SAID AFRIDI dara

SAID AFRIDI dara social media worker �

درہ آدم خیل کندی مزیدخیل کے خیال نواز ولد سیدنواز کا نماز جنازہ کل 10 مئی بروز ہفتہ صبح 9 بجے سوزوکی بیرہ سٹاف مزیدخیل پ...
09/05/2025

درہ آدم خیل کندی مزیدخیل کے خیال نواز ولد سیدنواز کا نماز جنازہ کل 10 مئی بروز ہفتہ صبح 9 بجے سوزوکی بیرہ سٹاف مزیدخیل پر ادا کیا جائے گا.
مرحوم. حاجی مشال مرحوم کا نواسہ اور فلک نواز کے چچازاد بھائی کا بیٹا تھا.
مرحوم خیال نواز ولد سیدنواز کو کل شام کے قریب کراچی میں ڈاکوں نے پرس اور موبائل نہ دینے تاخیر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا.
اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفرودس میں آعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

گل فراز  سرہ میلہ  بوستی خیل درہ ادم خیل وفات پا گیا جس کی نماز جنازہ بروز بدھ  مورخہ 30/04/2025 کو  بوقت  10.30 منٹ سرہ...
30/04/2025

گل فراز سرہ میلہ بوستی خیل درہ ادم خیل وفات پا گیا جس کی نماز جنازہ بروز بدھ مورخہ 30/04/2025 کو بوقت 10.30 منٹ سرہ میلہ قبریستان میں ادا کی جاٸے گی مرحوم منیجر ملک نورحبیب اور حاجی رحمت نور عرف متے کے بھتجا تھا اور خافظ نورفراز اور کوہاٹ جیل کے اسسٹنٹ سپرڈینٹ کے بھاٸی اور ملک اصغرخان اور سیعدنور کے چچازاد بھاٸی تھے

درہ آدم خیل کندی شگیوال تلم خیل حاجی صالح خان سعودی عرب میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے ھے. نماز جنازہ کل 26 اپریل بر...
25/04/2025

درہ آدم خیل کندی شگیوال تلم خیل حاجی صالح خان سعودی عرب میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے ھے. نماز جنازہ کل 26 اپریل بروز ہفتہ 10 بجے حاجی نورعلی کلے کے سامنے ادا کی جایئگی.
مرحوم. حاجی گل حواص کا بتیجھا اور ساحر خان کا چچازاد بھائی تھا. اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

15/04/2025

,افسوسناک خبر. درہ آدم خیل کندی شپلکی وال کے چنار گل ولد عجب گل جنازے وقت 30۔4
15/4/2025

افسوسناک خبر. درہ آدم خیل شینی کلے میں کندی شپلکی وال کے چنار گل ولد عجب گل کو موٹرسائیکل سواروں نے گولی مار کر قتل کر د...
15/04/2025

افسوسناک خبر. درہ آدم خیل شینی کلے میں کندی شپلکی وال کے چنار گل ولد عجب گل کو موٹرسائیکل سواروں نے گولی مار کر قتل کر دیا.. زرایع کے مطابق چنار گل چند دن پہلے سعودی عرب سے آیا تھا. آج صبح شینی کلے ہسپتال کے سامنے سے پشاور جاتا تھا کہ اچانک موٹرسائیکل پر دو آفراد آکر اسکو گولی مار کر قتل کردیا. تاھم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ اسکو کس نے قتل کیا.
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

گاؤں شریف خیل، زرغن خیل درہ آدم خیل حا جی رحیم کا بھتیجا، نور اللہ جان لال مین، شاہ گل، شیخ جان کا بھائی، اور صلاح الدین...
12/04/2025

گاؤں شریف خیل، زرغن خیل درہ آدم خیل
حا جی رحیم کا بھتیجا، نور اللہ جان لال مین، شاہ گل، شیخ جان کا بھائی،
اور صلاح الدین کا ولد صاحب مولا جان وفات پا چکا ہے
سب دوستوُں سے دعا کی درخواست ہے ـ نمازے جنازا آج رات 9:15 کو ملا نیکہ قبرستان میں ادا کیا جائیگا
12/4/2025

29/03/2025

سعودی عرب میں چاند نظر آگیا
میری طرف سے سب مسلمانوں کو عید مبارک ہو
SAID AFRIDI

ایک سیاح میکسیکو پہنچا، جہاں اس نے مقامی ماہی گیروں کی اعلیٰ مچھلیوں کی تعریف کی اور پوچھا:“انہیں پکڑنے میں کتنا وقت لگت...
22/03/2025

ایک سیاح میکسیکو پہنچا، جہاں اس نے مقامی ماہی گیروں کی اعلیٰ مچھلیوں کی تعریف کی اور پوچھا:
“انہیں پکڑنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟”

ماہی گیروں نے جواب دیا: “زیادہ نہیں!”

