Short Tube

Short Tube In this page we provide to our friends Islamic history , latest news, Islamic and general informatio

گل چاہت (ڈانسر) بمقابلہ طارق پٹھان (ریسرچر)!! امر واقع یہ ہے کہ اکثر دوست شاید ان دو ہستیوں کے کارہایے نمایاں سے ناواقف ...
12/06/2024

گل چاہت (ڈانسر) بمقابلہ طارق پٹھان (ریسرچر)!!

امر واقع یہ ہے کہ اکثر دوست شاید ان دو ہستیوں کے کارہایے نمایاں سے ناواقف ہونگے۔ سردست اتنا ہی کہ گل چاہت ایک خسرہ نما ( Trans) خاتون ڈانسر اور ٹک ٹاکر رہی ہے- اور مجرہ پارٹی ان کی وجہ شہرت رہی ہے- اور مجرے بھی ایسے جو بقول (کسی کے) ماڈرن مجرے کہلایے جاتے ہیں- کچھ عرصہ قبل وہ توبہ تایب ہو کر تبلیغی جماعت میں شامل ہو گیی تو چہار دانگ عالم میں اسکا چرچا ہو گیا - بھلا وہ ذات (الله تعالٰی) جسے ہدایت دینا چاہے تو کسی کی مجال کہ حایل ہو ! جی ہاں-- فوراً اسکو عین مساجد کے منبروں پر رونق افروز کرا کرا کر خوب تبلیغ کرای گئی جیسے وہ عالم بالا سے نازل شدہ ایک عالم ربانی ہو- کسی کو کبھی ذرا برابر بھی خیال نہیں آیا کہ منبر و مہراب پر یہ جلوہ کسی مدرسہ یا مکتب کا قطعی فارغ التحصیل نہیں- ہآں جی ساتھ ہی ساتھ کچھ تبلیغی دوستوں کی ان سے اٹھکیلیاں کرتی ہوی ویڈیو بھی وایرل ہو گییں۔دریں اثناء، گل چاہت کو ایک شوق مگر بہت شدید لاحق تھا کہ وہ مسجد کے حدود میں بھی ویڈیوز اگرچہ قابل اعتراض نہیں ہوتی تھیں بنواتا/تی رہی- جو بہر حال درست بات نہیں تھی- یہاں جب منجھن نہیں بک پایا تو گل چاہت نے تبلیغ کو خیر باد کہہ کر جرمنی کا رخ کیا- وہاں اس نے وہ حال کرا دیا- کہ سب بےحال رہ گئے!! دوسری طرف ایک انتہائی سنجیدہ، فہمیدہ اور ذہین ریسرچر طارق پٹھان نامی نوجوان جنکے ویورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور سارا تعلیم یافتہ طبقہ اسکی تعریف و توصیف میں زبان تر ہے- اسکی وجہ شہرت عصری، ساینسی علوم کے علاوہ دور حاضر کے سوشل اور پولیتیکل ایشوز پر پشتو زبان میں سیر حاصل اور بہت مفید گفتگو ہے- جدید تعلیم یافتہ طبقہ کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لاکھوں لوگ اسکے گرویدہ ہیں اور انکے فیض کمال سے مستفید ہوتے رہتے ہیں- چلتے چلتے اس نے ایک ویڈیو میں مولانا سید ابولاعلٰی مودودی کی بےحد تعریف و توصیف اس وجہ سے کی کہ اس نے مولانا کی معرکتہ العراء تفسیر تفہیم القرآن سے قرآن مجید سیکھنے میں نہایت مفید اور کارآمد پایا۔ بس یہی کہنا تھا کہ تنگ نظر، بد نظر، ممبر و مہراب پر قابض حلوائی و بلوای ملاووں کے پیٹ میں مرور جانگزیں ہوا - اور اپنی مخصوص تجویدی زبان میں ان پر مدرسہ سے فارغ نہ ہونے کی تہمت بوسیدہ لاگو کروایی- کہ مدرسہ سے فارغ التحصیل نہ ہونے کی وجہ سے انکا حق نہیں بنتا کہ مولانا مودودی کی تعریف و توصیف کرے اور اسلام کے بارے میں لب کشائی کی جسارت کرے - عرض فقط اتنا ہی سہی کہ گل چاہت جنکو تم ممبر و مہراب پہ وارد کرا کرا کر تبلیغ و نصیحت اور دعوت کی دروس کرایا کرتے تھے-- وہ کونسے جامعہ الاظہر سے فارغ تھی؟ یا کہ وہ فقط مجرہ پارٹی کی گل سربند اور ارجمند رہی تھی؟ ایسے ہی کرتوتوں کی وجہ سے مجھے ایسے دو نمبر مولویوں سے شدید نفرت سی ہو گیی ہے کیونکہ یہ علم، دانش، نصیحت کی بجائے انتہائی متعصب ہو کر جہالت کے اندھیرے پھیلاتے ہیں -- اور انصاف کے تقاضوں کو روند ڈالتے ہیں- اسلام کی تعلیمات کو فرقہ پرستی کی آگ میں بھسم کر دیتے ہیں- نبی ﷺ کی حیات طیبہ کو پس پشت ڈالتے ہیں- یہی دجالی فتنہ پرور جاہل بظاہر علم کا چغہ، جبہ و دستار پہن کر اسلام کے ٹھیکیدار بنے پھرتے ہیں اور فتویٰ گری کے نام پر کسی کو جنت کسی کو جہنم کا ٹکٹ فوری جاری کرتے ہیں--- !! بس میں ان دو کرداروں اور تیسری کردار مولوی صاحب پر سوچتا ہی رہ گیا -- کہ یار ہمارا کیا بنے گا --- نواز شریف تو پھر بھی کچھ نہ کچھ وزیراعظم بن ہی گیا --- ہا ہا ہا
خودکلامیاں -----

بشکریہ عبدالہادی خٹک

31/07/2022

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Short Tube posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share