Tribal Times

Tribal Times Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tribal Times, Media/News Company, 12, Peshawar.

11/07/2025

جنوبی وزیرستان اپر تحصیل سرویکئ بروند میں موبائل نیٹ ورک تین دنوں سے بند کیا گیا ہے؟ لوگوں کو بڑی پریشانی کا سامنا ہے، یہ صورتحال بہت تشویشناک ہے ا !😰

18/06/2025

ٹانک #
ٹانک،ڈیرہ روڈ پر ہتھالہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے DEO ایجوکیشن شیر محمد کو اور 3 دیگر آفیسر سمیت اغواء کرلیا

لکی مروت: دہشتگردوں نے بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین پائپ لائن بارودی مواد سے اڑا دی۔دھماکے کے بعد گیس نے آگ پکڑ...
18/06/2025

لکی مروت: دہشتگردوں نے بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین پائپ لائن بارودی مواد سے اڑا دی۔

دھماکے کے بعد گیس نے آگ پکڑ لی اور بڑے پیمانے پر گیس کا اخراج شروع ہوا۔

سیکیورٹی فورسز کے دستے جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردیئے گئے ہیں۔ گیس پائپ لائن کو تورواہ نامی برساتی نالے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

غله زیات شوي دي زه هم خپل برنډ څپلې ساتلو لپاره داسی کوم😐😑😐
15/06/2025

غله زیات شوي دي زه هم خپل برنډ څپلې ساتلو لپاره داسی کوم
😐😑😐

15/06/2025

اے ماسیدے ڈاخٹر دائی 😁

زندگی سادہ تھی۔ خانہ بدوشی، مویشی، ریوڑ، چرواہا، ماہیے، ٹپے، شلوک . . .  میلے ٹھیلے، کھیتی باری، عاشقی، پردیسی، جدائی  ....
15/06/2025

زندگی سادہ تھی۔ خانہ بدوشی، مویشی، ریوڑ، چرواہا، ماہیے، ٹپے، شلوک . . . میلے ٹھیلے، کھیتی باری، عاشقی، پردیسی، جدائی . . . پھر بیچ میں انسانی لالچ، حرص اور حسد آ گیا . . جس کا نتیجہ جنگوں کی شکل میں نکلا۔ رومانس ختم ہو گیا، گیت خاموش ہو گئے اور دنیا ویسٹ لینڈ بن گئی . . 💔

19 گریڈ کا پروفیسر 70cc موٹر سائیکل پر سوار ڈمپر کے نیچے آ کر شہید ہو گیا۔ افسوس ہے ایسے نظام پر جہاں 19 گریڈ کا پروفیسر...
14/06/2025

19 گریڈ کا پروفیسر 70cc موٹر سائیکل پر سوار ڈمپر کے نیچے آ کر شہید ہو گیا۔ افسوس ہے ایسے نظام پر جہاں 19 گریڈ کا پروفیسر جس کی جوانی علم کی روشنی پھیلاتے ہوئے گزری اور اسکی موت بھی علم کی روشنی پھیلاتے ہوئے ہوئی وہ کباڑ سے خریدی 70 موٹر سائیکل پر ڈمپر کے نیچے آجاتا ہے جبکہ 17 گریڈ کا اسسٹنٹ کمشنر دو کروڑ کی لینڈ کروزر میں چھ پولیس کمانڈوز کی حفاظت میں پیاز ٹماٹر کی ریڑھیاں الٹی کرتا ہے
19 گریڈ کا پروفیسر استاد چھ لاکھ کی پرانی مہران نہیں خرید سکتا 14 گریڈ کا ایس ایچ او حیات آباد ڈی ایچ اے اور کراچی کے بحریہ ٹاؤن میں دس کروڑ کا بنگلہ خرید لیتا ہے !!