سیاح نے حیرت سے پوچھا: “پھر تم زیادہ شکار کیوں نہیں کرتے؟ زیادہ مچھلیاں پکڑ کر زیادہ کما سکتے ہو!”

ماہی گیروں نے مسکرا کر کہا: “ہمارا یہ شکار ہماری اور ہمارے خاندان کی ضروریات کے لیے کافی ہے۔”

سیاح نے مزید پوچھا: “تو باقی وقت میں کیا کرتے ہو؟”

انہوں نے جواب دیا: “ہم دیر تک سوتے ہیں، تھوڑا شکار کرتے ہیں، اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہیں، بیویوں کے ساتھ کھاتے ہیں، دوستوں کے ساتھ شام گزارتے ہیں اور خوش رہتے ہیں۔”

سیاح جوش سے بولا:
“میرے پاس ہارورڈ سے ماسٹرز ہے، میں تمہاری مدد کر سکتا ہوں! اگر تم زیادہ شکار کرو، زیادہ بیچو، ایک بڑا جہاز خریدو، پھر دوسرا، تیسرا، یہاں تک کہ پورا بیڑہ بنا لو، تو ایک دن اپنی فیکٹری بھی کھول سکتے ہو! پھر گاؤں چھوڑ کر کسی بڑے شہر جاؤ، کاروبار کرو، اور کروڑوں کماؤ!”

ماہی گیروں نے پوچھا: “یہ سب کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟”

سیاح: “بیس، پچیس سال!”

ماہی گیر: “اور اس کے بعد؟”

سیاح خوش ہو کر بولا: “پھر تم ریٹائر ہو سکتے ہو، کسی ساحلی گاؤں میں جا کر سکون سے زندگی گزار سکتے ہو، دیر تک سو سکتے ہو، بچوں کے ساتھ کھیل سکتے ہو، بیویوں کے ساتھ کھا سکتے ہو، اور شام دوستوں کے ساتھ گزار سکتے ہو۔”

ماہی گیروں نے مسکرا کر جواب دیا:
“یہ تو ہم ابھی بھی کر رہے ہیں! تو پھر پچیس سال کی مشقت کیوں؟”



زندگی کی دوڑ میں ہم اکثر خوشی کو ایک ایسی منزل سمجھتے ہیں جو محنت، دولت، اور کامیابی کے بعد ملے گی، مگر کبھی سوچا؟

کیا خوشی وہی نہیں جو ابھی ہمارے پاس ہے؟

ہم اپنی صحت، خاندان، اور آخرت کو پسِ پشت ڈال کر دن رات بھاگ دوڑ میں لگے رہتے ہیں،
یہ سوچ کر کہ جب ہمارے پاس سب کچھ ہوگا، تب ہم خوش ہوں گے۔

مگر جب طاقت ختم ہو جائے،
جوانی گزر جائے،
موت سر پر آ کھڑی ہو،
تو پھر وہ خوشی، جس کے لیے سب کچھ قربان کیا،
کیا واقعی وہی خوشی ہوگی جس کی ہمیں تلاش تھی؟

زندگی کی خوبصورتی توازن میں ہے۔
نہ بے مقصد بھاگنا، نہ رک کر کھو جانا۔
بس ہر لمحہ جینا اور وہ خوشی محسوس کرنا، جو حقیقت میں ہمیشہ ہمارے قریب ہی تھی۔_______________

شادیوں کا ورلڈ ریکارڈ:38 سالہ خاتون کی 55 شادیاں، گنیز بک میں درجعالمی ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں۔ مگر یہ ریکارڈ شای...
08/02/2025

