24/09/2025
بھائی خیل شیخمل خیل میں حاجی زاہد شینواری نے مختلف علاقوں کے مشران کو دعوت دی، جس میں مقامی عمائدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے حاجی زاہد شینواری نے کہا کہ ان کا اور حاجی مولا کے درمیان ایک زمین پر تنازعہ چل رہا ہے، جس کے باعث دونوں فریقین کو مسائل کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق حاجی مولا روزانہ ان کے خلاف تھانے میں پرچے درج کراتے ہیں، جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
حاجی زاہد شینواری نے کہا کہ وہ اس زمین کے معاملے پر قسم اٹھانے کے لئے تیار ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تنازعے کے باعث ان کے خاندان کو مالی اور جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حاجی مولا مختلف افراد کو اغواء کرتا ہے اور بعض اوقات بندوق کے زور پر لوگوں سے رقوم وصول کرتا ہے، یہاں تک کہ متعدد افراد سے گاڑیاں فروخت کرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا حاجی مولا کے ساتھ کسی قسم کا لین دین نہیں ہے اور اس حوالے سے وہ تھانے اور ڈی آر سی انچارج کے سامنے اعلان کر چکے ہیں کہ اب ان کے درمیان کوئی تعلق باقی نہیں رہا۔ ان کے بقول علاقے میں چند افراد حاجی مولا کو اپنے مفادات کے لئے غلط انداز میں استعمال کر رہے ہیں، جس سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے۔
نوٹ : اس جرگہ میں وہ تمام افراد موجود تھے جس کے خاندان والوں یا ان کے ساتھ حاجی مولا نے یہ ظلم کیا ہے