بارہ گریڈ کا پچاس ہزار روپے تنخواہ لینے والے پٹواری کا بینک بیلنس تیس تیس کروڑ روپے ہوتا ہے اور وہ سو سو ایکڑ زرعی زمینوں کا مالک بن جاتا ہے جبکہ 19 گریڈ کا پروفیسر پوری زندگی کرائے کے مکان میں گزار دیتا ہے۔ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر کے پاس بیٹی کی شادی کے لئے پیسے نہیں ہوتے جبکہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا ہیڈ کانسٹیبل بیٹی یا بیٹے کی شادی میں پچاس لاکھ روپے اڑا دیتا ہے !!فالو کریں تاکہ ایسے مسائل کا اواز اٹھانا مظبوط بنے

14/06/2025

وہ جو ڈیڑھ سال سے غ زہ کے معصوم بچوں/ خواتین اور بزرگوں کے بھاگنے پر ہنستے تھے آج خود روتے ہوئے بھاگ رہے ہیں،
اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے،الحمداللہ

11/06/2025

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی کردار کشی پختونخوا ڈیجیٹل فیسبک چینل کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش 37 کروڑ روپے کے منصوبے حیات آباد جاگنگ اور سائکل ٹریک کو 7 ارب روپے کا منصوبہ بناکر پیش کیا گیا، انسانیت کی فلاح کے لیے کامیاب ترین منصوبے نشے سے پاک پشاور مہم کے حوالے سے بھی عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش فیسبک چینل کی جانب سے چند گھنٹوں میں 5 پوسٹ اپلوڈ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدنامی کے لیے 10 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کی پشاور میں موجودگی کا دعویٰ کمشنر پشاور ڈویژن اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو زمہ دار قرار دیا گیا پختونخوا ڈیجیٹل فیسبک چینل نشے سے پاک پشاور مہم میں کرپشن کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والوں کو کوئی بڑا عہدہ نہیں دیا جائے، کمشنر پشاور، وزیر اعلیٰ اور گورنر کا تعلق پشاور سے ہونا چاہیے فیسبک چینل کے مہمان کی عجیب منطق