شادیوں کا ورلڈ ریکارڈ:
38 سالہ خاتون کی 55 شادیاں، گنیز بک میں درج

عالمی ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں۔ مگر یہ ریکارڈ شاید ہی کوئی توڑ سکے۔شمال مغربی افریقہ کے مسلم ملک موریطانیہ کی ایک خاتون نے شادیوں کی نصف سنچری مکمل کر کے عالمی ریکارڈ قائم فرما لیا ہے۔ ”سلم“ نامی خاتون نے صرف 35 برس میں شادیوں کی نصف سنچریاں مکمل کیں، جس پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے زیادہ شادیاں کرنے والی خاتون کے طور پر درج کرلیا گیا ہے۔ 50 شادیوں کے بعد بھی سلم کا کیریئر ختم نہیں ہوا۔ اس کے بعد وہ مزید 5 بار دلہن بنیں۔ اب 38 سال میں ان کے شادیوں کا "اسکور" 55 تک پہنچ چکا ہے۔
سلم کی سب سے طویل شادی 15 برس تک چلی، جبکہ بعض شادیاں 2 دن میں ہی انجام کو پہنچ گئیں۔ سلم کو اپنے ازدواجی کیریئر کے تمام شوہروں کے نام یاد ہیں اور وہ ان شادیوں کی ناکامی کا بنیادی سبب اپنی حد سے زیادہ غیرت کو قرار دیتی ہے۔ امریکی نیوز چینل سی این این عربی کے مطابق موریطانیہ میں ایک ایسی خاتون منظر عام پر آئی ہے، جسے دنیا میں سب سے زیادہ شادیاں کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
مقامی ٹی وی چینل ”الساحل“ کو انٹرویو دیتے ہوئے ”سلم“ نامی 38 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی شادی شدہ زندگی کا آغاز 12 برس کی عمر میں ہی ہو گیا تھا اور ان کے اس ازدواجی سفر میں مختلف قسم کے مرد شریک ہوتے رہے۔ خاتون کے مطابق ان کی طویل ترین شادی 15 سال تک چلی، جب کہ بعض شادیاں 3 ماہ، بعض 2 ہفتے اور بعض تو 2 دن میں ہی اپنے انجام کو پہنچ گئیں۔ سلم خاتون کے مطابق، ان تمام شادیوں کی ناکامی کا بنیادی سبب ان کی حد سے زیادہ غیرت ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ میں معمولی بات کو بھی برداشت نہیں کر سکتی۔ اس لئے میری غصیلی طبیعت کو زیادہ تر شوہر برداشت نہ کر سکے، جس کا نتیجہ طلاق کی صورت میں نکلتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ میری شادیوں کی ناکامی میں شوہروں کے کردار کو بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ سلم کے بقول شوہروں کے حسد اور ان کا غیر ذمہ دارانہ رویہ مجھے علیحدگی پر مجبور کردیتا تھا، تاہم 55 میں سے صرف 3 شوہر ایسے تھے، جن کے ساتھ رہ کر سلم خاتون نے خود کو محفوظ تصور کیا۔
سلم کا کہنا ہے کہ ازدواجی سفر میں شریک ہونے والے تمام شوہروں کے نام انہیں اچھی طرح یاد ہیں۔ دوران انٹرویو انہوں نے بعض شوہروں کے نام بھی لئے۔ تاہم بعض شوہروں کے نام انہوں نے اس لئے نہیں لئے کہ ان کے ساتھ انتہائی تلخ یادیں وابستہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، سلم نے شادیوں کی نصف سنچری مکمل کر کے امریکی خاتون لِنڈا وولف (Linda Wolfe) کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے، جس کا نام سب سے زیادہ شادیاں کرنے والی خاتون کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔ لنڈا وولف نے اپنے ازدواجی کیریئر میں 23 شوہروں سے عقد نکاح کیا تھا۔ اب اس کی جگہ موریطانیہ کی سلم کا نام درج کرلیا گیا۔ سلم نے کئی برس پہلے ہی یہ ریکارڈ قائم کرلیا تھا، تاہم انہوں نے زیادہ شادیاں ریکارڈ قائم کرنے کے لئے نہیں کی تھیں، بلکہ ان کے وہم و گمان بھی نہ تھا کہ انہوں نے ایک ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہے، جو اب تک کسی کے نصیب میںنہیں آیا اور اس سے انہیں عالمی شہرت حاصل ہو جائے گی۔ اس لئے ان کی جانب سے یہ انکشاف ابھی ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا گیا۔
دوران انٹرویو سلم نے اپنی ہم وطن خواتین کے نام پیغام میں کہا کہ وہ میری پیروی ہرگز نہ کریں۔ پہلا شوہر جیسا بھی ہو اس کے ساتھ گزر بسر کریں۔ اچھے سے اچھے شوہر کی تلاش میں خاتون کہیں کی نہیں رہتی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایک انتہائی دلچسپ بات ہے کہ موریطانیہ میں ایک طرف خواتین کی بہت بڑی تعداد غیر شادی شدہ ہے، مختلف وجوہات کی بنا پر انہیں مناسب رشتے نہیں مل رہے تو دوسری طرف ”سلم“ نے38 برسوں کے دوران 55 مردوں سے شادیاں کیں۔ رپورٹ کے مطابق موریطانیہ کے مرد اسی خاتون سے شادی کو ترجیح دیتے ہیں، جو خوب فربہ ہو، اس لئے کمزور جسم والی عورتیں کنواری رہ جاتی ہیں، جبکہ اس صحرائی ملک میں خواتین کا مہر بھی اتنا زیادہ رکھا جاتا ہے، جسے ہر کوئی افورٹ نہیں کر سکتا، اس لئے بہت سے مرد بھی غیر شادی شدہ رہ جاتے ہیں۔
موریطانیہ خطے کی واحد ریاست ہے، جہاں طلاق کو ایک سماجی روایت کی حیثیت حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں طلاق جیسے منفی عمل کے روزمرہ کی بنیاد پر وقوع پذیر ہونے والے واقعات نے خاندانی نظام کو تباہ کر دیا ہے۔ طلاق کے بڑھتے رجحان نے 44 فیصد عائلی اور سماجی نظام کو درہم برہم کر دیا ہے، لیکن صنف نازک اس منفی طرز عمل کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ ہیں۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق موریطانوی سماج ”چٹ میں شادی، پٹ میں طلاق“ کے اصول پر چل رہا ہے۔ عورتوں کو وقت نکاح نہ صرف نان نفقے اور رہائش جیسی کسی بنیادی سہولت کا حق نہیں دیا جاتا، بلکہ خواتین کے ”حق مہر“ جیسے شرعی فریضے کی ادائیگی بھی نہیں کی جاتی۔ خواتین کو طلاق کے بعد دوہرا بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ طلاق کے بعد ”عرصہ عدت“ گزارنے تک نان نفقہ سابقہ شوہر ہی کے ذمہ ہونا چاہیے، لیکن موریطانیہ میں تو مطلقہ کو سابقہ شوہر کے بچوں کو بھی خود ہی پالنا پڑتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موریطانیا میں عقد نکاح کے دوران شوہر کہتا ہے کہ ”وہ اپنی بیوی کے نان نفقہ کا ذمہ دار نہیں۔ عورت اپنے معاملات کی خود ہی یا اس کا ولی ذمہ دار ہو گا۔“ اس کے بعد یہ شرط نکاح نامے میں درج کر لی جاتی ہے۔ اس شرط کے ساتھ عورت کو یہ اختیارحاصل ہوتا ہے کہ ”وہ نباہ نہ ہونے کی صورت میں خود ہی اپنی طلاق کا فیصلہ کرے گی۔“ اس شرط کی رو سے طلاق کا اختیار شوہر کے بجائے بیوی کو حاصل ہوتا ہے اور بیوی ذرا سی بات پر خود کو طلاق دے کر چلی جاتی ہے۔ اس لئے موریطانیہ میں طلاق کا رجحان بہت زیادہ ہے۔

