغاز کریں گے ،
25 اکتوبر کو ہونے والے "آمن جرگے" میں قبائلی مشران، علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، نوجوان قیادت، سماجی کارکنان، اور منتخب عوامی نمائندے شریک ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی شرکت نہ صرف جرگے کی اہمیت کو بڑھائے گی بلکہ علاقے میں قیامِ امن اور ترقی کےلئے ایک حوصلہ افزا پیغام بھی ثابت ہو گی۔
زاہد اللہ آفریدی پاکستان تحریک انصاف ضلع خیبر