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 10 جون کو ایک فیسبک چینل پختونخوا ڈیجیٹل کی جانب سے حیران کن طور پر چند گھنٹوں میں 5 پوسٹ اپلوڈ کی گئی جس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی کردار کشی کی ناکام کوشش کی گئی
اپلوڈ کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ کمشنر پشاور ڈویژن کی زیرِ نگرانی صوبائی حکومت کی نشے سے پاک پشاور مہم میں کرپشن کی گئی تاہم کرپشن کے حوالے سے کوئی اعداد و شمار پیش نہیں کئے گئے اور نہ ہی بتایا گیا کہ کہاں کس مد میں کرپشن کی گئی اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیا گیا بتایا گیا کہ 50 کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود پشاور نشے کے عادی افراد سے بھرا پڑا ہے تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے نشے سے پاک پشاور مہم کے تین ادوار میں 38 سو افراد کا کامیابی سے علاج کیا گیا جس کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر زبردست پزیرائی حاصل ہوئی، اس وقت مختلف حقیقت پسندانہ زرائع کے مطابق 3 سو سے 4 سو کے قریب نشے کے عادی افراد پشاور کے سڑکوں پر موجود ہیں جن کو رواں ہفتے نشے سے پاک پشاور مہم کے چوتھے مرحلے میں تحویل میں لیکر علاج کے لیے بحالی مراکز منتقل کیا جائے گا جس سے پشاور نشے کے عادی افراد سے پاک پاکستان کا پہلا شہر بن جائے گا جو کہ ایک کامیاب ترین منصوبہ ہے جس میں گھروں سے بے دخل کئے گئے ہزاروں نشے کے عادی افراد کا کامیابی سے علاج کرکے خاندانوں کے حوالہ کیا گیا نشے سے پاک پشاور مہم کے چوتھے مرحلے میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ فنڈز سے ابھی تک کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا گیا اور رقم سوشل ویلفیئر کے پاس محفوظ ہے اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت پشاور کی خوبصورتی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے شروع کئے گئے منصوبے پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کو بھی بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اسی منصوبے کے تحت تکمیل کے آخری مراحل میں داخل حیات آباد پشاور میں 6 کلومیٹر پر محیط اپنی نوعیت کے پہلے جاگنگ اور سائکل ٹریک کے 37 کروڑ روپے کے منصوبے کو 7 ارب روپے کا منصوبہ بناکر 7 ارب روپے کی لاگت سے صرف ایک جنگلے کی تعمیر کا بتایا گیا تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے 6 کلومیٹر پرمحیط حیات آباد جاگنگ اور سائکل ٹریک صوبے کا اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کے ہر ایک کلومیٹر پر جدید آرام گاہیں تعمیر کی جائیں گی جن میں اوپن جم، واش رومز، گزیںبو، ورزش اور کھیل کود کے لیے دیگر جدید انتظامات کیے گئے ہیں جاگنگ اور سائکل ٹریک الگ الگ بنائے گئے ہیں اور منصوبے پر صرف 37 کروڑ روپے لاگت آئی ہے جس کو 7 ارب روپے کا منصوبہ بناکر عوام کو گمراہ کرنے کوشش کی گئی ہے اس کے علاوہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدنامی کے لیے پشاور میں دس لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کی آبادکاری کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے اور اس کی زمہ داری کمشنر پشاور ڈویژن اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر عائد کی گئی ہے تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے غیر قانونی افراد کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن اور ان کو ملک بدر کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اس سلسلے میں بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا، اس کے ساتھ ساتھ اپ لوڈ کئے گئے ایک اور پوسٹ میں عیدالاضحی کے موقع پر مثالی صفائی اور دیگر انتظامات کو زیرو سے ضرب دینے کی کوشش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر اہم سرکاری عہدے دار اپنے اپنے آبائی علاقوں کو چلے جاتے ہیں اور پشاور کو لاوارث چھوڑ دیا جاتا ہے حالانکہ عیدالاضحی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت پشاور میں آمن و امان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مثالی صفائی کی گئی ہزاروں ٹن آلائشوں اور قربانی کے جانوروں کی باقیات بروقت ٹھکانے لگائیں گی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود عید الاضحی کے پہلے اور دوسرے روز پشاور میں موجود تھے صفائی مہم کو عوامی حلقوں کی جانب سے زبردست پزیرائی حاصل ہوئی، فیسبک چینل کے لیے ایک ایسے مہمان کی خدمات حاصل کی گئی جنہوں نے چند ماہ قبل سیل کئے گئے ایک نجی مسافر اڈے کو ڈی سیل نہ کرنے پر ڈویژنل انتظامیہ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو سنگین نتائج کی دہمکیاں دی تھی نجی مسافر اڈے کو مسافروں کی جانب سے ناکافی سہولیات، زائد کرایہ وصولی اور کٹھارہ بسیں چلانے پر سیل کیا گیا تھا جن کے مالکان کے ساتھ پروگرام کے مہمان کے مبینہ مراسم تھے فیسبک چینل کی جانب سے کمشنر پشاور ڈویژن کی کردار کشی پر چینل اور مہمان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں نیشنل اکاونٹی بلٹی بیورو، اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں کو دعوت دیتے ہیں کہ نشے سے پاک پشاور مہم، پشاور اپ لفٹ پروگرام اور ان کی زیر نگرانی دیگر منصوبوں کا آڈٹ کریں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوسکے ان کا کہنا ہے کہ نشے سے پاک پشاور مہم محض اللہ تعالیٰ کی رضا اور انسانیت کی خدمت کے لیے شروع کیا جس میں صوبائی حکومت نے بھرپور تعاون کیا جس کے باعث صوبائی دارالحکومت پشاور میں نشے کے عادی افراد کا کافی حدتک صفایا کیا گیا اور باقی ماندہ افراد کو بھی رواں ہفتے تحویل میں لے کر بحالی مراکز منتقل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے زرائع استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کردار کشی کرنے والوں کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے ان کو سامنے آنے اور تمام الزامات کے ثبوت پیش کرنے کا چیلنج دیا

ایئرلینڈر 10 ماحول دوست جہاز :یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ہے ۔اس کی لمبائی تقریباً 302 فٹ ہے یعنی یہ ایک فٹ بال گراؤ...
11/06/2025