06/02/2025
تلاش ورثاء ایمرجنسی اس بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے نام خانزادہ خان ولد تاج محمد خان تعلق مردان سے ہے جو کہ  اس وقت درہ آدم ...
04/02/2025

تلاش ورثاء ایمرجنسی
اس بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے نام خانزادہ خان ولد تاج محمد خان تعلق مردان سے ہے جو کہ اس وقت درہ آدم خیل ویلفیئر ہسپتال میں موجود ہے،
کوئی بھی جانتا ہو تو درہ آدم ویلفیئر ہسپتال قاسم خیل جلد پہنچ جائیں،شکریہ

انتہائی افسوس ناک خبر درہ آدم خیل قوم زرغن خیل گاؤں ملا ن  ہاشم خان کا بیٹا مرحوم انتظار اور فرید خان کا بھتیجا قاسم کا ...
20/01/2025

انتہائی افسوس ناک خبر درہ آدم خیل قوم زرغن خیل گاؤں ملا ن ہاشم خان کا بیٹا مرحوم انتظار اور فرید خان کا بھتیجا قاسم کا بھائی عارف خان وفات پا چکا ہے نماز جنازہ آج بروز پیر 20جنوری صبح 11بجکر30منٹ پر ملا نیکہ قبرستان میں ادا کیا جائے

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SAID AFRIDI dara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share