
03/08/2025
خاموش آوازیں، بلند قدم..." 2017 میں جب ہم نے شلمان قومی اتحاد کا آغاز کیا، تو بہت سے چہرے مسکرا دیے، کچھ نے مذاق اُڑایا، اور کچھ نے صاف لفظوں میں کہہ دیا: "یہ ناممکن ہے، کوئی تمھارے ساتھ نہیں آئے گا!" لیکن ہم خاموش رہے۔ کیونکہ ہمیں یقین تھا کہ سچائی وقت کی محتاج نہیں ہوتی...
آج، الحمدللہ، وہی آواز جو کبھی دبانے کی کوشش کی گئی، وہی مشن جو ناممکن کہا گیا، آج امید کی ایک نئی شمع بن چکی ہے۔ ہم نے یہ سیکھا ہے: جو قوم، جو فرد، ملک و ملت کے لیے مخلص ہو، اسے کبھی بھی نظر انداز نہ کرو... کیونکہ وقت سب کچھ ثابت کرتا ہے — اور وقت نے ثابت کیا کہ ہم غلط نہیں تھے۔
اگر آپ بھی سچ کے ساتھ ہیں، تو یاد رکھو، راہ مشکل ضرور ہو سکتی ہے، مگر انجام روشنی ہے... شلمان_قومی_اتحاد سچ_کی_جیت قوم_کا_سپاہی نظرانداز_نہ_کرو
ا