ایئرلینڈر 10 ماحول دوست جہاز :

یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ہے ۔اس کی لمبائی تقریباً 302 فٹ ہے یعنی یہ ایک فٹ بال گراؤنڈ سے بھی لمبا ہے۔

اس کی رفتار 148 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اسکی رفتار عام ہوائی جہازوں کی نسبت کم ہے۔ مگر اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ فضا میں طویل وقت تک برقرار رہ سکتا ہے۔

یہ جان کر آپ کو یقینا حیرانی ہوگی کہ "ایئرلینڈر 10" مسلسل پانچ 5 دن تک فضا میں رہ سکتا ہے، جو اسے دنیا کی طویل ترین پروازوں کے لئے بہترین بناتا ہے۔

برطانیہ کے سائنس دانوں نے ایئرلینڈر 10 کو "ماحول دوست" بنانے پر خاص توجہ دی ہے۔

یہ روایتی ہوائی جہازوں کے مقابلے میں تقریباً 75 فیصد کم کاربن کا اخراج کرتا ہے،، جو اسے ماحولیاتی لحاظ سے بہترین بنا دیتا ہے۔

اس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ طیارہ تقریباً 10 ٹن وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تقریباً 100 مسافروں کو ایک وقت میں لے جا سکتا ہے۔

ایئرلینڈر 10 کی کھڑکیاں بڑی اور panoramic ہیں، جو سیاحوں کے لئے خوب صورت نظارے فراہم کرتی ہیں۔
!!

11/06/2025

*’کوئی سرکاری یا غیر سرکاری اہلکار رشوت لے تو بتائیں، شکایت فوری سنی جائے گی‘، سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم، موبائل نمبر جاری*

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے "اینٹی کرپشن ہاٹ لائن" قائم کردی۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق اقدام اعلیٰ عدلیہ میں احتساب اور عوام کو فوری انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بدعنوانی سے پاک ماحول کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عوام کے نام پیغام بھی جاری کیا اور کہاکہ نظام عدل اور بالخصوص سپریم کورٹ میں تیز ترین انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، گزشتہ پانچ ماہ میں دائر 7633 نئے کیسز کے مقابلے میں 11779 کیسز کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ نئے ججوں کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی، آپ کا مقدمہ سپریم کورٹ میں دائر ہے تو فیصلہ بہت جلد میرٹ کی بنیاد پر ہو جائے گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ اگر کوئی سرکاری یا غیر سرکاری شخص رشوت طلب کرے تو فوراً مجھے اطلاع دیں، رشوت اور سفارش سے متعلق میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں اور یقین دلاتا ہوں نہ صرف آپ کا نام خفیہ رکھا جائے گا بلکہ شکایت کی فوری سنوائی ہو گی۔

*سپریم کورٹ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کا نمبر 03264442444 ہے جس پر 24 گھنٹے شکایت کی جاسکتی ہے۔*

مرغا بننے کے فوائد مرغا بننے سے کولہوں، ہیمسٹرنگز، اور پنڈلیوں کو کھینچتی ہے، رانوں اور گھٹنوں کو مضبوط کرتی ہے، ریڑھ کی...
10/06/2025

مرغا بننے کے فوائد

مرغا بننے سے کولہوں، ہیمسٹرنگز، اور پنڈلیوں کو کھینچتی ہے، رانوں اور گھٹنوں کو مضبوط کرتی ہے، ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط اور لچکدار رکھتی ہے، تناؤ، اضطراب، ڈپریشن، اور تھکاوٹ کو کم کرتی ہے، دماغ کو پرسکون کرتی ہے اور اعصاب کو سکون دیتی ہے، ریڑھ کی ہڈی، گردن، اور کمر میں تناؤ کو دور کرتی ہے، اور پیٹ کے پٹھوں کو فعال کرتی ہے۔
ہمیں اپنے تمام اساتذہ اکرام کا شکریہ چاہیے جنھوں نے ہمیں بچپن میں شاندار ایکسرسائز کروا کر ہمیں تندرستی کی راہ پر گامزن کیا۔۔۔۔

Address

12
Peshawar
2222

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tribal Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share