12/04/2023
ماشاءاللہ ہمارے پنیالہ کے نوجوان رضوان اللہ نے ایس ایس جی کا کورس 38 ہفتوں میں مکمل کر لیا ہے
رضوان ایک غریب طبقہ سے تعلق رکھتا ہے اور انتہائی ایماندار، محنتی اور زندگی کے آگے سوچ رکھنے والا ہے، ہمیں ہمیشہ ایسے نوجوانوں کی قدر کرنی چاہیے۔ تاکہ ایسے نوجوانوں کی علم, طاقت اور مینیجنگ ملک و قوم کی خدمت کے کام آسکتے،
رضوان نے کچھ عرصہ قبل کراچی نیوی میں سومینگ (تیراکی) میں تمغہ لیا تھا،
اگر میں اپکو رضوان کی فیملی بتادوں تو اپکو یقین نہیں ہوگا۔ کہ والد صاحب ایک سفید پوش، انتہائی غریب اور گاؤں کی بکریاں چرانے والا شخص ہے، بچوں کی پرورش اور تعلیم میں کوئی کمی نہیں کی۔ جسکی وجہ سے اسکا بڑا بیٹا محمد سلمان آرمی میں سپاہی کے خدمات اور رضوان اللہ نیوی میں اپنے خدمات سر انجام دیں رہا ہے
آج کل سیاست کی خبروں، ٹک ٹاک اور فیس بک کے فن نے لوگوں سے ملک و قوم کی محبت میں کمی پیدا کر لی ہے، ایسے جذبے کم نظر آتے۔ سیاست آپنی جگہ پر لیکن ملک و قوم، اپنے اور اپنے فیلمی کے لئے کچھ کرنا بہت ضروری ہے، ہمیں تمام نوجوانوں کو سیاست میں نہیں الجھانا چائیے بلکہ نوجوانوں کو مستقبل کے بارے میں بتانا چائیے، کسی کی کہنے پر کسی پر الزام میں حصہ نہیں لینا چائیے، بلکہ اپنے ملک، افواج اور تمام اداروں کی قدر کرنا چاہیے ہاں اگر کوئی بد عنوانی ہے تو ایک طریقہ سے سلجھانے کی کوشش کرنی چاہیے،
میں عرفان شرقی پنیالہ کے ہمیشہ ایسے نوجوانوں کی قدر کرتا ہوں۔
تحریر عرفان شرقی پنیالہ