02/02/2026
یہ کسی غریب، لاوارث انسان کی قبر نہیں…
یہ اس شخص کی آخری آرام گاہ ہے جس کے پاس دنیا کی مہنگی ترین زمینوں پر محلات تھے… مگر اپنی قبر کے لیے ایک گز زمین سے زیادہ نہ لے سکا۔
یہ وہ انسان تھا جو لندن، پیرس اور جنیوا جیسے شہروں میں
20 عالی شان عمارتوں اور فائیو اسٹار ہوٹلوں کا مالک تھا۔
اس کی کمپنی میں 70 ہزار لوگ ملازمت کرتے تھے۔
اس کے گھر میں سینکڑوں ملازمین اور خدام موجود رہتے تھے۔
📊 2008 میں عالمی جریدہ فوربس نے اس کی دولت کا تخمینہ
14 ارب ڈالر لگایا تھا۔
🚢 اس کی ملکیت میں 33 آئل کیریئر جہاز تھے۔
یہ اس کے عروج کا وقت تھا —
دولت… شہرت… اعزازات… اختیار… سب کچھ اس کے قدموں میں تھا۔
عرب ممالک میں رہنے والے خوب جانتے ہیں
الخرافی کمپنی کتنی بڑی سلطنت تھی۔
لیکن پھر…
💔 ایک ہارٹ اٹیک آیا
اور موت نے اسے ایک لمحے کی مہلت بھی نہ دی۔
اس کچی قبر کے مکین کو دنیا
ناصر الخرافی کے نام سے جانتی ہے۔
کویت میں پیدا ہوا… قاہرہ میں وفات پائی…
اور آخرکار مٹی کے ایک سادہ گڑھے میں اتر گیا۔
اے انسان…!
جو اپنی دولت، شہرت اور جوانی پر ناز کرتا ہے
یاد رکھ…
آخرکار
✔️ نہ محل ساتھ جائے گا
✔️ نہ بینک بیلنس
✔️ نہ اختیار
منزل سب کی یہی مٹی ہے۔
بخدا… اس انجام سے کوئی فرار نہیں۔